ویب سائٹ دفتر رہبر معظم انقلاب اسلامی
دریافت:

نماز اور روزه کی احکام

  • نماز
  • روزہ
    • روزہ واجب ہونے اور صحیح ہونے کی شرائط
    • واجبات روزہ
      • 1۔ نیت
      • 2۔ مبطلات روزہ سے پرہیز کرنا
        • 1۔ کھانا اور پینا
        • 2۔ جماع کرنا
        • 3۔ استمناء (اپنے ہاتھوں سے منی خارج کرنا)
        • 4۔ اذان صبح تک جنابت، حیض اور نفاس کی حالت میں باقی رہنا
          پرنٹ  ;  PDF
           
          4۔ اذان صبح تک جنابت، حیض اور نفاس کی حالت میں باقی رہنا

           

          839۔ اگر کوئی شخص ماہ رمضان کی رات میں جنب ہوجائے تو ضروری ہے کہ اذان صبح (طلوع فجر) سے پہلے غسل کرے اور اگر عمداً ًاس وقت تک غسل نہ کرے تو اس کا روزہ باطل ہوگا، البتہ مغرب تک روزے کو باطل کرنے والے کاموں سے اجتناب کرنا ضروری ہے۔
          مسئلہ840۔ اگر ماہ رمضان کی رات میں جنب ہوجائے اور بغیر عمد کے صبح تک غسل نہ کرے مثلاً نیند کی حالت میں جنب ہوجائے اور اذان کے بعد تک سوتا ر ہے تو اس کا روزہ صحیح ہے۔
          مسئلہ841۔ اگر کوئی شخص روزے کی قضا رکھنا چاہے اور طلوع فجر تک عمداً غسل جنابت نہ کرے تو اس کا روزہ باطل ہے اور اگر سہواً غسل نہ کرے تو احتیاط کی بناپر روزہ باطل ہے۔
          مسئلہ842۔ اگر کوئی شخص ماہ رمضان کی رات میں جنب ہوجائے اور جانتا ہوکہ سونے کی صورت میں اذان صبح سے پہلے بیدار ہو جائےگا چنانچہ بیدار ہونے کے بعد غسل کرنے کا ارادہ نہ ہو یا تردد کا شکار ہو اور سوجائے اور پھر بیدار نہ ہوسکے تو اس کا روزہ باطل ہے۔
          مسئلہ843۔ اگر کوئی شخص بیداری میں جنب ہوجائے یا نیند میں جنب ہونے کے بعد بیدار ہوجائے اور جانتا ہو کہ دوبارہ سوجائے تو صبح کی اذان سے پہلے غسل کے لئے بیدار نہیں ہوسکے گا تو غسل کرنے سے پہلے سونا جائز نہیں ہے اور اگر سوجائے اور اذان سے پہلے غسل نہ کرے تو روزہ باطل ہے لیکن اگر یہ احتمال دیتا ہو کہ صبح کی اذان سے پہلے غسل کرنےکے لئے بیدار ہوجائے گا اور غسل کرنے کا ارادہ بھی رکھتا ہو لیکن بیدار نہ ہوسکے تو اس کا روزہ صحیح ہے اور اگر بیدار ہونے کے بعد دوبارہ سوجائے اور صبح تک بیدار نہ ہوسکے تو اس دن کی قضا رکھنا ضروری ہے۔
          مسئلہ844۔ اگر کوئی شخص ماہ رمضان میں غسل جنابت کرنا بھول جائے اور جنابت کی حالت میں صبح کرے تو اس دن کا روزہ صحیح ہے لیکن اگر یہ فراموشی کئی روز تک طول پکڑلے تو فراموشی کے ایام کے روزوں کی قضا کرنا ضروری ہے ، البتہ نمازیں ہرصورت میں باطل ہیں۔
          مسئلہ845۔ اکر کسی شخص کو شک ہو کہ جنابت پر باقی رہنے سے روزہ باطل ہوتا ہے یا نہیں اور جنابت کی حالت میں روزہ رکھے تو احتیاط واجب کی بناپر اس کا روزہ باطل ہے[1] اور ضروری ہے کہ قضا بھی بجالائے لیکن اگر یقین ہو کہ جنابت پر باقی رہنے سے روزہ باطل نہیں ہوتا ہے اور اس بناپر روزہ رکھے تو اس کا روزہ صحیح ہے اگرچہ روزے کی قضا کرنے میں احتیاط کی رعایت کرنا اچھا ہے۔
          مسئلہ846۔ اگر کسی شخص کا فریضہ ماہ رمضان کی رات میں غسل کرنا ہو چنانچہ وقت تنگ ہونے یا پانی مضر ہونے یا کسی اور وجہ سے غسل نہ کرسکے تو ضروری ہے کہ طلوع فجر سے پہلے غسل کے بدلے تیمم کرے۔
          مسئلہ847۔ اگر کسی شخص کے پاس ماہ رمضان کی رات میں غسل اور تیمم کا وقت نہ اور خود کو جنب کرلے تو اس کا روزہ باطل ہے اور قضا اور عمد والا کفارہ دونوں واجب ہیں لیکن اگر صرف تیمم کے لئے وقت ہو چنانچہ خود کو جنب کرلے اور طلوع فجر سے پہلے تیمم کرلے تو اس کا روزہ صحیح ہے۔
          مسئلہ848۔ جس شخص کا فریضہ تیمم کرنا ہو اس کے لئے جائز ہے کہ ماہ رمضان کی رات میں خود جنب کرلے بشرطیکہ جنب ہونے کے بعد تیمم کے لئے کافی وقت ہو۔
          مسئلہ849۔ اگر عورت خون حیض یا نفاس سے پاک ہوجائے تو ضروری ہے کہ طلوع فجر سے پہلے غسل کرے اور عمداً ًغسل نہ کرے تو اس کا روزہ باطل ہوگا۔
          مسئلہ850۔ اگر عورت کو روزے کی حالت میں حیض آئے یا وضع حمل ہوجائے تو اس کا روزہ باطل ہے۔
          مسئلہ851۔ اگر عورت اذان صبح کے بعد حیض یا نفاس سے پاک ہوجائے تو اس دن روزہ نہیں رکھ سکتی ۔
          مسئلہ852۔ اگر عورت حیض یا نفاس کا غسل کرنا بھول جائے اور بعد میں یاد آئے تو اس مدت میں جو روزے رکھے ہیں، صحیح ہیں خواہ ماہ رمضان کے روزے ہوں یا دوسرے روزے ہوں۔
           

