ویب سائٹ دفتر رہبر معظم انقلاب اسلامی
دریافت:

نماز اور روزه کی احکام

  • نماز
    • واجب نمازیں
    • یومیہ نمازیں
    • نماز صبح کا وقت
    • نماز ظہر و عصر کا وقت
    • نماز مغرب و عشاء کا وقت
    • احکام اوقات نماز
    • نمازوں کی ترتیب
    • مستحب نمازیں
    • قبلہ
    • نماز میں بدن کا ڈھانپنا
    • نماز پڑھنے والے کی جگہ کی شرائط
    • احکام مسجد
    • اذان و اقامہ
    • واجبات نماز
      • 1۔ نیت
      • 2۔ قیام
        پرنٹ  ;  PDF
         
        2۔ قیام
         
        مسئلہ148۔ تکبیرۃ الاحرام کہتے وقت اور اسی طرح رکوع میں جانے سے پہلے کھڑے ہونا رکن ہے یعنی اگر سہواً اور فراموشی سے بھی ترک ہوجائے تو نماز باطل ہوجاتی ہے۔
        مسئلہ149۔ قرائت اور تسبیحات اربعہ پڑھتے وقت اور اسی طرح رکوع کے بعد قیام واجب اور غیر رکن ہے یعنی اگر عمداً ترک کردے تو نماز باطل ہے لیکن سہواً ترک کردے تو نماز باطل ہونے کا باعث نہیں ہے۔
        مسئلہ150۔ جو شخص کھڑے ہوکر نماز پڑھ سکتا ہے اور کوئی عذر نہ ہو تو نماز کی ابتدا سے رکوع میں جانے تک کھڑا رہے ۔ اسی طرح واجب ہے کہ رکوع کے بعد اور سجدے میں جانے سے پہلے بھی کھڑا ہوجائے۔
        مسئلہ151۔ اگر رکوع بھول جائے اور حمد اور سورہ پڑھنے کے بعد بیٹھ جائے اور اسی دوران یاد آئے کہ رکوع نہیں کیا ہے تو کھڑا ہوجائے اور قیام کی حالت سے رکوع میں جائے اور اگر سیدھا کھڑا ہوئے بغیر بیٹھنے کی حالت سے رکوع کے لئے جھک جائے تو نماز باطل ہے۔
        مسئلہ152۔ نماز پڑھنے والے کو چاہئے کہ قیام کی حالت میں بدن کو حرکت نہ دے اور واضح طور پر کسی طرف نہ جھکے اور کسی جگہ ٹیک نہ لگائے مگر یہ کہ مجبور ہو یا بھولنے اور فراموشی کی وجہ سے ہو۔
        مسئلہ153۔ نماز پڑھنے والے کا بدن حمدو سورہ یا تیسری و چوتھی رکعت میں تسبیحات پڑھتے وقت ساکن ہونا چاہئے پس اگر قدرے آگے یا پیچھےہونا چاہے یا بدن کو دائیں یا بائیں تھوڑی حرکت دینا چاہے تو ضروری ہے کہ حرکت کی حالت میں ذکر پڑھنا چھوڑدے ۔
        مسئلہ154۔ مستحب ہے کہ قیام کی حالت میں جسم سیدھا رکھے، کندھوں کونیچے کی طرف ڈھیلا چھوڑدے، ہاتھوں کو رانوں پر رکھے، انگلیوں کو ملاکر رکھے، سجدہ گاہ پر نگاہ کرے، بدن کا بوجھ دونوں پاوں پر برابر رکھے، خضوع اور خشوع کے ساتھ کھڑا ہو اور پاوں کو آگے پیچھے نہ رکھے۔
        مسئلہ155۔ کوئی نماز کے دوران کھڑا نہ ہوسکے تو بیٹھ کر نماز پڑھے لیکن اگر کسی چیز پر ٹیک لگاکر کھڑا ہوسکتا ہو تو اس کا وظیفہ یہ ہے کہ کھڑے ہوکر نماز پڑھے۔
