ویب سائٹ دفتر رہبر معظم انقلاب اسلامی
دریافت:

احکام خمس

  • مقدمہ
  • خمس کے موارد
    • منفعت کسب
      پرنٹ  ;  PDF
       
      منفعت کسب
       
      اگر مکلف اقتصادی فعالیتوں مثلا تجارت، صنعت، زراعت، ملازمت، مزدوری اور مکان کا کرایہ وغیرہ سے مال حاصل کرے تو سال خمسی[1] کے اختتام پر اپنے اور اپنے زیرکفالت افراد کے اخراجات سے بچنے والی مقدار کا خمس ادا کرنا چاہئے۔
      ضرورت اور متعارف حد سے زیادہ خرچ کرنا جو زندگی کے اخراجات شمار نہ ہوجائے خمس سے بچنے کا باعث نہیں بنتا بلکہ اس کا خمس ادا کرنا چاہئے۔
      اگر درامد کا کچھ مقدار وقتی طور پر دسترس سے باہر ہوجائے مثلا قرض دے تو سال خمسی پہنچنے پر اس کا خمس ادا کرنا واجب ہے البتہ ملنے تک اس کی ادائیگی موخر کرسکتے ہیں۔
      غیر نقدی آمدنی پر سال خمسی کے موقع پر اس کی موجودہ قیمت کے مطابق خمس لگے گا۔
      سال کے اخراجات سے مراد کسب مال کے لئے ہونے والے اخراجات کے علاوہ وہ تمام شرعی اخراجات ہیں جو انسان کی حیثیت کے مطابق اور متعارف حد میں ہوں۔
       

      [1]۔ خمس کا سال معین کرنے کا طریقہ سوال نمبر 277 اور اس کے بعد بیان کیا گیا ہے
    • سرمایہ
    • حرام سے مخلوط ہونے والا حلال مال
    • معدن
    • دفینہ
  • خمس کے مستثنیات
  • خمس کو حساب اور ادا کرنے کا طریقہ
  • خمس کے مصارف اور مستحقین
  • متفرق مسائل
700 /