          [1] . وہ مقامات جہاں روزہ احتیاط واجب کی بنا پر باطل ہے ضروری ہے کہ مکلف اس دن کا روزہ رکھے اور اس کی قضا بھی بجا لائے۔
        • 5۔ حقنہ لینا
        • 6۔ قے کرنا
        • 7۔ خدا، پیغمبروں اور معصومین (علیہم السلام) سے جھوٹی بات منسوب کرنا
        • 8۔ غلیظ غبار حلق تک پہنچانا
        • 9۔ سر کو پانی میں ڈبونا
        • مبطلات روزہ کے بعض احکام
    • وہ چیزیں جو روزے دار کے لئے مکروہ ہیں
    • وہ صورتیں جن میں قضا اور کفارہ عمدی دونوںواجب ہیں
    • عمداً افطار کرنے کا کفارہ
    • وہ صورتیں جن میں روزے کی صرف قضا واجب ہے
    • قضا روزے کے احکام
    • روزے کی قضا میں تاخیر کا کفارہ
    • والدین کے قضا روزوں کے احکام
    • مسافر کے روزے کے احکام
    • وہ لوگ جن پر روزہ واجب نہیں ہے
    • پہلی تاریخ ثابت ہونے کے طریقے
    • روزے کی قسمیں
    • خاتمہ: روزے اور ماہ رمضان مبارک کے آداب
    • اعتکاف
700 /