ویب سائٹ دفتر رہبر معظم انقلاب اسلامی
دریافت:

احکام آموزشی

  • پہلا جلد
    • پہلی فصل: تقلید
    • دوسری فصل: طہارت
    • تیسری فصل: نماز
      • سبق 27: نمازوں کی اقسام
      • سبق 28: نماز پڑھنے والے کا لباس (1)
      • سبق 29: نماز پڑھنے والے کا لباس (2)
      • سبق 30: نماز پڑھنے والے کی جگہ (1)
      • سبق 31: نماز پڑھنے والے کی جگہ (2)
        پرنٹ  ;  PDF
         
        سبق 31: نماز پڑھنے والے کی جگہ (2)
        نماز پڑھنے والے کی جگہ کی شرائط ((2))
        2۔ متحرک نہ ہو
        نماز پڑھنے والے کی جگہ متحرک نہ ہو یعنی اس طرح ہو کہ نماز پڑھنے والاحرکت کے بغیر اور آرام سے نماز پڑھ سکے بنابراین جہاں بے اختیار بدن کو حرکت آئے مثلا گاڑی اور ریل چلتے ہوئے یا سپرنگ والے بیڈوغیرہ پر نماز صحیح نہیں ہے مگر یہ کہ وقت کی کمی یا کسی اور وجہ سے ایسی جگہ نماز پڑھنے پر مجبور ہو۔

        توجہ
        شہروں کے درمیان چلنے والی بسوں میں سفر کرنے والوں کو نماز کا وقت ختم ہونے کا خوف ہوتو واجب ہے کہ ڈرائیور سے کسی مناسب جگہ بس کو روکنے کی درخواست کریں اور ڈرائیور پر بھی ان کی بات ماننا واجب ہے۔ اگر کسی قابل قبول عذر یا بغیر کسی دلیل کے بس کو روکنے سے اجتناب کرے تو مسافروں پر واجب ہے کہ اگر وقت ختم ہونے کا خوف ہو تو حرکت کی حالت میں بس کے اندرنماز پڑھیں اورحتی الامکان قبلے کی سمت، قیام، رکوع اور سجود کی رعایت کریں۔
        وہ شخص کہ جس کو کشتی کے ساتھ ڈیوٹی پر بھیجا جاتا ہے اگر نماز کا وقت ہوجائے اور اسی وقت نماز نہ پڑھے تو وقت کے اندر نماز پڑھنے کا ٹائم نہ ملتا ہو تو واجب ہے کہ اسی وقت جس طرح ممکن ہو نماز پڑھے اگر اسی کشتی کے اندر ہی کیوں نہ ہو۔
         
        3۔ ایسی جگہ نہ ہو جہاں بیٹھناحرام ہو
        نماز پڑھنے والے کی جگہ ایسی نہ ہو جہاں ٹھہرنا حرام ہو مثلا انسان کی جان کو حقیقی خطرہ ہو اسی طرح وہ جگہ اس نوعیت کی نہ ہو جہاں کھڑا ہونا یا بیٹھنا حرام ہو مثلا قالین جس کی ہر جگہ خدا کا نام یا قرآنی آیات تحریر ہوں۔
         
        4۔ پیغمبر ﷺ اور امام ؑ کی قبر کے آگے نہ ہو
        نماز پڑھتے وقت پیغمبراکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اور امام علیہ السلام کی قبر سے آگے کھڑے نہ ہو لیکن برابر میں کھڑا ہوجائے تو کوئی اشکال نہیں۔
         
        5۔ سجدے کی جگہ پا ک ہو
        نماز پڑھنے والے کے سجدے کی جگہ پاک ہو۔ اگر پیشانی کے علاوہ دوسرے اعضاء رکھنے کی جگہ نجس ہو چنانچہ اس کی نجاست بدن یا لباس تک سرایت نہ کرے تو کوئی اشکال نہیں اور نماز صحیح ہے۔
         
