ویب سائٹ دفتر رہبر معظم انقلاب اسلامی
دریافت:

مناسک حج

  • حج کی فضيلت اور اہمیت
  • حج ترک کرنے کا حکم
  • حج اور عمرہ کے اقسام
  • حج تمتع اور عمرہ تمتع کا اجمالی ڈھانچہ
  • حج اِفراد اورعمرہ مفردہ
  • حج قِران
  • حج تمتع کے کلی احکام
  • پہلا حصه حَجة الاسلام اورنيابتي حج
  • دوسرا حصه عمرہ کے اعمال
    • پہلي فصل :احرام باندھنے کےمیقات
    • دوسري فصل :احرام
      • 1۔ واجبات احرام
      • 2۔ احرام کے مستحبات
      • 3۔ احرام کے مکروہات
      • 4۔ احرام کے محرمات
        • محرمات احرام کے احکام
          • 1۔ سِلے ہوئے لباس کا پہننا ( مردوں کے لئے)
          • 2۔ پاؤں کا اوپر والا حصہ پورے طور پر ڈھانکنا ( مردوں کے لئے)
          • 3۔ مرد وں کا اپنا سر اور عورت کا اپنے چہرے کو ڈھا نپنا
          • 4۔ سر پر سایہ قرار دینا (مردوں کيلئے )
            پرنٹ  ;  PDF

            4۔  سر پر سایہ قرار دینا (مردوں کيلئے )

              مسئلہ 1۹۱۔  مرد کيلئے احرام کي حالت ميں چلتے ہوئے اور منزليں طے کرتے ہوئے ( جيسے ميقات سے مکہ اور مکہ سے عرفات و غيرہ کی طرف چلنا) سر کے طور پر سايہ کرنا جائز نہيں ۔ لیکن اگر راستے ميں کہيں رک جائے يا منزل مقصود تک پہنچ جائے جيسے گھر يا ريسٹورنٹ ميں داخل ہوجائے تو سايہ کے نیچے چلے جانے میں کوئي حرج نہيں ہے پس چھت والي بس ميں سوار ہونا جائز نہيں ہے۔لیکن مکہ پہنچنے کے بعد  گھروں یا ہوٹلوں میں سائے تلے چلنے میں کوئی حرج نہیں ہے۔

              مسئلہ 1۹۲۔ احوط يہ ہے کہ مُحرِم مکہ پہنچنے کے بعد اور اعمال عمرہ کو بجالانے سے پہلے اور اسیطرح عرفات اور منی میں احرام کی حالت میں متحرک سائوں کے نیچے جانے سے اجتناب کرے۔ جيسے چھت والي بس ميں سوار ہونا يا چھتري کا استعمال کرنا۔
             
             مسئلہ 1۹۳۔ سابقہ دومسئلوں ميں مذکور حکم دن ميں سايہ کرنے کے ساتھ مختص ہے بنابرايں رات کے وقت چھت والي بس ميں سوار ہونے میں کوئی حرج نہيں ہے اگر چہ اس سلسلے میں احتياطکی رعایت کرنا مطلوب ہے۔

              مسئلہ 1۹۴۔  باراني اور ٹھنڈي راتوں ميں احوط يہ ہے کہ چھت والي بسوں اور دیگر ایسی چیزوں ميں اگر بارش یا ٹھنڈ سے بچنے کی نیت سے  ہو تو سوار ہونے سے پرہیز کیا جائے۔
             
             مسئلہ 1۹۵۔  ديوار،  درخت یا ان جیسی چیزوں کے سايے سے استفادہ کرنا اور اسي طرح ثابت چھتوں کے نیچے سے گزرنا جيسے سرنگ اور پُل وغیرہ کے نيچے سے عبور کرنے میں بھی کوئی حرج نہیں ہے۔

             مسئلہ 1۹۶۔  مُحرم پر سايہ سےاستفادہ کرنے کي حرمت مردوں کے ساتھ مختص ہے پس عورتوں کيلئے اس میں کوئی حرج  نہیں ہے۔
             
            مسئلہ 1۹۷۔  سايہ کے نیچے جانے کا کفارہ ايک گوسفند ہے ۔
             
             مسئلہ 1۹۸۔  اگر بيماري يا کسي اور عذر کي وجہ سے سايہ تلے جانے پر مجبور ہو تو ايسا کرنا جائز ہے ليکن ايک گوسفند کفارہ دیدے ۔
             
             مسئلہ 1۹۹۔  ہر احرام ميں سايہ تلے جانے کا صرف ايک کفارہ ہے اگر چہ باربار سايہ کے نیچے چلا جائے پس اگر عمرہ کے احرام میں کئی بار سائے تلے چلا جائے تو  اس پر ايک سے زيادہ کفارہ واجب نہيں ہے اور اسي طرح حج کے احرام ميں۔
          • 5۔ خوشبو کا استعمال
          • 6۔ آئينے ميں ديکھنا
          • 7۔ انگوٹھي پہننا
          • 8۔ مہندي اور بالوں کا رنگ استعمال کرنا
          • 9۔ بدن پر تيل لگانا
          • 10۔ بدن کے بالوں کو زائل کرنا
          • 11۔ سرمہ لگانا
          • 12۔ ناخن کاٹنا
          • 13۔ بدن سے خون نکالنا اور دانت نکالنا
          • 14۔ فسوق
          • 15۔ جدال
          • 16۔ جسم پر موجود حشرات کو مارنا
          • 17۔ حرم کی گھاس اور درختوں کو کاٹنا
          • 18۔ اسلحہ ساتھ رکھنا
          • 19۔ جنگلی جانوروں کا شکار کرنا
          • 20۔ جماع
          • 21۔ عورت کا نکاح کرنا
          • 22۔ استمناء
        • کفاروں کے احکام
    • تیسری فصل: طواف اور اس کی نماز
    • چوتھي فصل :صفا اور مروہ کے درمیان سعي
    • پانچويں فصل: تقصير
  • تیسرا حصہ حج کے اعمال
  • حج اور عمرہ کے استفتائات
700 /