ویب سائٹ دفتر رہبر معظم انقلاب اسلامی
دریافت:

احکام آموزشی

  • پہلا جلد
    • پہلی فصل: تقلید
    • دوسری فصل: طہارت
    • تیسری فصل: نماز
      • سبق 27: نمازوں کی اقسام
      • سبق 28: نماز پڑھنے والے کا لباس (1)
      • سبق 29: نماز پڑھنے والے کا لباس (2)
      • سبق 30: نماز پڑھنے والے کی جگہ (1)
        پرنٹ  ;  PDF
         
        سبق 30: نماز پڑھنے والے کی جگہ (1)
        نماز پڑھنے والے کی جگہ کی شرائط ((1))
        نماز پڑھنے والے کی جگہ کی شرائط
        1۔ مباح ہو (یعنی غصبی نہ ہو)
        2۔ متحرک نہ ہو
        3۔ ان جگہوں میں سے نہ ہو جہاں ٹھہرنا حرام ہے
        4۔ پیغمبراکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اور امام علیہ السلام کی قبر سےآگے کھڑے نہ ہو
        5۔ نماز پڑھنے والے کی سجدہ کرنے کی جگہ پاک ہو
        6۔ مرد اور عورت کے درمیان نماز کی حالت میں احتیاط واجب کی بناپر کم از کم ایک بالشت فاصلہ ہو
        7۔ ہموار ہو
         
        1۔ مباح ہو
        1۔ نماز کی جگہ غصبی نہیں ہونا چاہئے۔ غصبی جگہ میں نماز پڑھنا اگرچہ قالین اور پلنگ غصبی نہ ہو پھر بھی باطل ہے۔
        2۔ اگر کسی جگہ کا غصبی ہونا معلوم نہ ہو یا فراموش کیا ہو اور نماز پڑھے تو نماز صحیح ہے۔
        3۔ اگر کوئی جانتا ہو کہ جگہ غصبی ہے لیکن غصبی جگہ میں نماز باطل ہونے کو نہیں جانتا ہے اور اگر اس جگہ نماز پڑھے تو اس کی نماز باطل ہے۔
        4۔ اگر کوئی دوسرے شخص کے ساتھ کسی چیز کی ملکیت میں شریک ہے چنانچہ ہر ایک کی ملکیت دوسرے سے جدا نہ ہو تو اپنے شریک کی رضایت کے بغیر اس جگہ نماز نہیں پڑھ سکتا ہے۔

        توجہ
        جو زمین پہلے وقف ہو اور حکومت نے اس کو قبضے میں لے کر سکول تعمیر کیا ہو اگر ایسا قابل توجہ احتمال دیا جائے کہ مذکورہ قبضے کا شرعی جواز موجود ہے تو اس جگہ میں نماز پڑھنا کوئی اشکال نہیں رکھتا ہے اسی طرح بعض سکول جن کو ان کے مالکوں کی رضایت کے بغیر حاصل کیا گیا ہے اگر قابل توجہ احتمال دیا جائے کہ متعلقہ ذمہ داروں نے قانونی اور شرعی جواز کے ساتھ ان زمینوں میں سکول بنانے کے لئے اقدام کیا ہے تو اس میں نماز پڑھنے میں کوئی اشکال نہیں ہے۔
        کوئی شخص حکومتی گھر میں رہتا ہو جس میں رہنے کی مدت اختتام کو پہنچی ہو اور خالی کرنے کا نوٹس بھی دیا گیا ہو اگر متعلقہ ذمہ داروں کی جانب سے مقررہ مدت کے بعد اس گھر کو استعمال کرنے کی اجازت نہ ہو تو اس شخص کا اس میں تصرف (مثلا نماز پڑھنا) غصب کے حکم میں ہے۔
        ان اداروں میں جو پہلے قبرستان تھے، نماز پڑھنا اور دوسرے تصرفات میں کوئی اشکال نہیں ہے مگر یہ کہ شرعی طریقے سے ثابت ہوجائے کہ جس زمین میں عمارت بنائی گئی ہے وہ مردوں کو دفن کرنے کے لئے وقف ہے اور غیر شرعی طریقے سے اس میں تصرف کرکے عمارت بنائی گئی ہے۔
        موجودہ پارک وغیرہ میں نماز پڑھنا کوئی اشکال نہیں رکھتا ہے اور صرف غصبی ہونے یا زمینوں کی ملکیت مشخص نہ ہونے کے احتمال کی طرف توجہ نہیں کی جائے گی۔
        جس زمین کا مالک حکومت کی طرف سے اس پر قبضے پرراضی نہ ہو اور اس زمین میں نماز پڑھنے وغیرہ کے بارے میں اپنی ناراضگی کا اعلان کرچکا ہو تو اگر شرعی مالک سے اس زمین کو قبضے میں لینا مجلس شورای اسلامی (پارلیمنٹ) کے ذریعے منظور شدہ قانون کے مطابق اورشورای نگہبان (گارڈین کونسل) کی تائید کے ساتھ ہو تو اس جگہ میں نماز پڑھنےاور دوسرے تصرفات میں کوئی اشکال نہیں ہے
        وہ کمپنیاں اور ادارے جن کا اختیار حکومت کے ہاتھ میں ہے اور شرعی عدالت کے ذریعے ان کے مالکوں سے قبضے میں لیا گیا ہو چنانچہ احتمال دیا جائے کہ قبضے کا حکم دینے والاقاضی قانونی طور پر صلاحیت رکھتا ہو اور شرعی اور قانونی تقاضوں کے مطابق قبضے کا حکم دیا ہے تو اس کا عمل شرعی طور پر صحیح ہونے کے حکم میں ہے اور اسی بناپر اس جگہ میں نماز پڑھنا اور دیگر تصرفات جائز ہیں اور اس پر غصب ہونے کا حکم جاری نہیں ہوگا۔
        جن جگہوں کو ظالم حکومت نے قبضے میں لیا ہو اگر غصب پر علم ہوتو غصبی چیز کے احکام اور آثار اس پر لاگو ہوں گے (بنابراین اس میں نماز پڑھنا جائز نہیں ہے)
         