        6۔ احتیاط واجب کی بناپر نماز کی حالت میں مرد اور عورت کے درمیان کم از کم ایک بالشت فاصلہ ہو
        احتیاط واجب کی بناپر نماز کی حالت میں مرد اور عورت کے درمیان کم از کم ایک بالشت فاصلہ ہونا چاہئے اس صورت میں اگر مرد اور عورت ایک دوسرے کے برابر یا عورت مرد سے آگے کھڑی ہوجائے تو دونوں کی نماز صحیح ہے ۔
         
        7۔ ہموار ہو
        لازم ہے کہ نماز پڑھنے والے کی پیشانی رکھنے کی جگہ اس کے دونوں زانوؤں اور پاؤں کے انگوٹھےرکھنے کی جگہ سے ملی ہوئی چار انگلیوں سے زیادہ اوپر یا نیچے نہ ہو۔
        نماز پڑھنے والے کی جگہ کے بارے میں دو نکتہ
        واجب نماز کو خانہ کعبہ کے اندر بجالانا مکروہ ہے لیکن احتیاط واجب یہ ہے کہ خانہ کعبہ کی چھت پر نماز نہ پڑھے۔
        جن سجادوں پر تصویریں موجود ہوں یا جس سجدہ گاہ پر نقش ہو اس پر نماز پڑھنا کوئی اشکال نہیں رکھتا ہے لیکن اگر اس طرح ہو کہ شیعوں پر تہمت لگانے کا بہانہ مل جائے تو ان کو بنانا اور ان پر نماز پڑھنا جائز نہیں ہے اور اسی طرح اگر توجہ ہٹنے اور نماز میں حضور قلب کے ختم ہونے کا باعث ہو تو مکروہ ہے۔
         
        تمرین
        1۔ جن جگہوں میں بے اختیار بدن ہلتا ہے مثلا گاڑی، نماز کا کیا حکم ہے؟
        2۔ اگر نماز پڑھنے والے کی جگہ پاک نہ ہو لیکن سجدے کی جگہ پاک ہو تو کیا نماز صحیح ہے؟
        3۔ جس قالین پرہر جگہ خدا کا نام یا قرآنی آیات تحریر ہیں، نماز پڑھنے کا کیا حکم ہے؟
        4۔ کیا نماز کے دوران مردوں کو ہر صورت میں عورتوں سے آگے کھڑے ہونا چاہئے؟
        5۔ خانہ کعبہ کے اندر واجب نماز پڑھنے کا کیا حکم ہے؟
        6۔ جس سجادے پر تصویر ہو یا جس مہر پر نقش موجود ہو، نماز پڑھنے کا کیا حکم ہے؟
      • سبق 32: مسجد کے احکام (1)
      • سبق 33: مسجد کے احکام (2)
      • سبق 34: قبلہ
      • سبق 35: یومیہ نمازیں (1)
      • سبق 36: یومیہ نمازیں (2)
      • سبق 37: یومیہ نمازیں (3)
      • سبق 38: یومیہ نمازیں (4)
      • سبق 39: یومیہ نمازیں (5)
      • سبق 40: یومیہ نمازیں (6)
      • سبق 41: یومیہ نمازیں (7)
      • سبق 42: یومیہ نمازیں (8)
      • سبق 43: یومیہ نمازیں (9)
      • سبق 44: یومیہ نمازیں (10)
      • سبق 45: یومیہ نمازیں (11)
      • سبق 46: یومیہ نمازیں (12)
      • سبق 47: یومیہ نمازیں (13)
      • سبق 48: یومیہ نمازیں (14)
      • سبق 49: یومیہ نمازیں (15)
      • سبق 50: یومیہ نمازیں (16)
      • سبق 51: یومیہ نمازیں (17)
      • سبق 52: یومیہ نمازیں (18)
      • سبق 53: یومیہ نمازیں (19)
      • سبق 54: یومیہ نمازیں (20)
      • سبق 55: نماز آیات۔ عید فطر اور عید قربان کی نماز
      • سبق 56: نماز جماعت (1)
      • سبق 57: نماز جماعت (2)
    • چوتھی فصل: روزه
    • پانچویں فصل: خمس
    • چھٹی فصل: انفال
    • ساتھویں فصل: جہاد
    • آٹھویں فصل: امر بالمعروف اور نہی از منکر
700 /