ویب سائٹ دفتر رہبر معظم انقلاب اسلامی
دریافت:

احکام آموزشی

  • پہلا جلد
    • پہلی فصل: تقلید
    • دوسری فصل: طہارت
      • سبق 5: پانی
      • سبق6: تخلی
      • سبق 7: نجاسات (1)
      • سبق 8: نجاسات (2)
      • سبق 9: نجاسات (3)
      • سبق 10: مطہرات (1)
      • سبق 11: مطہرات (2)
      • سبق 12: مطہرات (3)
      • سبق 13: وضو (1)
      • سبق 14: وضو (2)
      • سبق 15: وضو (3)
      • سبق 16: وضو (4)
      • سبق 17: وضو کے اہداف
      • سبق 18: غسل (1)
      • سبق 19: غسل (2)
      • سبق 20: غسل (3)
      • سبق 21: غسل (4)
      • سبق 22: مردوں کے احکام (1)
      • سبق 23: میت کے احکام (2)
      • سبق 24: میت کے احکام (3)
        پرنٹ  ;  PDF
         
        سبق 24: میت کے احکام (3)
        نماز میت۔ دفن۔ نبش قبر کے احکام۔ شہید کے احکام۔ پھانسی پانےوالے کے احکام
        7۔ نماز میت
        1۔ غسل، حنوط اور تکفین کے بعد مسلمان کی میت پر –اس ترتیب کے مطابق جو بیان کیا جائے گا– نماز پڑھنا واجب ہے۔

        توجہ
        جس بچے کے چھ سال پورے ہوگئے ہوں اور کم از کم والدین میں سے کوئی ایک مسلمان ہو تو بالغ شخص کے حکم میں ہے اور اس کی میت پر نماز پڑھنا چاہئے۔
        2۔ نماز میت میں نیت اور پانچ تکبیریں ہیں جن کے درمیان میں دعا اور صلوات کا ورد کیا جاتا ہے اور اگر نیت کے بعد اس ترتیب کے ساتھ پڑھے تو کافی ہے؛
        1۔پہلی تکبیر کے بعد کہے: «اَشْهَدُ اَنْ لاَ اِلهَ اِلاَّ اللهُ وَ اَنَّ مُحَمَّداً رَسُولُ اللهِ».
        2۔ دوسری تکبیر کے بعد کہے: «اَللّهُمَّ صَلِّ عَلی مُحَمَّدٍ وَ آلِ مُحَمَّدٍ».
        3۔تیسری تکبیر کے بعد کہے: « اَللّهُمَّ اغْفِرْ لِلْمُؤْمِنِینَ وَ الْمُؤْمِناتِ».
        4۔ چوتھی تکبیر کے بعد کہے: « اَللّهُمَّ اغْفِرْ لِهذَا الْمَیِّتِ» (اگر میت مرد ہو) یا «لِهذِهِ الْمَیِّتِ» (اگر میت عورت ہو)
        5۔ پانچویں تکبیر کے بعد نماز تمام ہوتی ہے

