ویب سائٹ دفتر رہبر معظم انقلاب اسلامی
دریافت:

کے فقهی فتاوی کے اختلافی موارد

  • تقلید
  • نجاسات و مطهرات
  • وضو
  • غسل
  • احکام میت
  • تیمم
  • نماز
  • روزہ
    • روزہ واجب ہونے اور صحیح ہونے کی شرائط
    • نیت
    • مبطلات روزہ
    • روزے کی قضا
    • وہ صورتیں جن میں قضا اور کفارہ دونوں واجب ہیں
    • رویت ہلال
    • روزے کی اقسام
    • روزہ کے بارے میں مخصوص مسائل
    • اعتکاف
      پرنٹ  ;  PDF
       
      اعتکاف
       
      219
      اعتکاف صحیح ہونے میں کئی امور شرط ہیں؛
      پنجم: اعتکاف ان چار مساجد (مسجد الحرام، مسجد نبوی، مسجد کوفہ اور مسجد بصرہ) میں سے کسی ایک میں ہو اور ان مساجد کے علاوہ میں محل اشکال ہے پس دوسری جامع مساجد میں احتیاط واجب کی بناپر رجاء اور مطلوبیت کے احتمال کے قصد بجا لائے لیکن جامع مساجد کے علاوہ میں قبیلے یا بازار کی مسجد میں جائز نہیں ہے۔
      (تحریر الوسیلہ، شروط الاعتکاف، الخامس)
      چار مساجد (مسجد الحرام، مسجد نبوی (صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم)، مسجد کوفہ اور مسجد بصرہ) میں سے کسی ایک میں اعتکاف کی فضیلت زیادہ ہے لیکن تمام جامع مساجد میں اعتکاف کے لئے بیٹھنا جائز ہے۔ جامع مسجد کے علاوہ باقی مساجد میں اگر نماز جماعت قائم ہوتی ہو اور عادل امام جماعت ہو تو رجا کے قصد سے اعتکاف صحیح ہے۔
      (رسالہ نماز و روزہ، م994)
       
      220
      اگر معتکف مسجد سے باہر جانے پر مجبور ہوجائے تو احتیاط یہ ہے کہ نزدیک ترین راستہ انتخاب کرے اور ضرورت کی مقدار پر اکتفا کرے اور امکان ہو تو سائے میں نہ بیٹھے اور احتیاط یہ ہے کہ بلکل نہ بیٹھے مگریہ کہ مجبور ہوجائے بلکہ احتیاط مستحب یہ ہے کہ سایہ میں نہ چلے۔
      (تحریر الوسیلہ، شروط الاعتکاف، م9)
      اگرکوئی شخص ضرورت کی وجہ سے مسجد سے باہر نکلنے پر مجبور ہوجائے تو ضروری ہے کہ بلاضرورت تاخیر مثلاً بیٹھنا یا سائے میں آرام کرنا وغیرہ سے اجتناب کرے اور ضرورت سے زیادہ مسجد سے باہر نہ رہے۔
      (رسالہ نماز و روزہ، م999)
       
      221
      معتکف پر کئی امور حرام ہیں؛
      منجملہ عورتوں کے ساتھ مباشرت کرنا اور چھونا اور شہوت سے بوسہ لینا حرام ہے بلکہ یہ امور اعتکاف کو باطل کرتے ہیں۔
      (تحریر الوسیلہ، فی احکام الاعتکاف)
      معتکف پر کئی کام حرام ہیں منجملہ جنسی مباشرت اور احتیاط کی بناپر بیوی کو چھونا اور شہوت کے ساتھ بوسہ لینا حرام ہونے کے علاوہ اعتکاف باطل ہونے کا بھی باعث بنتا ہے۔
      (رسالہ نماز و روزہ، م1003)
       
      اعتکاف کے بارے میں مخصوص مسئلہ
       
      32
      اگر معتکف مسئلے سے جاہل ہونے کی وجہ سے قضا روزہ واجب ہوتے ہوئے مستحب روزہ رکھے اور پہلے دن ظہر سے پہلے مسئلے کی طرف متوجہ ہوجائے اور قضا روزے کی نیت کرے تو اس کا اعتکاف صحیح ہے۔
      (استفتاء، 557)

       

  • خمس
  • زکات
  • نذر
  • حج
  • نگاہ اور پوشش
  • نکاح
  • معاملات
  • شکار اور ذبح کے احکام
  • کھانے پینے کے احکام
  • گمشدہ مال
  • بیوی کا ارث
  • وقف
  • صدقہ
  • طبی مسائل
  • مختلف موضوعات سے مختص مسائل
700 /