ویب سائٹ دفتر رہبر معظم انقلاب اسلامی
دریافت:

نماز اور روزه کی احکام

  • نماز
  • روزہ
    • روزہ واجب ہونے اور صحیح ہونے کی شرائط
    • واجبات روزہ
      • 1۔ نیت
      • 2۔ مبطلات روزہ سے پرہیز کرنا
        • 1۔ کھانا اور پینا
          پرنٹ  ;  PDF
           
          1۔ کھانا اور پینا

           

          مسئلہ817۔ اگر روزہ دار عمداً اور آگاہانہ کوئی چیز کھائے یا پیئے تو اس کا روزہ باطل ہوجاتاہے خواہ وہ چیز ایسی ہو جسے عموما کھایا پیا جاتا ہو یا ایسی ہو جسے کھایا پیا نہ جاتا ہو مثلاً کاغذ اور کپڑا وغیرہ ، خواہ زیادہ ہو یا کم ہو مثلاً پانی کے چھوٹے قطرے یا روٹی کا چھوٹا ٹکڑا۔
          مسئلہ818۔ اگر روزہ دار بھولے سے کوئی چیز کھالے یا پی لے تو اس کا روزہ باطل نہیں ہوتا ،خواہ واجب روزہ ہو یامستحب۔
          مسئلہ819۔ اگر روزہ دار دانتوں کے ریشوں میں پھنسی ہوئی غذا جان بوجھ کر نگل لے تو اس کا روزہ باطل ہوجاتا ہے لیکن اگر ریشوں میں غذا ہونے کا علم نہ ہو یا نگلنا عمداً اور توجہ کے ساتھ نہ ہو تو روزہ باطل نہیں ہوتا ۔
          مسئلہ820۔ منہ کا پانی نگلنے سے روزہ باطل نہیں ہوتا ۔
          مسئلہ821۔ سر اور سینے کا بلغم وغیرہ جب تک منہ کے اندر والے حصے تک نہ پہنچےاسے نگلنے سے روزہ باطل نہیں ہوتا لیکن اگر منہ میں آجائے تو احتیاط واجب یہ ہے کہ اسے نہ نگلے۔
          مسئلہ822۔ احتیاط واجب یہ ہے کہ روزہ دار طاقت والے انجکشن اور رگوں میں لگائے جانے والے انجکشن اور ہر قسم کے ڈرپ سے پرہیز کرے لیکن گوشت (پٹھوں) میں لگائے جانے والا انجکشن جو طاقت والے نہ ہو مثلاً اینٹی بایوٹیک یا درد کو ختم کرنے والا(پین کلر) یا بے حس کرنے والا انجکشن اور نیز زخموں اور جراحت پر لگائی جانے والی دوائیاں استعمال کرنے میں کوئی اشکال نہیں ہے۔
          مسئلہ823۔ احتیاط واجب یہ ہے کہ روزہ دار ہر اقسام کی تمباکو نوشی اور نشہ آور چیزوں سے کہ جو ناک کے ذریعے یا زبان کے نیچے رکھ کر جذب ہوتی ہیں، پرہیز کرے۔
          مسئلہ824۔ اگر بیماری کا علاج کرنے کے لئے ضروری ہو تو دوائی وغیرہ کھانے میں کوئی اشکال نہیں ہے لیکن روزہ باطل ہو جائے گا اور اس کی قضا بجالانا ضروری ہے۔
          مسئلہ825۔ اگر کوئی شخص زبان کے نیچے دوائی رکھے اور اس سے مخلوط پانی کو منہ سے باہر تھوک دے تو روزہ صحیح ہے۔
          مسئلہ826۔ اگر کوئی شخص غذا کھانے کے دوران متوجہ ہوجائے کہ صبح ہوچکی ہے تو ضروری ہے لقمے کو منہ سے باہر نکالے اور اگر جان بوجھ کر اسے نگل لے تو اس کا روزہ باطل ہوجائے گا۔
          مسئلہ827۔ منہ سے خون آنے کی صورت میں روزہ باطل نہیں ہوتا لیکن واجب ہے کہ اس کو حلق میں پہنچنے سے روکا جائے۔
          مسئلہ828۔ مسوڑوں اور دانتوں سے نکلنے والا خون اگر منہ کے پانی میں مل کر بالکل ختم ہوجائے تو اس پر پاک ہونے کا حکم لگے گا اور اسے نگلنے سے روزہ باطل نہیں ہوگا۔ اسی طرح اگر منہ میں خون ہونے کے بارے میں شک ہوجائے تو منہ کا پانی نگلنے میں کوئی اشکال نہیں ہے اور روزہ صحیح ہے۔
          مسئلہ829۔ بچے کے لئے غذا کو چبانا اور غذا کو چکھنا وغیرہ جس سے عموماً غذا حلق تک نہیں پہنچتی ، روزے کو باطل نہیں کرتا ، خواہ وہ اتفاقاً اور بے اختیار حلق تک پہنچ جائے لیکن اگر انسان شروع سے ہی جانتا ہو کہ حلق تک پہنچ جائے گی اور حلق میں چلی جائے تو روزہ باطل ہو جائے گا۔
          مسئلہ830۔ انسان کمزوری کی وجہ سے روزہ نہیں توڑ کرسکتا ہے لیکن اگر کمزوری اس حد تک ہو کہ عموما ً برداشت نہ ہوسکے تو روزے کو توڑ سکتا ہے اور کے بعد اس کی قضا بجالائے۔

           

        • 2۔ جماع کرنا
        • 3۔ استمناء (اپنے ہاتھوں سے منی خارج کرنا)
        • 4۔ اذان صبح تک جنابت، حیض اور نفاس کی حالت میں باقی رہنا
        • 5۔ حقنہ لینا
        • 6۔ قے کرنا
        • 7۔ خدا، پیغمبروں اور معصومین (علیہم السلام) سے جھوٹی بات منسوب کرنا
        • 8۔ غلیظ غبار حلق تک پہنچانا
        • 9۔ سر کو پانی میں ڈبونا
        • مبطلات روزہ کے بعض احکام
    • وہ چیزیں جو روزے دار کے لئے مکروہ ہیں
    • وہ صورتیں جن میں قضا اور کفارہ عمدی دونوںواجب ہیں
    • عمداً افطار کرنے کا کفارہ
    • وہ صورتیں جن میں روزے کی صرف قضا واجب ہے
    • قضا روزے کے احکام
    • روزے کی قضا میں تاخیر کا کفارہ
    • والدین کے قضا روزوں کے احکام
    • مسافر کے روزے کے احکام
    • وہ لوگ جن پر روزہ واجب نہیں ہے
    • پہلی تاریخ ثابت ہونے کے طریقے
    • روزے کی قسمیں
    • خاتمہ: روزے اور ماہ رمضان مبارک کے آداب
    • اعتکاف
700 /