ویب سائٹ دفتر رہبر معظم انقلاب اسلامی
دریافت:

احکام خمس

  • مقدمہ
  • خمس کے موارد
    • منفعت کسب
    • سرمایہ
      • زیر گردش سرمایہ
        پرنٹ  ;  PDF
         
        زیر گردش سرمایہ
         
        1: دوکان پر فروخت کرنے کے لئے رکھنے والی اجناس پر خمس واجب ہے؟
        جواب: اگر آمدنی سے خریدا گیا ہے تو خمس واجب ہے۔

         

        2: پرچوں سامان کی دوکان کے مالک کو مالی سال کا حساب کرنے کے لئے دوکان کے سامان اور زیرگردش سرمایہ کی قیمت کس بنیاد پر لگانا چاہئے؟ تھوک مارکیٹ کی روزانہ قیمت خرید؟ تھوک مارکیٹ کے نرخ کے مطابق قیمت فروخت؟ کمترین فائدے کے ساتھ قیمت فروخت؟ روزانہ کی پرچوں قیمت؟ مذکورہ بالا تمام اقسام فروخت پذیری کی حامل ہیں مثلا بسکٹ کا ایک کارٹن اسی حالت میں بھی کمترین قیمت پر فروخت کرسکتے ہیں اور زیادہ قیمت پر پیکٹ کی صورت میں بھی قابل فروخت ہےپس اس میں سے کونسا معیار ہے؟ یا مثلا واشنگ مشین کو کم قیمت یا عرفی اور زیادہ قیمت دونوں پر فروخت کرسکتے ہیں پس ان میں سے کونسا معیار ہے؟کیا یہ جائز ہے کہ پرچوں فروشی کا منافع آئندہ سال کی آمدنی شمار کریں اور اس وقت چونکہ سامان دوکان میں ہے اس لئے تھوک ریٹ یا کم قیمت کو معیار قرار دیں؟
        جواب: معیار وہی قیمت ہے جس پر سال خمسی پہنچنے پر ایک ساتھ فروخت کرنا ممکن ہو۔

         

        3: ہم زمیندار ہیں اور درخت لگاتے ہیں۔ فطری طور پر ایک سال کے درخت کی لکڑی قابل استفادہ نہیں ہوتی ہے بلکہ طویل مدت (کم از کم چند سالوں) کے بعد تیار ہوتی ہے پس الف۔ اس صورت میں ان سالوں کے دوران درخت کی نشو ونما پر خمس لگتا ہے یا نہیں؟ ب۔ جب کئی سال کے بعد درخت فروخت کریں تو گذشتہ سالوں کا خمس ادا کرنے یا نہ کرنے کی صورت میں کیا حکم ہے؟
        جواب:
        الف۔ اس فرض کے ساتھ کہ ابتدائی سرمایہ مخمس ہے (خمس ادا کیا گیا ہے) درخت لگانے کے بعد پہلے سال میں جتنا فائدہ صدق کرتا ہے اور مالی ارزش رکھتا ہے، اس پر افراط زر کی مقدار منہا کرنے کے بعد خمس لگے گا اور بعد والے سالوں میں بھی یہی حکم ہے
        ب۔ درختوں کو فروخت کرنے کے بعد اس سے ملنے والی درامد اصل مخمس سرمایہ اور افراط زر کی مقدار کو منہاکرنے کے بعد فروخت کرنے والے سال کی آمدنی شمار ہوگی اور اگر گذشتہ سالوں کے دوران درخت کی نشوونما سے مربوط فائدے کا خمس ادا کیا گیا ہے تو وہ مقدار اور افراط زر کی مقدار کو بھی کسر کیا جائے گا اور اگر ادا نہیں کیا گیا ہے کرنسی کی قدر میں آنے والی گراوٹ کو مدنظر رکھتے ہوئے فورا ادا کرے۔ 

         

      • مستقل اور ثابت سرمایہ
    • حرام سے مخلوط ہونے والا حلال مال
    • معدن
    • دفینہ
  • خمس کے مستثنیات
  • خمس کو حساب اور ادا کرنے کا طریقہ
  • خمس کے مصارف اور مستحقین
  • متفرق مسائل
700 /