ویب سائٹ دفتر رہبر معظم انقلاب اسلامی
دریافت:

استفتاآت کے جوابات

    • تقلید
    • احکام طهارت
    • احکام نماز
    • احکام روزہ
      • حاملہ اور دودھ پلانے والی عورت کے احکام
      • بیماری اور ڈاکٹر کی طرف سے ممانعت
      • مبطلات روزہ
      • حالت جنابت پر باقی ر ھنا
      • استمناء
      • روزے کو باطل کرنے والی چیزوں کے احکام
      • روزہ کا کفارہ اور اس کی مقدار
      • روزوں کی قضا
      • روزے کے متفرق مسائل
        پرنٹ  ;  PDF
         
        روزے کے متفرق مسائل
         
        س 824: اگر عورت کو نذر معین کے روزہ کے دوران خون حیض آجائے تو اس کے روزہ کا کیا حکم ہے؟
        ج: حیض آنے سے اس کا روزہ باطل ہو جائے گا اور پاک ہونے کے بعد اس پر اس کی قضا واجب ہے۔
         
        س 825: ایک شخص نے یکم ماہ رمضان سے ستائیسویں تک روزے رکھے۔ اٹھائیسویں کی صبح کو دوبئی کے لئے روانہ ہوا اور انتیسویں کو وہاں پہنچ گیاپہنچ کر معلوم ہوا کہ یہاں آج عید ہے تو کیا وطن واپس آنے کے بعد اس پر فوت شدہ روزوں کی قضا واجب ہے؟ اب اگر وہ ایک دن کی قضا کرے تو ماہ رمضان اس کے لئے 28 دن کا ہو جائے گا اور اگر وہ دو دن کی قضا بجا لائے تو 29 ماہ رمضان کو وہ ایک ایسے مقام پر تھا جہاں عید کا اعلان ہوا تھا ایسے شخص کا حکم کیا ہے؟
        ج: اگر اس مقام پر عید کا اعلان انتیسویں ماہ رمضان کو صحیح اورشرعی ضابطوں کے مطابق ہوا تھا تو اس پر اس دن کے روزے کی قضا واجب نہیں ہے، لیکن اس فرض کے ساتھ کہ دونوں جگہوں کا افق ایک ہے اس سے پتا چلتا ہے کہ ابتدائے ماہ کا ایک روزہ اس سے چھوٹ گیا ہے لذا دو روزوں کی قضا واجب ہے۔
         
        س 826: اگر روزہ دار مغرب کے وقت اپنے شہر میں افطار کر کے کسی ایسے شہر کا سفر کرے جہاں ابھی تک مغرب  نہ ہوئی ہو تو اس کے روزے کا کیا حکم ہے؟ کیا یہ شخص اس شہر میں مغرب سے قبل کھا پی سکتا ہے؟
        ج: اس کا روزہ صحیح ہے اور جب اپنے شہر میں مغرب کے بعد افطار کر چکا ہے تو جس شہر میں ابھی مغرب نہیں ہوئی ہے وہاں بھی کھاپی سکتا ہے۔
         
        س 827: ایک شہید نے اپنے ایک دوست کو وصیت کی ہے کہ احتیاطاً کچھ روزے میری طرف سے قضا کے طور پر رکھ لینا، شہید کے ورثاء ان باتوں کے پابند نہیں ہیں اور نہ ہی ان سے یہ بات بیان کی جا سکتی ہے، جبکہ شہید کے دوست کیلئے بھی روزہ رکھنا مشکل ہے تو کیا اس کا کوئی اور حل موجود ہے؟
        ج: اگر شہید نے اپنے دوست سے خود روزے رکھنے کی وصیت کی تھی تو شہید کے ورثاء پر اس سلسلہ میں کوئی ذمہ داری عائد نہیں ہوتی اب اگر دوست کیلئے نیابتاً روزے رکھنا باعث مشقت ہو تو اس سے ذمہ داری ساقط ہے۔
         
        س 828: میں کثیر الشک بلکہ کثیر الوسواس ہوں، خاص کر دین کے فروعی مسائل میں تو بہت زیادہ شکی ہوں اور ان میں سے ایک یہ ہے کہ گزشتہ ماہ رمضان میں مجھے شک ہو ا کہ کیا روزے کی حالت میں گاڑھا غبار جو میرے منہ میں داخل ہوتا تھا اسے حلق سے نیچے اترا تھا یا نہیں یا جو پانی منہ میں ڈالا تھا کیا اس کوباہرنکالا تھا یا نہیں؟ کیا اس شک کے بعد میرا روزہ صحیح ہے؟
        ج: آپ کا روزہ صحیح ہے اور اس طرح کے شک کی کوئی حیثیت نہیں ہے۔
         
