ویب سائٹ دفتر رہبر معظم انقلاب اسلامی
دریافت:

احکام آموزشی

  • پہلا جلد
    • پہلی فصل: تقلید
    • دوسری فصل: طہارت
      • سبق 5: پانی
      • سبق6: تخلی
      • سبق 7: نجاسات (1)
      • سبق 8: نجاسات (2)
      • سبق 9: نجاسات (3)
      • سبق 10: مطہرات (1)
      • سبق 11: مطہرات (2)
      • سبق 12: مطہرات (3)
      • سبق 13: وضو (1)
      • سبق 14: وضو (2)
      • سبق 15: وضو (3)
      • سبق 16: وضو (4)
      • سبق 17: وضو کے اہداف
      • سبق 18: غسل (1)
      • سبق 19: غسل (2)
      • سبق 20: غسل (3)
      • سبق 21: غسل (4)
      • سبق 22: مردوں کے احکام (1)
      • سبق 23: میت کے احکام (2)
        پرنٹ  ;  PDF
         
        سبق 23: میت کے احکام (2)
        غسل میت۔ حنوط۔ کفن
        4۔ غسل میت
        1۔ میت کو تین غسل دینا واجب ہے
        1۔ اس پانی سے جس میں تھوڑا سدر ڈال کر مخلوط کیا گیا ہو۔ (سدر کا پانی)
        2۔ اس پانی سے جس میں تھوڑا کافور ڈال کر مخلوط کیا گیا ہو (کافور کا پانی)
         
        3۔ خالص پانی سے
        2۔ میت کو غسل دینے والے کی شرائط
        1۔ شیعہ اثناء عشری مسلمان ہو
        2۔ بالغ ہو
        3۔ عاقل ہو
        4۔ غسل کے مسائل جانتا ہو
        5۔ اگر میت مرد ہے تو مرد اور عورت ہے تو عورت اس کو غسل دے۔
         
        توجہ
        مردہ عورت کو اس کاشوہر اور مرد کو اس کی بیوی کا غسل دینا جائز ہے۔
        3۔ دوسری عبادات کی طرح غسل میت میں بھی نیت لازم ہے یعنی غسل دینے والا غسل کو اللہ تعالی کا حکم بجالانے کی نیت سے انجام دے۔
        4۔ اس میت کو غسل دینا واجب ہے جس میں درج ذیل شرائط موجود ہوں؛
        1۔ مسلمان مرد یا عورت
        2۔ مسلمان بچہ
        3۔ سقط ہونے والا مسلمان بچہ اگر چار مہینے پورے ہوگئے ہوں اوراگر اس سے کم ہوتو واجب نہیں ہے۔
        5۔ اگر میت کے بدن کا کوئی حصہ نجاست سے آلودہ ہوجائے تو غسل سے پہلے اس کو دھونا چاہئے بنابراین خون ریزی والی میت کے بدن کو ممکن ہونے کی صورت میں غسل سے پاک کرنا چاہئے اور اگر (خود بخود) خون بند ہونے یا (طبی آلات کے ذریعے) اس کو بند کرنے کے لئے انتظار کرنا ممکن ہو تو (انتظار کرنا) واجب ہے۔
        6۔ میت کی شرمگاہ کی طرف نگاہ کرنا حرام ہے اور اگر غسل دینے والا نگاہ کرے تو معصیت کی ہے لیکن اس کا غسل باطل نہیں ہے۔
        7۔ اگر پانی نہ ملے یا اس کے استعمال میں مانع ہو تو میت کوہر غسل کے بدلے ایک تیمم کرے۔
         
        5۔ حنوط
        1۔ میت کو غسل کے بعد حنوط کرنا واجب ہے یعنی اس کی پیشانی، ہاتھوں کی ہتھیلی، گھٹنوں اور پاؤں کے دونوں انگوٹھوں پر اس طرح کافور ملنا چاہئے کہ کافور کا اثر ان اعضاء پر باقی رہے۔
        2۔ کافور پسا ہوا اور تازہ ہونا چاہئے اس طرح کہ میت کو معطر کرے اور پرانا ہونے کی وجہ سے خوشبو ختم ہوگئی ہے تو کافی نہیں ہے۔
        3۔ جس شخص نے حج کے لئے احرام باندھا ہے اور صفاومروہ کے درمیان سعی مکمل کرنے سے پہلے فوت ہوجائے تو حنوط جائز نہیں ہے اسی طرح اگر عمرے کے احرام میں بال کاٹنے سے پہلے مرجائے تو اس کو حنوط نہیں کرنا چاہئے۔
         
        6۔ کفن
        1۔ مسلمان کی میت کو تین کپڑوں سے کفن دینا چاہئے۔
        الف۔ لنگی جو اس کی کمر اور پاوں پر لپیٹتے ہیں۔
        ب۔ پیراہن جو کندھے کے سرےسے پنڈلی تک آگے اور پیچھے کو چھپائے۔
        ج۔ سر تاسری (چادر) کہ سر کے اوپر سے لے کر پاؤں کے نیچے تک کو اس طرح چھپائے کہ دونوں طرف باندھنا ممکن ہو اور اس کی چوڑائی اتنی ہو کہ دونوں اطراف کو ایک دوسرے پر رکھاجاسکے۔
        2۔ اگر میت کا کفن اس کے بدن سے خارج ہونے والی یا کسی دوسری نجاست سے نجس ہوجائے تو ممکن ہو نے کی صورت میں اس کو پاک یا تبدیل کرنا چاہئے یا اگر کفن ضائع نہ ہوجائے تو نجس شدہ حصے کو کاٹ لیں بنابراین اگر میت کا کفن غسل کے بعد اس سےنکلنے والے خون سے رنگین ہوجائے چنانچہ خون سے رنگین حصے کو دھونا یا کاٹنا یا تبدیل کرنا ممکن ہو تو (ایسا کرنا) واجب ہے اور چنانچہ امکان نہ ہوتو میت کو اسی حالت میں دفن کرنا جائز ہے۔
        3۔ میت کے کفن کو اس کے اموال سے فراہم کرنا لازم نہیں ہے بلکہ اگر اس کے والدین، بچے، رشتہ دار حتی دوستوں اور دوسرے افراد میں سے کوئی ہدیہ کرے تو کوئی اشکال نہیں ہے۔
         
        تمرین
        1۔ میت کے تینوں کے غسل کے نام ذکر کریں۔
        2۔ میت کو غسل دینے والے کی شرائط کیا ہیں؟
        3۔ کیا سقط ہونے والے مسلمان بچے کو غسل دینا واجب ہے؟
        4۔ میت کو حنوط کرنے کا کیا مطلب ہے؟ اور اس کی کیا شرائط ہیں؟
        5۔ میت کو کن کپڑوں میں کفن پہنایا جاتا ہے؟
        6۔ کیا انسان کے لئے جائز ہے کہ اپنے لئے خریدے ہوئے کفن سے اپنے ماں باپ یا کسی رشتہ دار کی تکفین کرے؟
         
         
      • سبق 24: میت کے احکام (3)
      • سبق 25: تیمم (1)
      • سبق 26: تیمم (2)
    • تیسری فصل: نماز
    • چوتھی فصل: روزه
    • پانچویں فصل: خمس
    • چھٹی فصل: انفال
    • ساتھویں فصل: جہاد
    • آٹھویں فصل: امر بالمعروف اور نہی از منکر
700 /