ویب سائٹ دفتر رہبر معظم انقلاب اسلامی
دریافت:

نماز اور روزه کی احکام

  • نماز
    • واجب نمازیں
    • یومیہ نمازیں
    • نماز صبح کا وقت
    • نماز ظہر و عصر کا وقت
    • نماز مغرب و عشاء کا وقت
    • احکام اوقات نماز
    • نمازوں کی ترتیب
    • مستحب نمازیں
    • قبلہ
    • نماز میں بدن کا ڈھانپنا
    • نماز پڑھنے والے کی جگہ کی شرائط
    • احکام مسجد
    • اذان و اقامہ
    • واجبات نماز
    • قنوت
    • تعقیبات نماز
    • نماز کا ترجمہ
    • مبطلات نماز (وہ چیزیں جو نماز کو باطل کرتی ہیں)
    • شكيّات نماز
    • سجدہ سہو
    • بھولے ہوئے سجدے اور تشہد کی قضا
    • مسافر کی نماز
      • پہلی شرط: مسافت شرعی
      • دوسری شرط: مسافت شرعی تک جانے کا قصد ہو
      • تیسری شرط: شرعی مسافت کا قصد برقرار رہے
      • چوتھی شرط: وطن یا ایسی جگہ سے نہ گزرے جہاں دس دن قیام کا ارادہ ہو-
      • پانچویں شرط: سفر جائز ہو
      • چھٹی شرط: ٹھہرنے کی جگہ ہو
      • ساتویں شرط: سفر اس کا پیشہ نہ ہو
      • آٹھویں شرط: حد ترخص تک پہنچے
      • وہ صورتیں جن میں سفر منقطع ہوجاتا ہے
        • 1۔ وطن سے گزرنا
          • اصلی وطن
          • اختیاری وطن
          • موجودہ طور پر متعدد وطن
          • وطن میں دوسرے کا تابع ہونا
          • وطن کو ترک کرنا (اعراض)
            پرنٹ  ;  PDF
             
            وطن کو ترک کرنا (اعراض)

             

            مسئلہ552۔ وطن کو چھوڑنا یا اس سے اعراض کرنا (وطن بنانے کی طرح) ایک عرفی امر ہے اور اس معنی میں ہے کہ انسان اپنے وطن سے خارج ہوجائے اور دوبارہ وہاں نہ آنے کا قصد رکھتا ہو۔
            مسئلہ553۔ جس شخص نے اپنے (اصلی یا انتخابی) وطن کو ترک کیا ہو جب بھی وہاں جانا چاہے تو اس کی نماز قصر ہوگی ، چاہے وہاں کوئی جائیداد رکھتا ہو یا نہ اور اس صورت میں اس جگہ سے گزرنے سے سفر ختم نہیں ہوگا مگر اس صورت میں کہ جب دس دن قیام کا قصد کرے۔
            مسئلہ554۔ وطن ترک کرنے (اعراض) کے لئے نیت اور قصد لازم ہے، بنابرایں اگر ترک کرنے کی نیت کے بغیر کچھ مدت مثلاً چار یا پانچ سال وطن سے باہر رہے تو وہ جگہ اب بھی اس کا وطن ہوگی۔ البتہ بہت طویل مدت مثلاً چالیس یا پچاس سال وطن سے باہر زندگی گزارے اور اس مدت کے دوران وطن واپس آنے کا سوچا بھی نہیں تو اس صورت میں بعید نہیں کہ طویل مدت تک وطن کو ترک کرنا اس کو چھوڑنے (اعراض) کے حکم میں ہو اور دس دن قیام کا قصد نہ کرنے کی صورت میں اس کی نماز قصر ہوگی۔
            مسئلہ555۔ جو شخص اپنے وطن سے خارج ہوجائے اور واپس نہ آنے کا قصد نہیں رکھتا [1] لیکن جانتا ہو یا مطمئن ہو کہ دوبارہ زندگی گزارنے کے لئے واپس نہیں آئے گا تو بعید نہیں کہ یہ علم اور اطمینان وطن کو ترک کرنے (اعراض) کے حکم میں ہو ، بنابرایں اس جگہ اس کی نماز قصر ہوگی۔
            مسئلہ556۔ وہ عورت جو اپنے شوہر کی تبعیت میں اپنے وطن کے علاوہ کسی اور جگہ رہتی ہو اور اپنے وطن سے پھرجانے (اعراض) کا قصد نہ کیا ہو چنانچہ عمر کے آخر تک وطن واپس نہ آنے کا علم یا اطمینان نہ ہو بلکہ واپس آنے کا احتمال ہو اگرچہ کسی حادثے مثلاً طلاق یا شوہر کی موت کی وجہ سے واپس آنے کا احتمال ہو تو وہاں اس کی نماز پوری ہوگی لیکن اگر مصمم ارادہ ہو یا جانتی ہو کہ شوہر کی موت یا طلاق کی صورت میں بھی وطن واپس نہیں آئے گی تو اس صورت میں ترک وطن (اعراض) کہلائے گا اور وہ اس کاوطن شمار نہیں ہوگا۔
             

            [1] ۔ جو شخص اپنے وطن سے خارج ہوجائے اس کی تین حالتیں ہیں:
            ۱۔ چنانچہ قصد رکھتا ہو یا جانتا ہو کہ اپنے وطن واپس پلٹ کر آئے گا تو وطن ہونا باقی ہے۔
            ۲۔ چنانچہ قصد رکھتا ہو یا جانتا ہو کہ واپس پلٹ کر نہیں آئے گا تو اعراض ثابت ہوجائے گا۔
            ۳۔ چنانچہ واپس پلٹنے یا نہ پلٹنے کے بارے میں کوئی فیصلہ نہ کیا ہو اور اس سلسلے میں کوئی علم بھی نہ رکھا ہو تو وطن ہونا پہلے کی طرح باقی رہے گا، مگر یہ کہ ایک طویل مدت مثلاً چالیس پچاس سال گزر گئے ہوں اور اس دوران اس کے ذہن میں بھی نہ آیا ہو کہ وہاں واپس پلٹ جائے۔
        • 2۔ دس دن قیام کا قصد کرنا
        • 3۔ قیام کے قصد کے بغیر ایک مہینہ رہنا
      • سفر کےدوران نافلہ نمازوں کے احکام
      • جہاں وظیفہ نماز کو قصر کرکے پڑھنا ہے وہاں پوری نماز پڑھنا
      • پوری نماز پڑھنے کے مقام پر نماز کو قصر کرکے پڑھنے کا حکم
      • متفرق مسائل
    • قضا نماز
    • نماز کے لئے اجیر بنانا
    • والدین کی قضا نماز
    • نماز آیات
    • نماز عید فطر و عید قربان
    • نماز جماعت
    • نماز جمعہ
  • روزہ
700 /