ویب سائٹ دفتر رہبر معظم انقلاب اسلامی
دریافت:

نماز اور روزه کی احکام

  • نماز
    • واجب نمازیں
    • یومیہ نمازیں
    • نماز صبح کا وقت
    • نماز ظہر و عصر کا وقت
    • نماز مغرب و عشاء کا وقت
    • احکام اوقات نماز
    • نمازوں کی ترتیب
    • مستحب نمازیں
    • قبلہ
    • نماز میں بدن کا ڈھانپنا
    • نماز پڑھنے والے کی جگہ کی شرائط
    • احکام مسجد
    • اذان و اقامہ
    • واجبات نماز
      • 1۔ نیت
        پرنٹ  ;  PDF
         
        1۔ نیت

         

        مسئلہ140۔ نیت (جو واجبات رکنی میں سے ایک ہے) کا معنی نماز کو خدا کے فرمان کی اطاعت کے قصد سے انجام دینا ہے۔
        مسئلہ141۔ نیت کو زبان پر جاری کرنا لازمی نہیں ہے مثلا ًیوں کہے کہ چار رکعت نماز ظہر پڑھتا ہوں قربۃ الی اللہ، اسی طرح لازمی نہیں ہے کہ اس کو ذہن یا دل سےگزارے بلکہ اللہ کے فرمان کی اطاعت کا قصد ہوتو یہی کافی ہے۔
        مسئلہ142۔ نماز پڑھنے والے کو معلوم ہونا چاہئے کہ کون سی نماز پڑھ رہا ہے ۔ بنابرایں اگر نیت کرے کہ چار رکعت نماز پڑھتا ہوں لیکن اس امر کا تعین نہ کرے کہ ظہر کی نماز ہے یا عصر کی تو نماز باطل ہے۔
        مسئلہ143۔ انسان کو چاہئے کہ فقط اللہ کے فرمان کی اطاعت کے قصد سے نماز پڑھے۔ بنابرایں اگر اصل نماز کو ریا یعنی اپنی دینداری کے دکھاوے وغیرہ کے لئے پڑھے تویہ عمل حرام اور نماز باطل ہونے کا باعث ہے۔
        مسئلہ144۔ اگر نماز کے بعض اجزاء میں ریا شامل ہو تو احتیاط واجب کی بناپر نماز کو دوبارہ پڑھے۔
        مسئلہ145۔ اگر کوئی ریا کا مقابلہ کرتے ہوئے بعض مستحبات کو چھوڑدےتو اس کا یہ کام ریا نہیں ہوگا اور اس کی نماز صحیح ہے۔
        مسئلہ146۔ ایک نماز سے دوسری کی طرف عدول [1]جائز نہیں مگر مخصوص موارد میں کہ جس میں سے بعض میں واجب اور بعض میں جائز ہے۔[2]
        مسئلہ147۔ جن مقامات میں ایک نماز سے دوسری کی طرف عدول واجب ہے، درج ذیل ہیں:
        1۔ نماز عصر سے نماز ظہر کی طرف ؛ جب نماز عصر کے مخصوص وقت سے پہلے نماز کے دوران متوجہ ہوجائے کہ نماز ظہر نہیں پڑھی ہے۔
        2۔ عشاء سے مغرب کی طرف؛ جب نماز عشاء کے مخصوص وقت سے پہلےعشاء پڑھتے ہوئے متوجہ ہوجائے کہ نماز مغرب نہیں پڑھی ہے اور عدول کا موقع بھی نہ گزرا ہو یعنی چوتھی رکعت کے رکوع سے پہلے ہو۔
        3۔ ایک قضا نماز سے دوسری قضا نماز کی طرف کہ جس میں دونوں کی ادا نمازوں میں ترتیب کی رعایت ضروری ہو ؛ مثلا ً بھولنے کی وجہ سےایک دن کی نماز ظہر اور عصر قضا ہوجائیں اور پہلی نماز (ظہر) کی قضا بجالانے سے پہلے دوسری نماز(عصر ) میں مشغول ہوجائے۔
         

        [1] ۔ یعنی نماز کے دوران ایک نماز سے دوسری نماز کی طرف نیت تبدیل کرنا۔
        [2] ۔ عدول جائز ہونے کے مقامات تفصیلی کتابوں میں بیان ہوئے ہیں۔
      • 2۔ قیام
      • 3۔ تکبیرۃ الاحرام
      • 4۔ قرائت
      • 5۔ رکوع
      • 6۔ سجدے
      • 7۔ تشہد
      • 8. سلام
      • 9۔ ترتیب
      • 10۔ موالات
    • قنوت
    • تعقیبات نماز
    • نماز کا ترجمہ
    • مبطلات نماز (وہ چیزیں جو نماز کو باطل کرتی ہیں)
    • شكيّات نماز
    • سجدہ سہو
    • بھولے ہوئے سجدے اور تشہد کی قضا
    • مسافر کی نماز
    • قضا نماز
    • نماز کے لئے اجیر بنانا
    • والدین کی قضا نماز
    • نماز آیات
    • نماز عید فطر و عید قربان
    • نماز جماعت
    • نماز جمعہ
  • روزہ
700 /