        س 829: کیا حدیث کسا معتبر ہے کہ جس کی روایت حضرت فاطمہ زہراء سلام اللہ علیھا سے ہے اورروزے کی حالت میں اس کی نسبت، شہزادی کونین"علیہا السلام" کی طرف دی جا سکتی ہے؟
        ج: اگر شہزادی کونین علیہا السلام کی طرف نسبت،ان کتابوں سے نقل کی صورت میں ہو جن میں یہ منقول ہے تو اشکال نہیں ہے۔
         
        س 830: بعض علماء اور غیر علماء سے سنتے ہیں کہ اگر کسی شخص کو مستحب روزے کے دوران دعوت دی جائے تو اس کی دعوت کو قبول کرتے ہوئے کھا پی لینے سے روزہ باطل نہیں ہوتا بلکہ ثواب بھی رہتا ہے۔ اس سلسلہ میں آپ کی رائے کیاہے؟
        ج: مستحب روزے کی حالت میں مؤمن کی دعوت کو قبول کرنا شرعی طور پرپسندیدہ چیزہے اگرچہ مؤمن کی دعوت پر کھانا کھانے سے روزہ باطل ہوجاتا ہے۔
         
        س 831: ماہ مبارک کے پہلے روز سے لے کر آخری روز تک کے لئے مخصوص دعائیں وارد ہوئی ہیں، اگر ان کی صحت میں شک ہو تو ان کے پڑھنے کا کیا حکم ہے؟
        ج: اگر یہ دعائیں اس نیت سے پڑھی جائیں کہ امید ہے یہ وارد ہوئی ہیں اور مطلوب ہیں تو ان کے پڑھنے میں بہر حال کوئی مضائقہ نہیں ہے۔
         
        س 832: اگر ایک شخص روزہ رکھنے کا ارادہ رکھتا تھالیکن سحری کیلئے بیدار نہ ہو سکے جس کے سبب روزہ نہ رکھ سکے تو کیا روزہ نہ رکھنے کا گناہ خود اس پر ہے یا اس شخص پر جس نے اس کو بیدار نہیں کیا اور اگر وہ سحری کھائے بغیر روزہ رکھ لے تو کیا اس کا روزہ صحیح ہے؟
        ج: اس سلسلہ میں دوسروں پر کوئی گناہ نہیں ہے اور سحری کھائے بغیر روزہ رکھنا صحیح ہے۔
         
        س 833: اگر کوئی شخص مسجد الحرام میں اعتکاف کر رہا ہو تو تیسرے دن کے روزے کا کیا حکم ہے؟
        ج: اگر اعتکاف کرنے والا مسافر ہے اور مکہ مکرمہ میں دس روز اقامت کا ارادہ رکھتا ہے یا اس نے سفر میں روزہ رکھنے کی نذر کی ہے تو دو دن روزہ رکھنے کے بعد اعتکاف کو پورا کرنے کے لئے تیسرے دن کا روزہ رکھنا بھی واجب ہے، لیکن اگر اس نے دس روز اقامت کی نیت نہیں کی اور نہ ہی سفر میں روزہ رکھنے کی نذر کی ہے، تو اس کا سفر میں روزہ رکھنا درست نہیں ہے اور روزہ صحیح نہ ہونے کی وجہ سے اس کا اعتکاف بھی صحیح نہیں ہے۔
      • رؤیت ہلال
    • خمس کے احکام
    • جہاد
    • امر بالمعروف و نہی عن المنکر
    • حرام معاملات
    • شطرنج اور آلات قمار
    • موسیقی اور غنا
    • رقص
    • تالی بجانا
    • نامحرم کی تصویر اور فلم
    • ڈش ا نٹینا
    • تھیٹر اور سینما
    • مصوری اور مجسمہ سازی
    • جادو، شعبدہ بازی اور روح و جن کا حاضر کرنا
    • قسمت آزمائی
    • رشوت
    • طبی مسائل
    • تعلیم و تعلم اور ان کے آداب
    • حقِ طباعت ، تالیف اور ہنر
    • غیر مسلموں کے ساتھ تجارت
    • ظالم حکومت میں کام کرنا
    • لباس کے احکام
    • مغربی ثقافت کی پیروی
    • جاسوسی، چغلخوری اور اسرار کا فاش کرنا
    • سگریٹ نوشی اور نشہ آور اشیاء کا استعمال
    • داڑھی مونڈنا
    • محفل گناہ میں شرکت کرنا
    • دعا لکھنا اور استخارہ
    • دینی رسومات کا احیاء
    • ذخیرہ اندوزی اور اسراف
    • تجارت و معاملات
    • سود کے احکام
    • حقِ شفعہ
    • اجارہ
    • ضمانت
    • رہن
    • شراکت
    • ہبہ
    • دین و قرض
    • صلح
    • وکالت
    • صدقہ
    • عاریہ اور ودیعہ
    • وصیّت
    • غصب کے احکام
    • بالغ ہونے کے علائم اور حَجر
    • مضاربہ کے احکام
    • بینک
    • بیمہ (انشورنس)
    • سرکاری اموال
    • وقف
    • قبرستان کے احکام
700 /