ویب سائٹ دفتر رہبر معظم انقلاب اسلامی
دریافت:

احکام خمس

  • مقدمہ
  • خمس کے موارد
    • منفعت کسب
    • سرمایہ
    • حرام سے مخلوط ہونے والا حلال مال
    • معدن
      پرنٹ  ;  PDF
       
      معدن

       

      اگر معدنیات نکالا جائے چنانچہ نکالنے اور صفائی کے اخراجات کو کم کرنے کے بعد اس کی قیمت پندرہ مثقال[1] سونے کے برابر ہے تو اس کا خمس ادا کرنا واجب ہے اور اگر اس سے کم ہے تو خمس نہیں ہے۔
      اس میں کوئی فرق نہیں ہے کہ معدن زمین کے اندر ہو یا زمین کے اوپر، زمین کسی کی ملکیت میں ہو یا کوئی مشخص مالک نہ ہو۔
      اگر دو یا کئی افراد معدنیات نکالیں اور اخراجات کم کرنے کے بعد ہر ایک کا حصہ نصاب کی حد تک پہنچ جائے تو خمس ادا کرے۔
      نوٹ:مندرجہ بالا شرائط موجود ہونے کی صورت میں فوری طور پر خمس ادا کرنا واجب ہے اور سال خمسی کا پہنچنا معیار نہیں ہے۔
      83: اسٹاک مارکیٹ سےمعدنیات کے حصص خریدے ہیں جس میں معدن کے حصص شامل ہیں ، کیا معدن کے عنوان سے ان حصص پر خمس واجب ہے؟
      جواب: معدنیات کے حصص پر معدنیات کا حکم لاگو ہونا ثابت نہیں ہےلہذا معدن کی حیثیت سے ان حصص پر خمس واجب نہیں ہے۔
       

      [1] 12/69 گرام سونے کے برابر
    • دفینہ
  • خمس کے مستثنیات
  • خمس کو حساب اور ادا کرنے کا طریقہ
  • خمس کے مصارف اور مستحقین
  • متفرق مسائل
700 /