ویب سائٹ دفتر رہبر معظم انقلاب اسلامی
دریافت:

نماز اور روزه کی احکام

  • نماز
  • روزہ
    • روزہ واجب ہونے اور صحیح ہونے کی شرائط
    • واجبات روزہ
    • وہ چیزیں جو روزے دار کے لئے مکروہ ہیں
    • وہ صورتیں جن میں قضا اور کفارہ عمدی دونوںواجب ہیں
    • عمداً افطار کرنے کا کفارہ
    • وہ صورتیں جن میں روزے کی صرف قضا واجب ہے
    • قضا روزے کے احکام
    • روزے کی قضا میں تاخیر کا کفارہ
    • والدین کے قضا روزوں کے احکام
    • مسافر کے روزے کے احکام
    • وہ لوگ جن پر روزہ واجب نہیں ہے
    • پہلی تاریخ ثابت ہونے کے طریقے
    • روزے کی قسمیں
    • خاتمہ: روزے اور ماہ رمضان مبارک کے آداب
    • اعتکاف
      • اعتکاف کی شرائط
      • اعتکاف کا کفارہ، قضا اور اعتکاف کے دوران حرام چیزیں
        پرنٹ  ;  PDF
         
        اعتکاف کا کفارہ، قضا اور اعتکاف کے دوران حرام چیزیں

         

        مسئلہ1002۔ اعتکاف میں بیٹھنے والے کے لئے مندرجہ ذیل چیزیں حرام ہیں:
        1۔ معطر مواد اور خوشبودار پودوں کو لذت حاصل کرنے کے لئے سونگھنا
        2۔ جماع کرنا اور احتیاط کی بنا پر بیوی کو شہوت کےساتھ چھونا یا بوسے لینا حرام ہونے کے ساتھ ساتھ اعتکاف باطل ہونے کا باعث بھی ہے۔
        3۔ احتیاط واجب کی بناپر استمناء
        4۔ خرید و فروخت اور احتیاط واجب کی بناپر ہر قسم کا معاملہ کرنا مثلاً اجارہ
        5۔ دینی اور دنیوی امور میں تنازع کرنا اور جھگڑنا (اس صورت میں کہ جب مد مقابل کو شکست دینا اور اپنی برتری ثابت کرنا مقصود ہو) لیکن اگر حق کے اظہار یا مد مقابل کو راہ راست پر لانے کے لئے ہو تو کوئی اشکال نہیں ہے۔)
        مسئلہ1003۔ اعتکاف کے دوران حرام چیزیں دن سے مخصوص نہیں ہیں بلکہ رات میں بھی ان سے پرہیز کرنا ضروری ہے۔
        مسئلہ1004۔ اگر معتکف کھانے اور پینے کے لئے خرید و فروخت پر مجبور ہوجائے چنانچہ کسی کو وکیل نہ بنا سکے یا خرید و فروخت کے بغیر ضروری اشیاء مہیا نہ کرسکے تو خرید و فروخت کرنے میں کوئی اشکال نہیں ہے۔
        مسئلہ1005۔ اگر اعتکاف باطل ہوجائے تو چنانچہ اعتکاف معین اور واجب ہو تو اس کی قضا بجالانا ضروری ہے اور غیر معین واجب ہو تو ضروری ہے کہ اس کو دوبارہ بجالائے۔
        مسئلہ1006۔ اگر مستحب اعتکاف کو دوسرے دن کے بعد باطل کرے تو ضروری ہے کہ اس کی قضا بجالائے لیکن اگر پہلے اور دوسرے دن میں باطل کرے تو اس کی قضا واجب نہیں ہے۔
        مسئلہ1007۔ اعتکاف کی قضا یا اس کو دوبارہ بجالانا (چنانچہ گذشتہ دونوں مسئلوں میں بیان کیا گیا) اس صورت میں واجب ہے کہ جب اعتکاف کے شروع میں یہ شرط نہ کی ہو کہ عذر پیش آنے کی صورت میں اعتکاف کو چھوڑ دے گا۔
        مسئلہ1008۔ اعتکاف باطل ہونے کا کفارہ ماہ رمضان میں عمداً افطار کرنے کے کفارے کی طرح ہے یعنی ایک غلام کو آزاد کرنا[1]، یا دو مہینے روزہ رکھنا جس میں سے اکتیس دن مسلسل ہونے چاہئیں یا ساٹھ فقیروں کو کھانا کھلانا۔
         

        [1] ۔ موجودہ زمانے میں یہ کام منتفی ہے۔
700 /