        تمرین
        1۔ نماز پڑھنے والے کی جگہ کی شرائط بیان کریں۔
        2۔ اگر کوئی غصبی زمین میں جائے نماز یا لکڑی وغیرہ پر نماز پڑھے تو صحیح ہے یا باطل؟
        3۔ اگر کوئی شخص حکومتی گھر میں رہتا ہو جس میں قیام کی مدت ختم اور خالی کرنے کا نوٹس دیا گیا ہو تو مقررہ مدت کے بعد اس کی نمازوں کو کیا حکم ہے؟
        4۔ جس زمین کا مالک حکومت کے ذریعے اس پر قبضے پر راضی نہ ہو اور اس میں نماز پڑھنے وغیرہ کی نسبت اپنی ناراضگی کا اعلان کرچکا ہو تو اس میں نماز پڑھنے کا کیا حکم ہے؟
        5۔ جن جگہوں کو ظالم حکومت غصب کرتی ہے، ان میں بیٹھنا، نماز پڑھنا یا گزرنا جائز ہے یا نہیں؟
         
         
      • سبق 31: نماز پڑھنے والے کی جگہ (2)
      • سبق 32: مسجد کے احکام (1)
      • سبق 33: مسجد کے احکام (2)
      • سبق 34: قبلہ
      • سبق 35: یومیہ نمازیں (1)
      • سبق 36: یومیہ نمازیں (2)
      • سبق 37: یومیہ نمازیں (3)
      • سبق 38: یومیہ نمازیں (4)
      • سبق 39: یومیہ نمازیں (5)
      • سبق 40: یومیہ نمازیں (6)
      • سبق 41: یومیہ نمازیں (7)
      • سبق 42: یومیہ نمازیں (8)
      • سبق 43: یومیہ نمازیں (9)
      • سبق 44: یومیہ نمازیں (10)
      • سبق 45: یومیہ نمازیں (11)
      • سبق 46: یومیہ نمازیں (12)
      • سبق 47: یومیہ نمازیں (13)
      • سبق 48: یومیہ نمازیں (14)
      • سبق 49: یومیہ نمازیں (15)
      • سبق 50: یومیہ نمازیں (16)
      • سبق 51: یومیہ نمازیں (17)
      • سبق 52: یومیہ نمازیں (18)
      • سبق 53: یومیہ نمازیں (19)
      • سبق 54: یومیہ نمازیں (20)
      • سبق 55: نماز آیات۔ عید فطر اور عید قربان کی نماز
      • سبق 56: نماز جماعت (1)
      • سبق 57: نماز جماعت (2)
    • چوتھی فصل: روزه
    • پانچویں فصل: خمس
    • چھٹی فصل: انفال
    • ساتھویں فصل: جہاد
    • آٹھویں فصل: امر بالمعروف اور نہی از منکر
700 /