        توجہ
        نماز میت کی تفصیلی کیفیت تفصیلی رسالوں اور دعا کی بعض کتابوں میں مذکور ہے۔
        3۔ نماز میت پڑھنے والے کے لئے کھڑا اور رو بقبلہ ہونا ضروری ہےاور واجب ہے کہ میت کو اس کے سامنے پشت کے بل لٹائے اس طرح کہ اس کا سر نماز پڑھنے والے کی دائیں طرف اور پاؤں نماز پڑھنے والے کی بائیں طرف ہو۔
        4۔ میت اور نماز پڑھنے والے کے درمیان کوئی چیز مثلا دیوار یا پردہ حائل نہیں ہونا چاہئے لیکن اگر میت تابوت وغیرہ میں ہوتو کوئی اشکال نہیں ہے۔
        5۔ نماز میت پڑھنے کے لئے وضو، غسل اور بدن اور لباس کا پاک ہونا اسی طرح لباس کا غصبی نہ ہونا لازم نہیں ہے اگرچہ ان کی رعایت کرنا مستحب ہے۔
        6۔ اگر میت کو عمدا یا فراموشی کی وجہ سے یا کسی عذر کی وجہ سے نماز میت کے بغیر دفن کیا گیا ہو یا دفن کے بعد معلوم ہوجائے کہ نماز میت باطل ہوگئی تھی تو جب تک اس کا بدن سڑ نہ گیا ہو اس کی قبر پر نماز پڑھنا چاہئے۔
        7۔ دوسرے نمازوں کی جماعت اور امامت میں جو شرائط معتبر ہیں، نماز میت میں معتبر نہیں ہیں اگرچہ احوط (استحبابی) یہ ہے کہ نماز میت میں بھی ان شرائط کی رعایت کی جائے۔
         
        8۔ دفن
        1۔ گذشتہ وظائف (ٖغسل، حنوط، کفن اور نماز) کے بعد میت کو زمین میں دفن کرنا چاہئےاور اس کی قبر اتنی گہری ہو کہ اس کی بو باہر نہ نکلے اور درندے بھی اس کے بدن کو باہر نہ نکال سکیں۔
        2۔ میت کو قبر میں دائیں پہلو پر اس طرح لٹانا چاہئے کہ اس کا چہرہ، سینہ اور پیٹ قبلے کی طرف ہو۔

        دفن کے بارے میں چند نکتے
        جس مسلمان میت کو غسل دیا گیا ہو اس کی ہڈی نجس نہیں ہے اور اگر دفن کے دوران قبر میں پرانی ہڈی مل جائے تو اس کو مٹی کے نیچے دوبارہ دفن کرنا واجب ہے۔
        مسلمانوں کی قبور کو اس شرط کے ساتھ کئی طبقوں میں بنانا جائز ہے کہ یہ کام نبش قبر اور مسلمان کی بے حرمتی کا باعث نہ بنے۔
        دفن کے دن قبر پر پانی چھڑکنا مستحب ہے اور اس کے بعد بھی رجاء کی نیت سے کوئی اشکال نہیں رکھتا ہے۔
         
        9۔ نبش قبر کے احکام
        1۔مسلمان کی قبر کو نبش کرنا(یعنی قبر کو کھودنا) جائز نہیں ہے مگر مخصوص موارد میں ؛
        1۔ میت کو غصبی زمین میں دفن کیا گیا ہو اور اس کا مالک راضی نہ ہو
        2۔ کفن یا میت کے ساتھ دفن ہونے والی دوسری چیز غصبی ہو اور اس کا مالک قبر میں رکھنے پر راضی نہ ہو۔
        3۔ میت کو غسل یا کفن کے بغیر دفن کیا گیا ہو یا واضح ہوجائے کہ اس کا غسل باطل ہوا ہے یا غیر شرعی طریقے سے کفن دیا گیا ہے یا اس کو قبر میں رو بقبلہ نہیں لٹایا گیا ہے۔ ان تمام موارد میں اس صورت میں قبر کو کھودنا جائز ہے کہ میت کی بے احترامی نہ ہوجائے۔
        4۔ کسی حق کو ثابت کرنے کے لئے میت کا بدن دیکھنا چاہیں۔
        5۔ میت کو ایسی جگہ دفن کیا گیا ہے جہاں اس کی بے حرمتی ہوتی ہو (مثلا کفار کی قبرستان میں یا کچرا کنڈی میں)
        6۔ اگر میت کی ہڈیاں خاک میں تبدیل ہوگئی ہوں تو اس کی قبر کو کھودنا جائز ہے۔
        7۔ امامزادوں، شہداء، علماء اور صالحین کی قبور چنانچہ زیارتگاہ بن گئی ہیں تو اگرچہ سالوں گزرے ہوں ان کو کھودنا حرام ہے بلکہ اگر زیارتگاہ نہ ہوں تو بھی احتیاط واجب کی بناپر ان کو نہیں کھودنا چاہئے۔
         
