ویب سائٹ دفتر رہبر معظم انقلاب اسلامی
دریافت:

احکام آموزشی

  • پہلا جلد
    • پہلی فصل: تقلید
    • دوسری فصل: طہارت
    • تیسری فصل: نماز
      • سبق 27: نمازوں کی اقسام
      • سبق 28: نماز پڑھنے والے کا لباس (1)
      • سبق 29: نماز پڑھنے والے کا لباس (2)
      • سبق 30: نماز پڑھنے والے کی جگہ (1)
      • سبق 31: نماز پڑھنے والے کی جگہ (2)
      • سبق 32: مسجد کے احکام (1)
      • سبق 33: مسجد کے احکام (2)
      • سبق 34: قبلہ
        پرنٹ  ;  PDF
         
        سبق 34: قبلہ
        قبلہ کے احکام

         

        1۔ قبلہ کے احکام
        1۔ مسلمان کو چاہئے کہ نماز کو کعبہ کی طرف رخ کرکے پڑھے اس لحاظ سے اس کو قبلہ کہتے ہیں البتہ جو لوگ دور ہیں ان کے لئے حقیقی محاذات (رو برو ہونا) ممکن نہیں اور اتنا کافی ہے لوگ کہیں کہ قبلے کی طرف منہ کرکے نماز پڑھ رہا ہے۔

        توجہ
        قبلے کی طرف رخ کرنے کا معیار یہ ہے کہ انسان کرہ ارض کی سطح سے بیت عتیق (کعبہ) کی طرف ہو یعنی سطح زمین کی طرف سے کعبہ جوکہ مکہ مکرمہ میں بنایا گیا ہے، کی طرف رخ کرکے کھڑےہوجائے بنابراین اگر انسان کرہ ارض کے ایسے مقام پر ہو جہاں سے چاروں طرف سے مکہ کی طرف مستقیم خطوط کھینچیں تو مسافت کے اعتبار سے مساوی ہوں تو قبلہ کے لئے جس طرف چاہے رخ کرکے نماز پڑھ سکتا ہے لیکن اگر خطوط کی مسافت بعض اطراف میں کم اور اس قدر نزدیک ہو کہ اس مقدار کے ساتھ عرفا رو بقبلہ ہونے میں اختلاف ہوجائے تو انسان پر واجب ہے کہ کم تر والی سمت کو انتخاب کرے۔
        مستحب نمازوں کو راستے میں چلتے ہوئے یا سواری کی حالت میں پڑھ سکتے ہیں اور اس صورت میں لازم نہیں ہے کہ نماز کو روبقبلہ ہوکر بجالائیں۔
        2۔ نمازپڑھنے والے کو قبلے کی سمت کے بارے میں یقین یا اطمینان ہونا چاہئے؛ چاہے صحیح اور معتبر قبلہ نما کے ذریعے ہو یا سورج اور ستاروں کے طلوع اور تابش (اس صورت میں جب اس سے استفادہ کرنا چانتا ہو) یا دیگر ذرائع سے ہو۔ اگر اطمینان پیدا نہ کرسکے تو جس طرف زیادہ گمان ہو اسی سمت نماز پڑھے مثلا محراب مسجد سے گمان ہوجائے۔
        3۔ اگر قبلے کی سمت معلوم کرنے کے لئے کوئی راہ نہ ہو اور کسی سمت گمان بھی نہ ہو تو احتیاط واجب کی بناپر چاروں طرف رخ کرکے نماز پڑھے اور چار نماز پڑھنے کا وقت نہ ہو تو جتنا وقت ہے اس کے مطابق نماز پڑھے۔
        4۔ جس شخص کو قبلے کی سمت کے بارے میں یقین نہ ہو قبلے کی طرف رخ کرکے انجام دینے والے باقی کاموں مثلا حیوانات کو ذبح کرنا وغیرہ میں بھی اپنے گمان پر عمل کرے۔ اگر کسی بھی طرف گمان نہ جائے تو جس طرف بھی رخ کرکے انجام دے صحیح ہے۔

        توجہ
        قبلے کی سمت کی تعیین کے لئے شاخص یا قبلہ نماز پر اعتماد کرنا چنانچہ مکلف کے لئے باعث اطمینان ہوتو صحیح ہے اور اس کے مطابق عمل کرنا چاہئے ۔ اس صورت کے علاوہ جس طرف زیادہ گمان ہو نماز پڑھنا چاہئے۔
        قبلے کی تشخیص کے لئے شاخص کو استعمال کرنے کا مطلب یہ ہے کہ مئی کی اٹھائیسویں اور جولائی کی سولہویں تاریخ کو ظہر کے وقت جب مکہ کی افق پر سورج عمودی حالت میں کعبہ پر چمکتا ہے(وہ وقت جب مکہ سے اذان کی صدا بلند ہوتی ہے) سیدھی لکڑی یا چھڑی وغیرہ کو ہموار زمین میں عمودی سمت میں ڈال دیں شاخص کا سایہ جس سمت کو دکھائے قبلہ کی سمت ہے (یعنی قبلے کی سمت ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔)
         
        تمرین
        1۔ روبہ قبلہ ہونے کا معیار کیا ہے؟
        2۔ راستے میں چلتے ہوئے یا سواری کی حالت میں مستحب نماز پڑھیں تو کیا قبلہ کی رعایت لازم ہے؟
        3۔ اگر نماز پڑھنے والا قبلہ کی سمت کے بارے میں مطمئن نہ ہوتو اس کا کیا وظیفہ ہے؟
        4۔ اگر انسان ایسی کیفیت میں ہوکہ کسی بھی طرح قبلہ کی سمت معلوم نہ ہواور کسی بھی سمت کے بارے میں گمان نہ ہوجائے تو کسی طرف نماز پڑھنا چاہئے؟
        5۔ کیا قبلہ نما پر اعتماد کرنا صحیح ہے؟
        6۔ قبلہ کی تشخیص کے لئے شاخص سے استفادہ کرنے کا کیا مطلب ہے؟

         

      • سبق 35: یومیہ نمازیں (1)
      • سبق 36: یومیہ نمازیں (2)
      • سبق 37: یومیہ نمازیں (3)
      • سبق 38: یومیہ نمازیں (4)
      • سبق 39: یومیہ نمازیں (5)
      • سبق 40: یومیہ نمازیں (6)
      • سبق 41: یومیہ نمازیں (7)
      • سبق 42: یومیہ نمازیں (8)
      • سبق 43: یومیہ نمازیں (9)
      • سبق 44: یومیہ نمازیں (10)
      • سبق 45: یومیہ نمازیں (11)
      • سبق 46: یومیہ نمازیں (12)
      • سبق 47: یومیہ نمازیں (13)
      • سبق 48: یومیہ نمازیں (14)
      • سبق 49: یومیہ نمازیں (15)
      • سبق 50: یومیہ نمازیں (16)
      • سبق 51: یومیہ نمازیں (17)
      • سبق 52: یومیہ نمازیں (18)
      • سبق 53: یومیہ نمازیں (19)
      • سبق 54: یومیہ نمازیں (20)
      • سبق 55: نماز آیات۔ عید فطر اور عید قربان کی نماز
      • سبق 56: نماز جماعت (1)
      • سبق 57: نماز جماعت (2)
    • چوتھی فصل: روزه
    • پانچویں فصل: خمس
    • چھٹی فصل: انفال
    • ساتھویں فصل: جہاد
    • آٹھویں فصل: امر بالمعروف اور نہی از منکر
700 /