ویب سائٹ دفتر رہبر معظم انقلاب اسلامی

کے فقهی فتاوی کے اختلافی موارد

  • تقلید
  • نجاسات و مطهرات
  • وضو
  • غسل
  • احکام میت
  • تیمم
  • نماز
  • روزہ
  • خمس
  • زکات
  • نذر
  • حج
  • نگاہ اور پوشش
  • نکاح
  • معاملات
    پرنٹ  ;  PDF
     
    معاملات

     

    256
    انسان اور حیوان کا مجسمہ بنانا حرام ہے مثلا ایسا مجسمہ جو پتھر، دھات اور لکڑی وغیرہ سے تیار کیا جاتا ہے۔
    (تحریر الوسیلہ، کتاب المکاسب، م12)
    تصویر بنانا خواہ مجسمہ ہو یا غیر مجسمہ، بذات خود حرام نہیں ہے۔
    (مکاسب محرمہ، درس 152 و ،156 رسالہ آموزشی، ج2، گفتار 21)

     

    257
    جادو کرنا، سیکھنا، سکھانا اور اس سے کمانا حرام ہے بلکہ شعبدہ اس سے ملحق ہے یا سحر کی ایک قسم ہے، شعبدہ یہ ہے کہ جلدی سے حرکت کرکے خلاف واقع چیز دکھاتے ہیں۔
    (تحریر الوسیلہ، کتاب المکاسب، م16)
    شعبدہ (وہ عمل جو سرعت، پنہان اور مشق کرنے سے وجود میں آتا ہے اور حقیقت میں سحر سے مختلف ہے) بذات خود حرام نہیں لیکن اگر کسی حرام کام کا عنوان صدق کرے تو حرام ہے۔
    (مکاسب محرمہ، درس 231 و رسالہ آموزشی، جلد2، درس11)

     

    258
    نجس اشیاء (نجاسات) کے تمام اقسام سے کمانا جائز نہیں ہے اور البتہ اس کے عام ہونے میں (تمام نجاسات میں جائز نہ ہونا) اشکال ہے۔
    (تحریر الوسیلہ، کتاب المکاسب، م1)
    اگر عین نجس حلال کمائی کا باعث ہو اور اسی مباح منفعت کے لئے معاملہ ہوجائے تو معاملہ حلال اور صحیح ہے لیکن اگر حلال منفعت نہ ہو یا حرام منفعت کے لئے معاملہ کیا جائے تو حرام اور باطل ہے اگر سورکا انسانی غذا کے لئے معاملہ کیا جائے تو احتیاط واجب کی بناپر معاملہ باطل ہے اور نقل و انتقال اور ملکیت وجود میں نہیں آئے گی۔
    (مکاسب محرمہ، درس 60 و 61 و رسالہ آموزشی، جلد 2، درس 1)

     

    259
    جو چیز شریعت کے مطابق مردار کا حکم رکھتی ہے، خرید و فروخت یا تبادلہ کیا جائے یا کسی کو کھانے کے لئے مفت دی جائے تو جائز نہیں ہے۔
    (استفتائات، ج5، س6518)
    مست کرنے والی چیزیں دوسروں کو دینا اور فروخت کرنا مطلقا جائز نہیں ہے اور اس طریقے سے کمانا حرام ہے اور مست نہ کرنے والی چیزیں دوسروں کے اختیار میں دینا اور حرام غذا ان لوگوں کے اختیار میں دینا جو اپنے مذہب کے مطابق اس کو حرام نہیں سمجھتے ہیں، اشکال نہیں ہے البتہ سور کے گوشت کے مورد میں احتیاط یہ ہے کہ اس سے کمانا ترک کیا جائے۔
    (اجوبۃ استفتائات، س1091)

     

    260
    شراب بنانے کے لئے کھجور اور انگور فروخت کرنا اور بت یا لہو و لعب اور جوئے کے آلات بنانے کے لئے لکڑی فروخت کرنا حرام ہے یا یہ کہنا کہ حرام کام میں استعمال کیا جائے اور عقد کے دوران اس کا پابند کیا جائے یا دونوں اس پر اتفاق کریں اگرچہ اس طرح کہ خریدار انگور فروخت کرنے والے سے کہے کہ ایک من انگور مجھے بیچیں تاکہ شراب بنالوں اور وہ فروخت کرے۔ اسی طرح گھر کو شراب رکھنے اور بیچنے یا حرام اشیاء بنانے کی نیت سے کرایے پر دینا حرام ہے۔ کشتی کو شراب کے حمل و نقل کے لئے (گذشتہ دونوں طریقوں میں سے کسی ایک کے مطابق) دینا حرام ہے جس طرح گذشتہ موارد میں خرید و فروخت اور کرایہ حرام ہے اسی طرح معاملہ باطل بھی ہے پس قیمت اور جنس دونوں کے لئے حلال نہیں ہے۔ اسی طرح انگور، کھجور اور لکڑی ایسے شخص کو فروخت کرنا جس کے بارے میں علم ہے کہ ان چیزوں سے شراب، صلیب، بت اور قمار کے آلات وغیرہ بناتا ہے اور (اسی طرح) اس شخص کو مکان کرایہ پر دینا جس کے بارے میں جانتا ہے کہ مذکورہ اشیاء بناتا ہے یا ان کو فروخت کرتا ہے وغیرہ۔
    (تحریر الوسیلہ، کتاب المکاسب، م10)
    اگر کسی چیز کا معاملہ کیا جائے جو حلال اور حرام دونوں طرح کے فائدے رکھتی ہے اور معاملہ انجام دیتے وقت بیچنے والا شرط کرے کہ خریدار اس کو حرام منفعت میں استعمال کرے گا یا فروخت کرنے والا حرام میں استعمال کا قصد کرتا ہے مثلا انگور کو شراب بنانے کی شرط کرتا ہے یا قصد کرتا ہے کہ گاہک اس سے شراب بنائے گا تو اس صورت میں معاملہ حرام ہے لیکن باطل نہیں ہے اسی طرح اگر فروخت کرنے والا جانتا ہو کہ خریدار اس چیز کو حرام کام میں استعمال کرے گا چنانچہ اگر عرف میں حرام کام کی مدد شمار کی جائے یا فروخت کرنے والے کا وظیفہ نہی عن المنکر ہو تو معاملہ حرام ہے۔
    (مکاسب محرمہ، درس 107، 120 و 121، رسالہ آموزشی، جلد2، درس4)

