ویب سائٹ دفتر رہبر معظم انقلاب اسلامی
دریافت:

نماز اور روزه کی احکام

  • نماز
  • روزہ
    • روزہ واجب ہونے اور صحیح ہونے کی شرائط
    • واجبات روزہ
    • وہ چیزیں جو روزے دار کے لئے مکروہ ہیں
    • وہ صورتیں جن میں قضا اور کفارہ عمدی دونوںواجب ہیں
    • عمداً افطار کرنے کا کفارہ
    • وہ صورتیں جن میں روزے کی صرف قضا واجب ہے
      پرنٹ  ;  PDF
       
      وہ صورتیں جن میں روزے کی صرف قضا واجب ہے

       

      مسئلہ900۔ اگر کوئی ماہ رمضان میں روزے کی نیت نہ کرے یا ریا کرے یا روزہ نہ رکھنے کا قصد کرے لیکن روزے کو باطل کرنے والا کوئی کام انجام نہ دے تو اس دن کے روزے کی قضا واجب ہے لیکن کفارہ واجب نہیں ہے۔
      مسئلہ901۔ اگر کوئی شخص ماہ رمضان کی رات میں جنب ہوجائے اور اس تفصیل کے مطابق جو مسئلہ843 میں بیان کی گئی ہے اذان صبح تک دوسری نیند سے بیدار نہ ہو تو اس پر صرف قضا واجب ہے، البتہ مغرب تک روزے کو باطل کرنے والے کاموں سے پرہیز کرنا ضروری ہے۔
      مسئلہ902۔ اگر کوئی شخص ماہ رمضان میں غسل جنابت کرنا بھول جائے اور کئی دن روزہ رکھے تو ان دنوں کی اس پر صرف قضا واجب ہے۔
      مسئلہ903۔ ماہ رمضان میں سحری کے دوران جب تک طلوع فجر کا یقین نہ ہوجائے روزے کو باطل کرنے والے کام انجام دے سکتا ہے۔
      مسئلہ904۔ اگر ماہ رمضان کی سحری کے دوران صبح ہونے یا نہ ہونے کے بارے میں تحقیق کئے بغیر ایسا کام انجام دے جو روزے کو باطل کرتا ہے اور بعد میں معلوم ہو کہ صبح ہوگئی تھی تو ضروری ہے کہ اس دن کی قضا بجالائے لیکن اگر تحقیق اور صبح نہ ہونے پر علم ہونے کے بعد یہ کام انجام دیا ہو اور بعد میں پتہ چلے کہ صبح ہوگئی تھی تو اس دن کی قضا واجب نہیں ہے۔
      مسئلہ905۔ ماہ رمضان کے دن میں انسان کو جب تک مغرب ہونے کا یقین نہ ہوجائے افطار نہیں کرسکتا۔
      مسئلہ906۔ اگرکسی شخص کو ماہ رمضان کے دن میں فضا تاریک ہونے کی وجہ سے یقین ہوجائے کہ مغرب ہوگئی ہے یا وہ لوگ جن کی بات شرعی طورپر حجت ہے کہیں کہ مغرب ہوگئی ہے اور افطار کرلے، پھر اس کے بعد پتہ چلے کہ مغرب نہیں ہوئی تھی تو ضروری ہے کہ اس دن کے روزے کی قضا بجالائے۔
      مسئلہ907۔ اگر کوئی شخص مطلع ابرآلود ہونے کی وجہ سے گمان کرے کہ مغرب ہوگئی ہے اور افطار کرلے اور بعد میں معلوم ہو کہ مغرب نہیں ہوئی تھی تو اس دن کی قضا واجب نہیں ہے۔
      مسئلہ908۔ اگر کسی وجہ سے روزے کو توڑنا جائز یا واجب ہوجائے مثلاً کوئی اس کو روزہ باطل کرنے والا کوئی کام کرنے پر مجبور کرے یا ڈوبنے والے کو بچانے کے لئے پانی میں کود پڑے تو اس صورت میں کفارہ واجب نہیں ہے لیکن اس دن کے روزے کی قضا کرنا ضروری ہے۔
      مسئلہ909۔ اگر روزہ دار وضو کے دوران ( کہ جب منہ میں تھوڑا پانی گھمانا اور کلی کرنا مستحب ہے) اس اطمینان کے ساتھ کہ پانی حلق تک نہیں پہنچے گا، کلی کرے اور بے اختیار پانی حلق میں چلا جائے تو چنانچہ واجب نماز کے وضو کے لئے یہ کام انجام دیا ہو تو روزہ صحیح ہے لیکن اگر غیر واجب نماز کے وضو کے لئے یا وضو کے علاوہ کسی اور کام مثلاً ٹھنڈک پہنچانے کے لئے پانی ڈالا ہو اور بے اختیار پانی حلق میں چلا جائے تو احتیاط کی بنا پر اس دن کی قضا بجالانا ضروری ہے۔
      مسئلہ910۔ اگر روزہ دار کو علم ہو کہ کلی کرنے سے بے اختیار یا بھولے سے پانی حلق میں چلاجائے گا تو ضروری ہے کہ کلی نہ کرے۔

       

    • قضا روزے کے احکام
    • روزے کی قضا میں تاخیر کا کفارہ
    • والدین کے قضا روزوں کے احکام
    • مسافر کے روزے کے احکام
    • وہ لوگ جن پر روزہ واجب نہیں ہے
    • پہلی تاریخ ثابت ہونے کے طریقے
    • روزے کی قسمیں
    • خاتمہ: روزے اور ماہ رمضان مبارک کے آداب
    • اعتکاف
700 /