        10۔ شہید کے احکام
        شہید کے بارے میں غسل اور کفن دینے کا حکم ساقط ہے۔

        توجہ
        اس موقع پر شہید سے مراد وہ شخص ہے جو میدان جنگ میں شہادت پر فائز ہوا ہو بنابراین اگر سرحدی شہرحق و باطل کے گروہوں کے درمیان میدان جنگ بن جائیں تو جو لوگ اہل حق کی طرف سے درجہ شہادت پائیں شہید کا حکم رکھتے ہیں لیکن جو افراد میدان جنگ کے علاوہ مارے جائیں اگرچہ شہید کا اجر و ثواب پائیں گے لیکن ان پر شہید کا حکم جاری نہیں ہوگا۔
         
        11۔ پھانسی پانے والے کے احکام
        جس مسلمان کے بارے میں پھانسی کو حکم جاری کیا گیا ہو، دوسرے مسلمان کا حکم رکھتا ہے اور اس پر میت کے تمام اسلامی آداب و احکام جاری ہوں گے مثلا نماز میت پڑھناوغیرہ

        مردوں کے احکام کے بارے میں چند نکات
        میت کے ساتھ ہم جنس ہونا فقط اس کو غسل دینے میں شرط ہے۔ میت کو اس کے ہم جنس کے ذریعے غسل دینا ممکن ہوتو غیر ہم جنس کے ذریعے غسل دینا صحیح نہیں اور غسل میت باطل ہے (مگر شوہر اور بیوی کے بارے میں چنانچہ پہلے کہا گیا کہ مردہ عورت کو اس کے شوہر اور مرد کو اس کی بیوی کے ذریعے غسل دینا جائز ہے) لیکن تکفین اور تدفین میں ہم جنس ہونا شرط نہیں ہے۔
        متعارف مقدار میں میت کی تجہیز کے ضروری تصرفات مثلا غسل، کفن اور دفن اس کے چھوٹے ولی کے اذن پر موقوف نہیں ہے اور چھوٹے بچے موجود ہونے کی وجہ سے کوئی اشکال پیدا نہیں ہوتا ہے۔
        عورتوں کےلئے تشییع جنازہ اور میت کو اٹھانے میں شریک ہونے میں کوئی اشکال نہیں ہے۔
         
        تمرین
        1۔ نماز میت کا طریقہ بیان کریں۔
        2۔ جس شخص کے اندر نماز جماعت کی امامت کی شرائط موجود نہ ہوں کیا اس کے لئے کسی مومن کے جنازے پر نماز پڑھانا جائز ہے؟
        3۔ کیا قبور کو دو یا اس سے زیادہ طبقات پر مشتمل تعمیر کرنا جائز ہے؟
        4۔ کس شہید کے بارے میں غسل اور کفن کا وجوب ساقط ہے؟
        5۔ اگر کوئی مسلمان عدالتی نظام اور قوانین کے مطابق منشیات رکھنے کے جرم میں پھانسی کی سزا پائے تو کیا اس کی نماز جنازہ پڑھی جائے گی؟
        6۔ کیا میت کے غسل، تکفین اور تدفین میں جنسی لحاظ سے مماثلت شرط ہے یا مرد اور عورت میں سے ہر ایک دوسرے کے ان امور کو انجام دے سکتا ہے؟
      • سبق 25: تیمم (1)
      • سبق 26: تیمم (2)
    • تیسری فصل: نماز
    • چوتھی فصل: روزه
    • پانچویں فصل: خمس
    • چھٹی فصل: انفال
    • ساتھویں فصل: جہاد
    • آٹھویں فصل: امر بالمعروف اور نہی از منکر
700 /