        مسئلہ156۔ جو شخص بیٹھ کر نماز پڑھ رہا ہو زحمت و مشقت کے بغیر جتنی مقدار ممکن ہو ، کھڑے ہوکرپڑھے ۔ بنابرایں جو شخص بعض رکعتوں اور نماز کے بعض حصوں میں کھڑا ہونے کی طاقت رکھتا ہے لیکن پوری نماز میں قیام نہیں کرسکتا ہے تو واجب ہے کہ جتنی طاقت رکھتا ہے اتنا کھڑا ہوکر نماز پڑھے اور جب کھڑا ہونے سے عاجز آئے تو بیٹھ کر نماز پڑھے۔ اگر دوبارہ کھڑا ہونے کے قابل ہوجائے تو کھڑا ہوکر نماز کو جاری رکھے۔
        مسئلہ157۔ جو شخص کھڑاہونے کی طاقت نہیں رکھتا اگر تکبیرۃ الاحرام پڑھنے کی حد تک کھڑا ہوسکتا ہے تو ضروری ہے کہ کھڑا ہوکر تکبیرۃ الاحرام پڑھے اور بقیہ نماز بیٹھ کر پڑھے۔ اسی طرح حمد اور سورہ پڑھنے کے بعد کھڑا ہوسکے تو کھڑا ہونے کے بعد رکوع میں جائے۔
        مسئلہ158۔ جو شخص کھڑا ہوکر نماز پڑھ سکتا ہو اگر کھڑا ہونے سے بیمار ہونے یا کوئی نقصان پہنچنے کا خوف محسوس کرے تو بیٹھ کر نماز پڑھ سکتا ہےاور اگر بیٹھ کر نماز پڑھنے میں یہی خوف ہو تو لیٹ کر نماز پڑھ سکتا ہے۔
        مسئلہ159۔ جو شخص بیٹھ کر نماز پڑھنے کی طاقت نہیں رکھتا لیٹ کر نماز پڑھے اور احتیاط واجب کی بناپر اگر ممکن ہو تو دائیں پہلو پر لیٹ جائے اور چہرے اور بدن کا رخ قبلے کی طرف ہو ورنہ اسی حالت میں بائیں پہلو پر قبلے کی طرف رخ کرکے لیٹ جائےاور اگر اس طرح بھی ممکن نہ ہوتو پشت کے بل لیٹ جائے اس طرح کہ پاوں کے تلوے کا رخ قبلے کی طرف ہو۔
        مسئلہ160۔ جو شخص لیٹ کر نماز پڑھتا ہے اگر کسی تکلیف ، مشقت اور ضرر کے بغیر نماز کے دوران بیٹھ سکے یا کھڑا ہوسکے تو ممکن حد تک بیٹھ کر یا کھڑے ہوکر نماز پڑھے۔
        مسئلہ161۔ جو شخص کسی عذر کی وجہ سے کھڑا نہ ہوسکتا ہو لیکن احتمال دے کہ نماز کے آخر وقت تک کھڑے ہوکرنماز پڑھ سکے گا تو احتیاط واجب کی بناپر اس وقت تک صبر کرے لیکن کسی عذر کی وجہ سے اول وقت میں بیٹھ کر نماز پڑھے اور آخر وقت تک عذر برطرف نہ ہوتوجو نماز پڑھی ہے وہ صحیح ہے اور دوبارہ پڑھنا لازمی نہیں ۔
        مسئلہ162۔ اگر کوئی شخص اول وقت میں کھڑے ہوکر نماز پڑھنے کی طاقت نہ رکھتا ہو اور یقین ہو کہ آخر وقت میں بھی کھڑے ہوکر نماز نہیں پڑھ سکے گا تو اول وقت میں ہی بیٹھ کر نماز پڑھ سکتا ہے لیکن اگر وقت ختم ہونے سے پہلے کھڑے ہوکر پڑھنے کے قابل ہوجائے تو نماز کو کھڑے ہوکر دوبارہ پڑھے۔

         

      • 3۔ تکبیرۃ الاحرام
      • 4۔ قرائت
      • 5۔ رکوع
      • 6۔ سجدے
      • 7۔ تشہد
      • 8. سلام
      • 9۔ ترتیب
      • 10۔ موالات
    • قنوت
    • تعقیبات نماز
    • نماز کا ترجمہ
    • مبطلات نماز (وہ چیزیں جو نماز کو باطل کرتی ہیں)
    • شكيّات نماز
    • سجدہ سہو
    • بھولے ہوئے سجدے اور تشہد کی قضا
    • مسافر کی نماز
    • قضا نماز
    • نماز کے لئے اجیر بنانا
    • والدین کی قضا نماز
    • نماز آیات
    • نماز عید فطر و عید قربان
    • نماز جماعت
    • نماز جمعہ
  • روزہ
700 /