ویب سائٹ دفتر رہبر معظم انقلاب اسلامی
دریافت:

کے فقهی فتاوی کے اختلافی موارد

  • تقلید
  • نجاسات و مطهرات
  • وضو
  • غسل
  • احکام میت
  • تیمم
  • نماز
    • وقت نماز
    • قبلہ
    • لباس
    • نماز پڑھنے والے کی جگہ
    • اذان و اقامت
    • نیت
    • قیام
    • قرائت
    • رکوع
      پرنٹ  ;  PDF
       
      رکوع

       

      84
      اگر رکوع کی حد تک جھک جائے لیکن ہاتھوں کو زانو پر نہ رکھے تو کوئی اشکال نہیں ہے اگرچہ مناسب ہے کہ ہاتھوں کو زانو پر رکھنے میں احتیاط کرے.
      (العروۃ الوثقی، الصلاۃ، الرکوع، حاشیه م1)
      احتیاط واجب یہ ہے کہ رکوع کی حالت میں ہاتھوں کو زانو پر رکھا جائے۔
      (رساله نماز و روزه، م213)

       

      85
      اگر رکوع کا ذکر پڑھنےکے دوران بے اختیارتھوڑاحرکت کرے کہ بدن سکون کی حالت سے خارج ہوجائے تو بدن ساکن ہونے کے بعد احتیاط واجب کی بناپر دوباره ذکر پڑھے۔
      (العروۃ الوثقی، الصلاۃ، الرکوع، حاشیه م21)
      اگر رکوع کا واجب ذکر پڑھتے ہوئے بے اختیار بدن حرکت کرے جس سے واجب طمانینت (بدن کا ساکن ہونا) ختم ہوجائے تو بدن ساکن ہونے کے بعد واجب ذکر دوباره پڑھے.
      (رسالہ نماز و روزه، م226)

       

      86
      انسان رکوع میں کوئی بھی ذکر پڑھے کافی ہے لیکن احتیاط واجب یہ ہے که تین مرتبه "سبحان الله" یا ایک مرتبه "سُبْحانَ رَبِّیَ العَظیمِ وَ بِحَمْدِهِ" پڑھے۔
      (تحریر الوسیله، الصلاۃ، الرکوع، م7)
      رکوع میں ذکر پڑھنا ضروری ہے. رکوع کا واجب ذکر ایک دفعہ "سُبْحانَ رَبِّیَ‌ الْعَظیْمِ وَ بِحَمْدِهِ" یا تین دفعه "سُبْحانَ اللهِ" ہے. اگر اس کے بجائے (سجدے کے مخصوص ذکر کے علاوه) کوئی دوسرا ذکر مثلاً ا"َلْحَمْدُ لِلهِ" اور ا"َللّهُ اَکبَرُ" وغیره اسی مقدار میں پڑھے تو کافی ہے.
      (رساله نماز و روزه، م221)

       

      87
      نماز میں آنکھوں کو بند کرنا مکروه ہے۔
      (العروۃ الوثقی، فصل فی المکروهات فی الصلاۃ)
      نماز میں آنکھوں کو بند کرنا کوئی اشکال نہیں رکھتا ہے اور نماز کو باطل نہیں کرتا ہے اگرچہ رکوع کے علاوه میں مکروه ہے.
      (رسالہ نماز و روزه، م339)

       

      88
      اگر رکوع کو فراموش کرے اور پہلے سجدے میں جانے کے بعد یا پہلے سجدے سے سر اٹھانے کے بعد یاد آئے تو احتیاط واجب کی بناپر کھڑے ہوجائے اور رکوع بجالائے اور نماز ختم کرے اور دوباره پڑھے.
      (تحریر الوسیله، الصلاۃ، الرکوع، م5)
      اگر پہلے سجدے کی حالت میں یا اس کے بعد اور دوسرے سجدے میں جانے سے پہلے یاد آئے کہ رکوع نہیں کیا ہے تو کھڑاہوجائے اور کھڑاہونے کے بعد رکوع کرے اور اس کے بعد دو سجدے بجالائے اور نماز ختم کرے اور نماز کے بعد احتیاط مستحب کی بناپر سجده زیاده ہونے کی وجہ سے دو سجده سهو بجالائے.
      (رسالہ نماز و روزه، م233)

       

    • سجده
    • مبطلات نماز
    • شکیات و سجده سهو
    • نماز کے قصر ہونے کے شرائط
    • نماز قضا و اجارہ
    • نماز آیات
    • نماز جماعت
    • نماز جمعہ
  • روزہ
  • خمس
  • زکات
  • نذر
  • حج
  • نگاہ اور پوشش
  • نکاح
  • معاملات
  • شکار اور ذبح کے احکام
  • کھانے پینے کے احکام
  • گمشدہ مال
  • بیوی کا ارث
  • وقف
  • صدقہ
  • طبی مسائل
  • مختلف موضوعات سے مختص مسائل
700 /