ویب سائٹ دفتر رہبر معظم انقلاب اسلامی
دریافت:

مناسک حج

  • حج کی فضيلت اور اہمیت
  • حج ترک کرنے کا حکم
  • حج اور عمرہ کے اقسام
  • حج تمتع اور عمرہ تمتع کا اجمالی ڈھانچہ
  • حج اِفراد اورعمرہ مفردہ
  • حج قِران
  • حج تمتع کے کلی احکام
  • پہلا حصه حَجة الاسلام اورنيابتي حج
  • دوسرا حصه عمرہ کے اعمال
  • تیسرا حصہ حج کے اعمال
    • پہلي فصل :احرام
    • دوسري فصل :عرفات ميں وقوف کرنا
    • تيسري فصل :مشعرالحرام ( مزدلفہ) ميں وقوف کرنا
      پرنٹ  ;  PDF

      تيسري فصل :مشعرالحرام ( مزدلفہ) ميں وقوف کرنا

        مسئلہ ۳۸۸۔ حج کے واجبات ميں سے تيسرا واجب مشعر الحرام میں وقوف کرنا ہے اور اس سے مراد یہ ہے کہ عرفات سے مشعر الحرام کي طرف کوچ کرے اور وہاں پر- جو ایک مشہور اور جگہ ہے-حاضر ہوجائے۔

        مسئلہ ۳۸۹۔  مشعر الحرام میں وقوف عبادات میں سے ہے اور اسے نیت کے ساتھ ہونا چاہیے،  انہی شرائط کے ساتھ جو احرام کی نیت میں بیان ہوئی ہیں ۔

        مسئلہ ۳۹۰۔  واجب وقوف کا وقت عید قربان کے دن طلوع فجر سے طلوع آفتاب تک ہے اوراحتیاط يہ ہے کہ عرفات سے کوچ کرنے کے بعدمشعر میں داخل ہوتے ہوئے وقوف کی  نيت کرے۔

        مسئلہ ۳۹۱۔  مشعر ميں طلوع فجر سے ليکر طلوع آفتاب تک ٹھہرنا واجب ہے ليکن رکن اتنی دیر ٹھہرنے کو کہتے ہیں کہ جس پر وقوف صدق آجائے اگر چہ يہ ايک يا دو منٹ  کے لئے ہی کیوں نہ ہو۔ اگر اتني مقدار وقوف کرے اور باقي کو جان بوجھ کر ترک کردے تو اس کا حج صحيح ہے لیکن وہ فعل حرام کا مرتکب ہوا ہے اور اگر اپنے اختيار کے ساتھ وقوف کے مصداق کی مقدار بھي توقف نہ کرے تو اس کا حج باطل ہے۔

        مسئلہ ۳۹۲۔  عورتوں ،  بچوں،  بوڑھوں ، کمزور اور صاحبان عذر افراد کیلئے کہ جنہیں بیماری یا بھیڑ میں پھنسنے کا خوف ہو،  اور انکی رکھوالی اور نگرانی کرنے والے،  جیسے خدمتگار اور نرسیں وغیرہ عید کی رات  تھوڑا سا وقوف کرنے کے بعد مني کي طرف کوچ کرسکتے ہیں۔
       
      نوٹ: دونوں وقوف( مشعر اور عرفات) ميں سے ايک يادونوں کو اختيار يا اضطرار کی حالت میں  جان بوجھ کر يا بھول کر یا سہواً  ۔۔۔،  ترک کرنے پر حج کے صحیح ہونے یا باطل ہونے کے حوالے سے بہت ساری حالات ہيں،  جنکی تفصیل دوسری کتابوں میں ملاحظہ فرمائیں۔

    • چوتھي فصل :رمی جمرہ (شیطان کو کنکرياں مارنا)
    • پانچويں فصل :قرباني کرنا
    • چھٹي فصل :تقصير يا حلق
    • ساتويں فصل :مکہ مکرمہ کے اعمال
    • آٹھويں فصل: منيٰ ميں رات گزارنا
    • نويں فصل :تينوں جمرات کو کنکرياں مارنا
  • حج اور عمرہ کے استفتائات
700 /