ویب سائٹ دفتر رہبر معظم انقلاب اسلامی
دریافت:

نماز اور روزه کی احکام

  • نماز
    • واجب نمازیں
    • یومیہ نمازیں
    • نماز صبح کا وقت
    • نماز ظہر و عصر کا وقت
    • نماز مغرب و عشاء کا وقت
    • احکام اوقات نماز
    • نمازوں کی ترتیب
    • مستحب نمازیں
    • قبلہ
    • نماز میں بدن کا ڈھانپنا
    • نماز پڑھنے والے کی جگہ کی شرائط
    • احکام مسجد
    • اذان و اقامہ
    • واجبات نماز
    • قنوت
    • تعقیبات نماز
    • نماز کا ترجمہ
    • مبطلات نماز (وہ چیزیں جو نماز کو باطل کرتی ہیں)
    • شكيّات نماز
    • سجدہ سہو
    • بھولے ہوئے سجدے اور تشہد کی قضا
    • مسافر کی نماز
      • پہلی شرط: مسافت شرعی
      • دوسری شرط: مسافت شرعی تک جانے کا قصد ہو
      • تیسری شرط: شرعی مسافت کا قصد برقرار رہے
      • چوتھی شرط: وطن یا ایسی جگہ سے نہ گزرے جہاں دس دن قیام کا ارادہ ہو-
      • پانچویں شرط: سفر جائز ہو
        • سفر کا جاری رکھنا جائز ہو
          پرنٹ  ;  PDF
           
          سفر کا جاری رکھنا جائز ہو

           

