ویب سائٹ دفتر رہبر معظم انقلاب اسلامی
دریافت:

نماز اور روزه کی احکام

  • نماز
    • واجب نمازیں
    • یومیہ نمازیں
    • نماز صبح کا وقت
    • نماز ظہر و عصر کا وقت
    • نماز مغرب و عشاء کا وقت
    • احکام اوقات نماز
    • نمازوں کی ترتیب
    • مستحب نمازیں
    • قبلہ
    • نماز میں بدن کا ڈھانپنا
    • نماز پڑھنے والے کی جگہ کی شرائط
    • احکام مسجد
    • اذان و اقامہ
    • واجبات نماز
    • قنوت
    • تعقیبات نماز
    • نماز کا ترجمہ
    • مبطلات نماز (وہ چیزیں جو نماز کو باطل کرتی ہیں)
    • شكيّات نماز
    • سجدہ سہو
    • بھولے ہوئے سجدے اور تشہد کی قضا
    • مسافر کی نماز
      • پہلی شرط: مسافت شرعی
      • دوسری شرط: مسافت شرعی تک جانے کا قصد ہو
      • تیسری شرط: شرعی مسافت کا قصد برقرار رہے
      • چوتھی شرط: وطن یا ایسی جگہ سے نہ گزرے جہاں دس دن قیام کا ارادہ ہو-
      • پانچویں شرط: سفر جائز ہو
      • چھٹی شرط: ٹھہرنے کی جگہ ہو
      • ساتویں شرط: سفر اس کا پیشہ نہ ہو
      • آٹھویں شرط: حد ترخص تک پہنچے
      • وہ صورتیں جن میں سفر منقطع ہوجاتا ہے
        • 1۔ وطن سے گزرنا
          • اصلی وطن
          • اختیاری وطن
          • موجودہ طور پر متعدد وطن
          • وطن میں دوسرے کا تابع ہونا
            پرنٹ  ;  PDF
             
            وطن میں دوسرے کا تابع ہونا
             
            مسئلہ544۔ وطن کے سلسلے میں دوسرے کا تابع ہونا ، خود وطن کے مسئلے کی طرح ایک عرفی امر ہے یعنی جو بچے ماں باپ یا ان میں سے کسی ایک کے ساتھ رہتے ہیں عرف کی نظر میں ان کے تابع ہوتے ہیں اور ان کا وطن بچوں کا بھی وطن ہے۔
            مسئلہ545۔ وطن کے سلسلے میں تابع ہونا اصلی وطن میں نہیں بلکہ بعد میں انتخاب کرنے والے وطن میں ہے بنابرایں اگر کسی نے زندگی کے ابتدائی ایام میں کسی جگہ نشوونما پائی ہو اور زندگی گزاری ہو تو وہ اس کا اصلی وطن ہوگا چاہے ماں باپ کا وطن ہو یا نہ ہو۔
            مسئلہ546۔ اگر بچے نے ماں باپ کے (اصلی یا انتخاب کئے ہوئے) وطن میں اتنی زندگی نہ گزاری ہو کہ وہ اس کا اصلی وطن کہلائے مثلاً پیدائش کے بعد کسی وجہ سے ماں باپ سے دور ہوا ہو اور دوسری جگہ نشوونما پائی ہو اور مثلاً دس سال بعد والدین کے پاس واپس آیا ہو تو اس صورت میں والدین کا وطن اس کا اصلی وطن شمار نہیں ہوگا لیکن واپسی کے بعد والدین کی وجہ سے انتخاب کیا ہوا وطن شمار ہوگا۔
            مسئلہ547۔ وطن کے سلسلے میں تابع ہونا اولاد سے مخصوص نہیں ہے بلکہ عرفا ً ہر وہ شخص اس میں شامل ہے جو کسی دوسرے کا تابع ہو مثلاً کسی شخص کو ملازمت پر رکھا جائے تاکہ ہمیشہ کسی کے ہمراہ رہے اور خدمت کرے یا وہ بیوی جس نے کسی مخصوص جگہ رہنے کی شرط نہ کی ہو اور ہمیشہ اپنے شوہر کے ساتھ رہتی ہو۔
            مسئلہ548۔ وطن ہونے کے لئے ضروری نہیں ہے کہ تابع شخص بھی وطن بنانے کا قصد کرے بلکہ متبوع(جس کے ساتھ رہ رہا ہے) کے ہمراہ ہونا کافی ہے اگرچہ اس امر سے غافل ہو ، بشرطیکہ وطن نہ بنانے یا اعراض (ارادے سے پھر جانے) کا قصد نہ کیا ہو۔
            مسئلہ549۔ بالغ بچے مثلاً گیارہ بارہ سالہ لڑکی یا سولہ یا سترہ سالہ لڑکا کہ جو وطن بنانے کے قصد سے غافل ہو اور ماں باپ کے ساتھ کسی شہر میں جائیں جس کو والدین نے وطن بنانے کا قصد کیا ہو تو وہ شہر بچوں کے لئے بھی وطن ہوگا۔
            مسئلہ550۔ اگر بچہ والدین کے ساتھ ایسی جگہ جائے جس کو والدین نے وطن بنانے کا قصد کیا ہو چنانچہ بچے نے وطن نہ بنانے کا قصد کیا ہو تو وہ جگہ اس کے لئے وطن شمار نہیں ہوگی اگرچہ والدین کے ہاں کھاتا پیتا ہو۔
            مسئلہ551۔ جو بچہ والدین کی تبعیت میں کسی جگہ کو وطن بنانے کا قصد کرے اگر کچھ مدت (مثلاً ایک یا دومہینے ) کے بعد اپنے قصد سے پھر جائے (اعراض کر لے) تو جب تک اس جگہ سے خارج نہ ہوجائے پھرجانے کا قصد (اعراض) عملی نہیں ہوگا اور اس کی نماز پوری ہوگی۔
          • وطن کو ترک کرنا (اعراض)
        • 2۔ دس دن قیام کا قصد کرنا
        • 3۔ قیام کے قصد کے بغیر ایک مہینہ رہنا
      • سفر کےدوران نافلہ نمازوں کے احکام
      • جہاں وظیفہ نماز کو قصر کرکے پڑھنا ہے وہاں پوری نماز پڑھنا
      • پوری نماز پڑھنے کے مقام پر نماز کو قصر کرکے پڑھنے کا حکم
      • متفرق مسائل
    • قضا نماز
    • نماز کے لئے اجیر بنانا
    • والدین کی قضا نماز
    • نماز آیات
    • نماز عید فطر و عید قربان
    • نماز جماعت
    • نماز جمعہ
  • روزہ
700 /