ویب سائٹ دفتر رہبر معظم انقلاب اسلامی
دریافت:

نماز اور روزه کی احکام

  • نماز
  • روزہ
    • روزہ واجب ہونے اور صحیح ہونے کی شرائط
    • واجبات روزہ
    • وہ چیزیں جو روزے دار کے لئے مکروہ ہیں
    • وہ صورتیں جن میں قضا اور کفارہ عمدی دونوںواجب ہیں
    • عمداً افطار کرنے کا کفارہ
    • وہ صورتیں جن میں روزے کی صرف قضا واجب ہے
    • قضا روزے کے احکام
    • روزے کی قضا میں تاخیر کا کفارہ
    • والدین کے قضا روزوں کے احکام
    • مسافر کے روزے کے احکام
      • اس مسافر کا حکم جس نے اپنے فریضے کے برعکس روزہ رکھا ہو
        پرنٹ  ;  PDF
         
        اس مسافر کا حکم جس نے اپنے فریضے کے برعکس روزہ رکھا ہو
         
        مسئلہ949۔ وہ مسافر جس کے لئے ضروری ہو کہ روزہ نہ رکھے چنانچہ جانتے ہوئے اور عمداً اپنے فریضے کے برعکس روزہ رکھ لے تو اس کا روزہ باطل ہے اوراگر ماہ رمضان ہو تو اس کی قضا واجب ہے لیکن اگر خود حکم[1] نہ جاننے کی وجہ سے روزہ رکھا ہو تو اس کا روزہ صحیح ہے۔
        مسئلہ950۔ گذشتہ مسئلے میں چنانچہ روزے کے حکم کی خصوصیات معلوم نہ ہونے کی وجہ سے روزہ رکھ لے تو اس کا روزہ باطل ہے مثلاً کوئی شخص جانتا ہو کہ سفر میں روزہ نہیں رکھنا چاہئے لیکن یہ نہ جانتا ہو کہ دس دن قیام کا قصد کرنے والا چنانچہ ایک چار رکعتی نماز پڑھنے سے پہلے اپنے ارادے سے پھرجائے تو دس دن قیام کا حکم جاری نہیں ہوگا اور روزہ نہیں رکھنا چاہئے۔
        مسئلہ951۔ اگر کوئی مسافر موضوع (اپنا مخصوص مسئلہ) نہ جاننے کی وجہ سے روزہ رکھ لے مثلاً کسی جگہ جانے کا قصد کرے جو حقیقت میں مسافت شرعی کے برابر ہو لیکن مسافت کی مقدار معلوم نہ ہونے کی وجہ سے روزہ رکھ لے تو اس کا روزہ باطل ہے۔
        مسئلہ952۔ اگر کوئی شخص بھول جائے کہ وہ سفر میں ہے یا بھول جائے کہ مسافر کا روزہ باطل ہے چنانچہ سفر میں روزہ رکھ لے تو اس کا روزہ باطل ہے۔
         

        [1] ۔ یعنی نہیں جانتا کہ سفر میں روزہ باطل ہے۔
    • وہ لوگ جن پر روزہ واجب نہیں ہے
    • پہلی تاریخ ثابت ہونے کے طریقے
    • روزے کی قسمیں
    • خاتمہ: روزے اور ماہ رمضان مبارک کے آداب
    • اعتکاف
700 /