ویب سائٹ دفتر رہبر معظم انقلاب اسلامی
دریافت:

نماز اور روزه کی احکام

  • نماز
    • واجب نمازیں
    • یومیہ نمازیں
    • نماز صبح کا وقت
    • نماز ظہر و عصر کا وقت
    • نماز مغرب و عشاء کا وقت
    • احکام اوقات نماز
    • نمازوں کی ترتیب
    • مستحب نمازیں
    • قبلہ
    • نماز میں بدن کا ڈھانپنا
    • نماز پڑھنے والے کی جگہ کی شرائط
    • احکام مسجد
    • اذان و اقامہ
    • واجبات نماز
    • قنوت
    • تعقیبات نماز
    • نماز کا ترجمہ
    • مبطلات نماز (وہ چیزیں جو نماز کو باطل کرتی ہیں)
    • شكيّات نماز
    • سجدہ سہو
    • بھولے ہوئے سجدے اور تشہد کی قضا
    • مسافر کی نماز
      • پہلی شرط: مسافت شرعی
      • دوسری شرط: مسافت شرعی تک جانے کا قصد ہو
      • تیسری شرط: شرعی مسافت کا قصد برقرار رہے
      • چوتھی شرط: وطن یا ایسی جگہ سے نہ گزرے جہاں دس دن قیام کا ارادہ ہو-
      • پانچویں شرط: سفر جائز ہو
      • چھٹی شرط: ٹھہرنے کی جگہ ہو
      • ساتویں شرط: سفر اس کا پیشہ نہ ہو
      • آٹھویں شرط: حد ترخص تک پہنچے
      • وہ صورتیں جن میں سفر منقطع ہوجاتا ہے
        • 1۔ وطن سے گزرنا
          • اصلی وطن
          • اختیاری وطن
            پرنٹ  ;  PDF
             
            اختیاری وطن
             
            مسئلہ533۔ عرف کی نظر میں اختیاری وطن وہ جگہ ہے جو انسان نے وطن اور سکونت کی جگہ کے طور پر انتخاب کی ہو جبکہ پہلے وہ اس کا وطن نہیں تھا، چاہے اصلی وطن کو مکمل طور پر چھوڑ چکا ہو یا نہ چھوڑا ہو۔
            مسئلہ534۔ اختیاری وطن ہونے میں کوئی فرق نہیں کہ انسان ہمیشہ رہنے کا قصد کرے یا مدت طے کئے بغیر رہنے کاقصد کرے یا طویل مدت زندگی کرنے کا قصد کرے۔
            مسئلہ535۔ اگر کوئی شخص کسی جگہ تقریبا دس سال رہنے کا قصد کرے تو بعید نہیں ہے کہ عرف کی نظر میں اختیاری وطن کہلانے کے لئے کافی ہو۔
            مسئلہ536۔ اختیاری وطن کہلانے کے لئے فقط قصد کرنا کافی نہیں ہے بلکہ وطن کہلانے کے لوازمات بھی تاثیر رکھتے ہیں مثلاً وطن بنانے کے قصد سے کچھ مدت (مثلاً ایک یا دو مہینے) قیام کرے یا ان کاموں کو انجام دے جو کسی جگہ کو وطن بنانے کےلئے عام طور پر انسان انجام دیتا ہے۔
            مسئلہ537۔ اگر کوئی شخص کسی جگہ کو وطن بنانے کے قصد سے شروع میں کوئی گھر کرایے پر حاصل کرے یا خریدے یا ملازمت اور کارو بار شروع کرے تو اسی وقت سے ہی وطن شمار ہوگا اور اس کی نماز پوری ہوگی اور وطن کہلانے کے لئے ایک یا دو مہینے گزرنا لازمی نہیں ہے۔
            مسئلہ538۔ اگر وطن بنانے کے قصد کے بعد اور وطن کہلانے کے لوازمات کو انجام دینے پہلے (جیساکہ گذشتہ دو مسئلوں میں بیان کیا گیا) اس جگہ رہنے کے بارےمیں تردید کا شکار ہوجائے تو وطن کا عنوان نہیں آئے گا اور دس دن رہنے کا قصد نہ ہونے کی صورت میں اس کی نماز قصر ہوگی۔
            مسئلہ539۔ اگر کوئی شخص کسی دوسرے شہر میں (مثلاً مشہد مقدس میں) یا سرسبز علاقے میں کوئی گھر بنائے اور مسلسل (مثلاً ًہر ہفتہ) زیارت یا تفریح کے لئے وہاں جانے کا ارادہ رکھتا ہو تو اس صورت میں کہ جب اس کا وہاں قیام کرنا اتنازیادہ نہ ہو کہ عرف کی نظر میں وہ جگہ اس کے رہائش اور زندگی بسر کرنے کا مقام شمار ہو تو وہاں اس کی نماز قصر ہے اور روزہ صحیح نہیں ہے۔
            مسئلہ540۔ جس جگہ کو انسان ایک یا دو سال زندگی گزارنے کے لئے انتخاب کرتا ہے عرف کے لحاظ سے وہ جگہ وطن نہیں ہے لیکن اس کو مسافر بھی نہیں کہا جائے گا بنابرایں دس دن قیام کا قصد نہ رکھے تو بھی اس کی نماز پوری ہوگی۔
          • موجودہ طور پر متعدد وطن
          • وطن میں دوسرے کا تابع ہونا
          • وطن کو ترک کرنا (اعراض)
        • 2۔ دس دن قیام کا قصد کرنا
        • 3۔ قیام کے قصد کے بغیر ایک مہینہ رہنا
      • سفر کےدوران نافلہ نمازوں کے احکام
      • جہاں وظیفہ نماز کو قصر کرکے پڑھنا ہے وہاں پوری نماز پڑھنا
      • پوری نماز پڑھنے کے مقام پر نماز کو قصر کرکے پڑھنے کا حکم
      • متفرق مسائل
    • قضا نماز
    • نماز کے لئے اجیر بنانا
    • والدین کی قضا نماز
    • نماز آیات
    • نماز عید فطر و عید قربان
    • نماز جماعت
    • نماز جمعہ
  • روزہ
700 /