ویب سائٹ دفتر رہبر معظم انقلاب اسلامی
دریافت:

نماز اور روزه کی احکام

  • نماز
    • واجب نمازیں
    • یومیہ نمازیں
    • نماز صبح کا وقت
    • نماز ظہر و عصر کا وقت
    • نماز مغرب و عشاء کا وقت
    • احکام اوقات نماز
    • نمازوں کی ترتیب
    • مستحب نمازیں
    • قبلہ
    • نماز میں بدن کا ڈھانپنا
    • نماز پڑھنے والے کی جگہ کی شرائط
    • احکام مسجد
    • اذان و اقامہ
    • واجبات نماز
      • 1۔ نیت
      • 2۔ قیام
      • 3۔ تکبیرۃ الاحرام
        پرنٹ  ;  PDF
         
        3۔ تکبیرۃ الاحرام

         

        مسئلہ 163۔ نماز میں تکبیرۃ الاحرام واجب ہے اور اس سے مراد نماز کی ابتدا میں' الله اکبر' کہنا ہے۔
        مسئلہ164۔ نماز کے آغاز میں تکبیرۃ الاحرام نہ کہنا عمداً ہو یا سہوا ًنماز باطل ہونے کا باعث ہے۔ اسی طرح نماز کے آغاز میں اس کو صحیح طرح کہنے کے بعد دوسری دفعہ فاصلے کے ساتھ (موالات ٹوٹنے کے برابر نہ ہو) یا بغیر فاصلے کے ' الله اکبر' کہے تو نماز باطل ہے اور یہ تکرار عمداً ہو یا سہواً کوئی فرق نہیں ہے۔
        مسئلہ165۔ تکبیرۃ الاحرام کو اس طرح کہے کہ اس کی ادائیگی شمار ہواور اس کی علامت یہ ہے کہ اگر انسان کی قوت سماعت کمزور نہ ہو یا شو رو غل نہ ہو تو اس کو سن لے۔
        مسئلہ166۔ تکبیرۃ الاحرام کو صحیح عربی میں کہےاور اگر فارسی میں اس کا ترجمہ یا غلط عربی میں کہے مثلا اللہ میں 'ہ' کو فتحہ (زبر) کے ساتھ کہے تو صحیح نہیں ہے۔
        مسئلہ167۔ تکبیرۃ الاحرام کہتے وقت بدن سکون کے ساتھ اور حرکت کے بغیر ہونا چاہئے۔ بنابرایں اگر عمداً اور اختیار کے ساتھ اس وقت تکبیرۃ الاحرام کہے جب بدن حرکت میں ہو تو نماز باطل ہے۔
        مسئلہ168۔ اگرکوئی شخص تکبیرۃ الاحرام کی درست ادائیگی کی کیفیت نہیں جانتا ہو تو واجب ہے کہ اسے سیکھے۔
        مسئلہ169۔ اگر کوئی شخص شک کرے کہ تکبیرۃ الاحرام کہی ہے یا نہیں؟ چنانچہ اذکار اور قرائت میں مشغول نہ ہوا ہو تو تکبیر کہے لیکن اگر حمد حتی کہ اعوذ بالله من الشیطان الرجیم پڑھتے وقت شک کرے تو اپنے شک کی پروا نہ کرے اور نماز کو جاری رکھے۔
        مسئلہ170۔ اگر کوئی تکبیرۃ الاحرام کہنے کے بعد شک کرے کہ صحیح کہی ہے یا نہیں تو اپنے شک کی پروا نہ کرے۔

         

      • 4۔ قرائت
      • 5۔ رکوع
      • 6۔ سجدے
      • 7۔ تشہد
      • 8. سلام
      • 9۔ ترتیب
      • 10۔ موالات
    • قنوت
    • تعقیبات نماز
    • نماز کا ترجمہ
    • مبطلات نماز (وہ چیزیں جو نماز کو باطل کرتی ہیں)
    • شكيّات نماز
    • سجدہ سہو
    • بھولے ہوئے سجدے اور تشہد کی قضا
    • مسافر کی نماز
    • قضا نماز
    • نماز کے لئے اجیر بنانا
    • والدین کی قضا نماز
    • نماز آیات
    • نماز عید فطر و عید قربان
    • نماز جماعت
    • نماز جمعہ
  • روزہ
700 /