     

    261
    غناء مخصوص کیفیت کے ساتھ آواز کھینچنے اور گمانے کو کہتے ہیں جو وجد میں لائے اور لہو و لعب اور موسیقی کی محفلوں سے مناسب ہو البتہ بعض اوقات شادیوں میں گانے والی عورتوں کا غناء مستثنی ہے اور یہ بعید نہیں ہے اور احتیاط ترک نہ کیا جائے کہ شادی کے موقع پر ہر محفل میں گانے کے بجائے شب زفاف یا اس سے پہلے یا بعد ہونے والی محفلوں تک محدود رکھا جائے بلکہ احتیاط مستحب یہ ہے کہ مطلقا اجتناب کیا جائے۔
    (تحریر الوسیلہ، کتاب المکاسب، م13)
    وجد آور ہونا، تیز ردھم ہونا، تفریح کی نیت، لہو ہونے میں شدت یا ضعف اور لہو کا قصد غناء کے حرام ہونے یا نہ ہونے میں کوئی اثر نہیں رکھتا ہے بلکہ جو چیز حرام کا باعث بنتی ہے، گمراہ کن لہو ہونا ہے۔ گمراہ کن غناء کے حرام ہونے میں کوئی فرق نہیں ہے کہ شادی کی محفل ہو یا کوئی اور محفل۔
    (مکاسب محرمہ، درس 315، 316 و 318، رسالہ آموزشی، جلد2، درس28)

     

    262
    اس چیز کے لئے اجرت لینا جس کو انجام دینا اس پر بذات خود واجب ہے، حرام ہے بلکہ اگرچہ واجب کفائی ہو تو بھی اس مورد میں احتیاط کی بناپر (حرام ہے)
    (تحریر الوسیلہ، کتاب المکاسب، م18)
    واجب امور کے لئے اجرت لینا جائز ہے اس طرح کہ انسان کسی کو ایسا کام کرنے کے لئے اجیر بنائے جو اس پر واجب ہے اور اس کو انجام دینے کے لئے پیسے دے۔ اس میں کوئی فرق نہیں ہے کہ واجب تعبدی ہو یا توصلی، عینی ہو یا کفائی، تعیینی ہو یا تخییری۔
    (مکاسب محرمہ، درس517)

     

    263
    سوال: اگر کوئی شخص چیک میں مقررہ مبلغ سے کم قیمت پر پوسٹ ڈیٹڈ چیک خریدے تو اس کا کیا حکم ہے؟ اسی طرح کیا کم رقم پر پرومسری نوٹ بیچنا جائز ہے یا نہیں؟
    جواب: چیک یا پرومسری نوٹ کو کم مبلغ پر کسی تیسرے شخص کو فروخت کرنا ربا اور حرام ہے۔
    (استفتائات، ج10، س11621)
    مدت والا چیک دوسرے کو اس پر درج مبلغ سے کم یا زیادہ قیمت پر بیچنا جائز ہے اور اشکال نہیں ہے۔ جس چیز میں اشکال ہے اور جائز نہیں ہے یہ ہے کہ کسی سے کچھ مبلغ قرض لے اور اس کے عوض میں مدت دار چیک ادا کرے جس کی رقم قرض کی مقدار سے زیادہ ہے۔ یہ عمل سود پر قرض دینا ہے اور حرام ہے اگرچہ اصل قرض صحیح ہے۔
    (استفتاء، 23)

     

    264
    سوال: اگر کوئی شخص دوسرے کی غیبت کرے تو کیا توبہ کرنے کے لئے اس سے رضایت طلب کرے یا استغفار کرنا کافی ہے؟ شرم و حیا مانع بن جائے تو کیا کرے؟
    جواب: استغفار کافی ہے۔
    (استفتائات، جلد5، 6760)
    اگر جس کی غیبت کی گئی ہے، زندہ ہے اور طلب بخشش ممکن ہے تو اس سے معافی اور بخشش طلب کرے اور قید حیات میں نہیں ہے یا طلب بخشش ممکن نہیں ہے تو اس کے لئے استغفار کرے۔
    (مکاسب محرمہ، ج3، ص10)

     

    معاملات کے مورد میں مخصوص مسائل
     
    51
    جس شخص کا عیب بیان کیا جائے اگر مخاطب کے نزدیک مکمل طور پر نامعلوم ہو تو یہ عیب جوئی غیبت نہیں ہے لیکن اگر محدود افراد کے درمیان مردد ہو تو احتیاط واجب کی بناپر اجتناب کیا جائے۔
    (استفتاء، 28)

     

  • شکار اور ذبح کے احکام
  • کھانے پینے کے احکام
  • گمشدہ مال
  • بیوی کا ارث
  • وقف
  • صدقہ
  • طبی مسائل
  • مختلف موضوعات سے مختص مسائل
700 /