          مسئلہ456۔ نماز قصر ہونے کے لئے سفر کے جائز ہونے کی شرط فقط اس کی ابتدا سے مخصوص نہیں ہے بلکہ پورے سفر کے دوران یہ شرط موجود ہونی چاہئے، بنابرایں اگر سفر کے دوران کسی شخص کا قصد گناہ میں تبدیل ہوجائے تو سفر حرام ہوجائے گا اور نماز پوری ہوگی اگرچہ مسافت شرعی طے کی ہو۔
          مسئلہ457۔ اگر کوئی شخص مباح سفر شروع کرے اور راستے میں (آٹھ فرسخ تک پہنچنے سے پہلے) اپنے وظیفے کے مطابق نماز کو قصر کرکے پڑھے اور اس کے بعد اس کا قصد حرام میں بدل جائے تو جو نماز قصر کرکے پڑھی ہے، وقت باقی ہو تو دوبارہ پوری پڑھے اور وقت ختم ہواہو تو قضا کرے۔[1]
          مسئلہ458۔ اگر کوئی شخص مباح سفرکرے اور منزل پر پہنچنے کے بعد کسی حرام سفر کا قصد کرے (مثلاً محاذ جنگ سے بھاگنے کے لئے اپنے گھر واپس لوٹے) تو حرام قصد (جنگ سے فرار) کے بعد نماز پوری ہوگی اگرچہ احتیاط مستحب یہ ہے کہ حرام کے قصد اور جہاں سے سفر شروع کیا ہے وہاں تک کے فاصلے میں قصر کرکے بھی پڑھے اور پوری بھی پڑھے۔
          مسئلہ459۔ اگر کوئی شخص مباح قصد سے سفر شروع کرے اور مسافت شرعی طے کرنے کے بعد کسی جگہ ٹھہرجائے جہاں اس کا قصد حرام میں بدل جائے تو چنانچہ آگے سفر کرنے سے پہلے اس جگہ نماز پڑھنا چاہے تو ضروری ہے کہ پوری پڑھے اگرچہ احتیاط مستحب یہ ہے کہ قصر کرکے بھی پڑھے اور پوری بھی پڑھے۔
          مسئلہ460۔ اگر کوئی شخص مباح قصد سے سفر شروع کرے اور کچھ راستہ طے کرنے کے بعد گناہ کا قصد کرے اور کچھ راستہ اسی قصد کے ساتھ طے کرے اس کے بعد پشیمان ہوجائے اور دوبارہ مباح قصد کرے چنانچہ گناہ کے قصد سے طے کی ہوئی مسافت کے علاوہ باقی مسافت آٹھ فرسخ ہو تو اقویٰ یہ ہے کہ نماز قصر ہوگی۔
          مسئلہ461۔ اگر کوئی شخص مباح کام مثلاً تجارت یا سیاحت کے لئے سفر کرے لیکن راستے میں تھوڑی مسافت کومباح قصد کے ساتھ ساتھ حرام قصد کے ساتھ بھی طے کرے تو جس سفر میں جائز اور حرام دونوں کا قصد ہے اس کی نماز پوری ہوگی، اگرچہ احوط یہ ہے کہ قصر کرکے بھی پڑھے اور باقی راستے میں جوکہ مباح قصد کے ساتھ طے کیا ہے چنانچہ مسافت شرعی کے برابر ہو (اگرچہ شروع والے مباح سفر کو بھی شامل کرکے) تو نماز قصر ہوگی۔
          مسئلہ462۔ اگر کوئی سفر کے آغاز میں گناہ کا قصد رکھتا ہو چنانچہ راستے میں پشیمان ہوجائے اور سفر کو مباح قصد سے جاری رکھنے کا قصد کرے چنانچہ باقی راستہ (فقط جانے کا یا جانے اور آنے دونوں کو ملاکر) آٹھ فرسخ ہوتو اس کی نماز قصر ہوگی بصورت دیگر پوری ہوگی۔ البتہ اگر فقط واپسی کا سفر آٹھ فرسخ ہو تو اس صورت میں جس وقت مباح قصد کیا ہے اس وقت سے نماز قصر ہوگی۔
          مسئلہ463۔ گذشتہ مسئلے میں اگر کسی جگہ ٹھہرجائے جہاں گناہ کی نیت سے پھرجائے چنانچہ (آگے سفر کرنے سے پہلے) اس جگہ نماز پڑھنا چاہے تو اس کی نماز پوری ہوگی اگر چہ اس صورت میں احتیاط یہ ہے کہ قصر کرکے بھی پڑھی اور پوری بھی پڑھے۔
          مسئلہ464۔ تفریح کے لئے سفر کرنا حرام نہیں ہے اور اس میں نماز قصر ہوگی۔
          مسئلہ465۔ گناہ والے سفر میں ظہر، عصر اور عشاء کی نافلہ نماز یں ساقط نہیں اور کوئی چاہے تو ان کو پڑھ سکتا ہے۔
          مسئلہ466۔ گناہ والے سفر کے دوران نماز جمعہ میں شرکت ساقط نہیں ہے۔
           

          [1] ۔ تاہم اگر آٹھ فرسخ تک پہنچنے کے بعد اس کا قصد بدل جائے تو جو نمازیں قصر کی صورت میں پڑھی ہیں صحیح ہوں گی۔
        • گناہ والے سفر سے واپسی
        • شکار کے لئے سفر
      • چھٹی شرط: ٹھہرنے کی جگہ ہو
      • ساتویں شرط: سفر اس کا پیشہ نہ ہو
      • آٹھویں شرط: حد ترخص تک پہنچے
      • وہ صورتیں جن میں سفر منقطع ہوجاتا ہے
      • سفر کےدوران نافلہ نمازوں کے احکام
      • جہاں وظیفہ نماز کو قصر کرکے پڑھنا ہے وہاں پوری نماز پڑھنا
      • پوری نماز پڑھنے کے مقام پر نماز کو قصر کرکے پڑھنے کا حکم
      • متفرق مسائل
    • قضا نماز
    • نماز کے لئے اجیر بنانا
    • والدین کی قضا نماز
    • نماز آیات
    • نماز عید فطر و عید قربان
    • نماز جماعت
    • نماز جمعہ
  • روزہ
700 /