ویب سائٹ دفتر رہبر معظم انقلاب اسلامی
دریافت:

مناسک حج

  • حج کی فضيلت اور اہمیت
  • حج ترک کرنے کا حکم
  • حج اور عمرہ کے اقسام
  • حج تمتع اور عمرہ تمتع کا اجمالی ڈھانچہ
  • حج اِفراد اورعمرہ مفردہ
  • حج قِران
  • حج تمتع کے کلی احکام
  • پہلا حصه حَجة الاسلام اورنيابتي حج
  • دوسرا حصه عمرہ کے اعمال
    • پہلي فصل :احرام باندھنے کےمیقات
    • دوسري فصل :احرام
      • 1۔ واجبات احرام
      • 2۔ احرام کے مستحبات
      • 3۔ احرام کے مکروہات
      • 4۔ احرام کے محرمات
        • محرمات احرام کے احکام
          • 1۔ سِلے ہوئے لباس کا پہننا ( مردوں کے لئے)
          • 2۔ پاؤں کا اوپر والا حصہ پورے طور پر ڈھانکنا ( مردوں کے لئے)
          • 3۔ مرد وں کا اپنا سر اور عورت کا اپنے چہرے کو ڈھا نپنا
            پرنٹ  ;  PDF

            3۔ مرد وں کا اپنا سر اور عورت کا اپنے چہرے کو ڈھا نپنا
             
            مسئلہ 177۔  محرم مرد کيلئے ٹوپي ،  عمامے ،  تولیہ ،   رومال  وغيرہ کے ساتھ اپنے سر کو ڈھانپنا جائز نہيں ہے۔

              مسئلہ 178۔ احتیاط واجب يہ ہے کہ مرد اپنے سر کے اوپر کوئي ايسي چيز نہ رکھے اور نہ لگائے جو اسکے سر کو ڈھانپ لے جيسے مہندي ، صابن کي جھاگ يا اپنے سر کے اوپر سامان اٹھانا و غيرہ ۔

              مسئلہ 179۔ کان بھی سر کا حصہ ہيں اور  احرام کي حالت ميں انہيں ڈھانپنا جائز نہيں ہے ۔

              مسئلہ 180۔ سرکے بعض حصے کو اس طرح ڈھانپنا کہ اسے عرف ميں سر کا ڈھانپنا کہا جائے- جیسے چھوٹی سی ٹوپی سرکے درمیان میں رکھے-  جائز نہيں۔ لیکن اس کے علاوہ جیسے  قرآن اور اس جیسی دیگر چیزوں کو سر پر رکھنا یا اپنے سرکے بعض حصے کو تدريجاً خشک کرنا اشکال نہیں ہے۔   اگرچہ احوط  یہ ہے کہ اس سے بھي اجتناب کیا جائے۔
             
             مسئلہ 181۔  مُحرم کيلئے اپنے پورے سر کو پاني ميں ڈبونا جائز نہيں ہے اور علی الظاہر اس مسئلہ ميں مرد اور عورت کے درميان کوئی فرق نہيں ہے ليکن اگر  پورے سر کو پانی میں ڈبو دے تو اس پر کوئی  کفارہ نہيں ہے۔
             
            مسئلہ 182۔  احتیاط واجب کي بناپر سر کو ڈھانپنے کا کفارہ ايک گوسفند ہے ۔
             
             مسئلہ 1۸۳۔  اگر بھول کر يا غفلت کي وجہ سے سر کو ڈھانپے تو اس پر  کفارہ واجب نہيں ہے۔
             
             مسئلہ 1۸۴۔ عورتوں کيلئے احرام کي حالت ميں اپنے چہرے کو اس طرح سے چھپانا جس طرح سے نامحرم سے حجاب کرنے یا اپنی پہچان نہ ہونے کی خاطر  چھپانا عورتوں میں  متعارف ہے،  اس طرح سے چہرہ چھپانا عورت کے لئے جائز نہیں ہے۔ بنابرایں چہرے کے بعض حصے کو ڈھانپنا کہ جس پر چہرے کا ڈھانپناصدق کرے جيسے حجاب کے لئے یا پہچان نہ کرانے کے لئے،  رخساروں کو ناک ،  منہ اور ٹھوڑي سميت ڈھانپنا جائز نہيں ہے ۔

              مسئلہ 1۸۵۔ احرام کي حالت ميں عورتوں کيلئے ناک اور منہ ڈھانپنے کے لئے ماسک کا استعمال جائز ہے ۔
             
             مسئلہ 1۸۶۔  چہرے کے اوپر ،  نيچے يا دونوں اطراف کی اتني مقدار ڈھانپنا کہ جتنا رائج ہے اور جس طرح عورتيں نماز کے وقت چہرے کو ڈھانپنے کے لئے مقنعہ وغیرہ پہنتی ہیں کہ جس سے چہرے کا ڈھانپنا صدق نہيں آتا ہے،  اس مقدار کو ڈھانپنا جائز ہے چاہے نماز ميں ہو يا غير نماز ميں۔
             
            مسئلہ 1۸۷۔  چہرے کو پنکھے یا اسکی مانند دوسری چیزوں ( جيسے اخبار یا کاغذ۔۔۔) کے ساتھ ڈھانپنا حرام ہے لیکن چہرے پر ہاتھ رکھنے ميں کوئي اشکال نہيں ہے ۔

              مسئلہ 1۸۸۔  احرام کی حالت میں عورت کيلے اپني چادر یا اس کپڑے کو جو سر پر رکھا ہے اس کے سرے کو اپنے چہرے پر ڈال سکتی ہےاس طرح سے کہ  اسکے چہرے کے بعض حصے اور اسکي پيشاني کو ناک کے اوپر والے حصے تک ڈھانپ لے ليکن احوط یہ ہے کہ اگر کوئی نامحرم اسے نہیں دیکھتا ہے تو اس کام سے اجتناب کرے۔
             
             مسئلہ 1۸۹۔  سابقہ مسئلہ ميں احوط يہ ہے کہ مذکورہ کپڑا  اس کے چہرے کے ساتھ نہ لگ جائے۔

              مسئلہ 1۹۰۔ چہرے کو ڈھانپنے پر کفارہ نہيں ہے لیکن احوط یہ ہے کہ کفارہ  دیا جائے۔
          • 4۔ سر پر سایہ قرار دینا (مردوں کيلئے )
          • 5۔ خوشبو کا استعمال
          • 6۔ آئينے ميں ديکھنا
          • 7۔ انگوٹھي پہننا
          • 8۔ مہندي اور بالوں کا رنگ استعمال کرنا
          • 9۔ بدن پر تيل لگانا
          • 10۔ بدن کے بالوں کو زائل کرنا
          • 11۔ سرمہ لگانا
          • 12۔ ناخن کاٹنا
          • 13۔ بدن سے خون نکالنا اور دانت نکالنا
          • 14۔ فسوق
          • 15۔ جدال
          • 16۔ جسم پر موجود حشرات کو مارنا
          • 17۔ حرم کی گھاس اور درختوں کو کاٹنا
          • 18۔ اسلحہ ساتھ رکھنا
          • 19۔ جنگلی جانوروں کا شکار کرنا
          • 20۔ جماع
          • 21۔ عورت کا نکاح کرنا
          • 22۔ استمناء
        • کفاروں کے احکام
    • تیسری فصل: طواف اور اس کی نماز
    • چوتھي فصل :صفا اور مروہ کے درمیان سعي
    • پانچويں فصل: تقصير
  • تیسرا حصہ حج کے اعمال
  • حج اور عمرہ کے استفتائات
700 /