ویب سائٹ دفتر رہبر معظم انقلاب اسلامی
دریافت:

استفتاآت کے جوابات

    • تقلید
    • احکام طهارت
    • احکام نماز
    • احکام روزہ
      • حاملہ اور دودھ پلانے والی عورت کے احکام
      • بیماری اور ڈاکٹر کی طرف سے ممانعت
        پرنٹ  ;  PDF

         

        بیماری اور ڈاکٹر کی طرف سے ممانعت
         
        س748: بعض غیر متدین ڈاکٹر حضرات ضرر کی وجہ سے مریض کو روزہ رکھنے سے روکتے ہیں، تو کیا ایسے میں ڈاکٹروں کا قول حجت ہے یا نہیں؟
        ج: اگر ڈاکٹر دیانت دار نہ ہو اوراس کا قول  بھی اطمینان  بخش نہ ہو اور نہ ہی ضرر کے خوف کا باعث ہو یا مکلف تجربے کی بنیاد پر جان لے کہ روزہ نقصان دہ نہیں ہے تو ایسی صورت میں اس کے قول کا کوئی اعتبار نہیں ہے اور اس صورت کے علاوہ روزہ رکھنا جائز نہیں ہے۔
         
        س749: میری والدہ تقریبا 13 سال تک بیمار تھیں لہذا روزے رکھنے سے عاجز تھیں اور مجھے اچھی طرح معلوم ہے کہ اس فریضہ سے ان کی محرومی کی وجہ ان کیلئے دوا کا استعمال تھا، اب براہ مہربانی یہ فرمائیں کیا ان پر روزوں کی قضا واجب ہے؟
        ج: اگر وہ بیماری کی وجہ سے روزے رکھنے پر قادر نہیں تھیں تو قضا واجب نہیں ہے۔
         
        س750: براه کرم مساجد میں اعتکاف کے بارے میں ان چار مساجد کے علاوہ (جامع اور غیرجامع) کے بارے میں آپ کی رائے کیا ہے بیان فرمائیں؟
        ج: تمام جامع مسجد میں اعتکاف کرسکتا هے  اور ان مساجد میں جهان نماز، جماعت کے ساتھ هوتی هو اور امام عادل هو تو رجاء مطلوبیت کی نیت سے اعتکاف صحیح هے.
         
        س751: آنکھوں کے ڈاکٹر نے مجھے روزے رکھنے سے منع کیا اور کہا تمہاری آنکھ میں جو مرض ہے اس کی وجہ سے تمہارے لئے روزہ رکھنا کسی صورت میں ٹھیک نہیں ہے، لیکن میں نے روزے رکھنا شروع کردئیے، جس کی وجہ سے مجھے ماہ رمضان کے دوران مشکلات پیش آئیں اور بعض اوقات عصر کے وقت تکلیف شروع ہوجاتی ہے اورمیں اس شک و تردید کی حالت میں ہوں کہ روزہ نہ رکھوں یا تکلیف کو برداشت کروں اور مغرب تک روزے کو پورا کروں اب سوال یہ ہے کیا واقعا مجھ پر روزہ واجب ہے؟ اور جن ایام میں، میں روزہ رکھتا ہوں لیکن نہیں جانتا کہ مغرب تک روزہ رکھ سکوں گا یا نہیں تو مجھے روزے کی حالت پر باقی رہنا چاہیے؟ اور یہ کہ میری نیت کیا ہونی چاہیے؟
        ج: اگر متدین اور امین ڈاکٹر کے کہنے پر آپ کو اطمینان حاصل ہوگیا ہے کہ روزہ آپ کی آنکھوں کیلئے باعث ضرر ہے یا ضرر کا خوف ہو تو ایسی صورت میں روزہ واجب نہیں ہے، بلکہ آپ کیلئے روزہ رکھنا جائز ہی نہیں ہے اورضرر کے خوف کے ساتھ روزہ کی نیت کرنا صحیح نہیں ہے، لیکن اگر خوف ضرر نہ ہو تو روزے کی نیت کرنے میں کوئی اشکال نہیں ہے، لیکن آپ کا روزہ اسی وقت صحیح ہوگا جب واقعا ضرر نہ پایا جاتا ہو۔
         
        س752: میری آنکھوں کی بینائی بہت کمزور ہے اور میں نظر والی عینک استعمال کرتا ہوں، میرے ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ اگر آپ نے اپنی آنکھوں کی تقویت کا خیا ل نہ کیا تو آپ کی بینائی مزید کم ہو جائے گی۔ ایسی صورت میں اگرماہ رمضان کے روزے نہ رکھ سکوں تو میرا فریضہ کیا ہوگا؟
        ج: اگر روزہ آپکی آنکھوں کیلئے مضر ہے تو آپ پرروزہ واجب نہیں ہے، بلکہ روزہ نہ رکھنا واجب ہے اور اگر یہ عذر اگلے رمضان المبارک تک باقی رہے تو آپ پر قضا نہیں ہے اورہر روزے کے بدلے میں ایک مدطعام فقیر کو دینا واجب ہے۔
         
        س753: میری والدہ ایک شدید مرض میں مبتلا ہیں اور والد بھی جسمانی طور پر کمزور ہیں، لیکن اس کے باوجود دونوں روزے رکھتے ہیں۔ بعض اوقات معلوم ہوتا ہے کہ روزہ رکھنے سے ان کے مرض میں اضافہ ہو رہا ہے، لیکن ابھی تک میں اپنے والدین کو مطمئن نہیں کرسکا کہ وہ شدید بیماری کی حالت میں روزہ نہ رکھیں ایسی صورت میں ان کے روزوں کے متعلق آپ میری راہنمائی فرمائیں۔
        ج: روزے کی بیماری یا اس کی شدت کا سبب بننے اور روزہ رکھنے کی قدرت نہ ہونے کا معیار خود روزہ دار کی اپنی تشخیص ہے لہذا اگر یہ علم ہو کہ روزہ نقصان دہ ہے، یا اس سے نقصان کا خوف ہو تو روزہ رکھنا حرام ہے۔
         
        س 754: گزشتہ سال میں نے اسپیشلسٹ ڈاکٹر سے اپنے گردوں کا آپریشن کرایا ہے اس نے مجھے آخر عمر تک روزہ رکھنے سے منع کیا ہے، فی الحال میں معمول کے مطابق کھاتا پیتا ہوں اور کسی قسم کی مشکل ، درد اور بیماری کے اثرات کا احساس نہیں کرتا ، اس وقت میرا شرعی فریضہ کیا ہے؟
        ج: اگر آپ اپنے تئیں روزہ رکھنے میں ضرر محسوس نہیں کرتے اور اس پر کوئی حجت شرعی بھی نہیں ہے تو آپ پر ماہ رمضان کا روزہ رکھنا واجب ہے۔
         
        س 755: اگر ڈاکٹر کسی شخص کو روزہ رکھنے سے منع کرے تو کیا اس کے قول پر عمل کیا جا سکتا ہے؟ جبکہ بعض ڈاکٹر شرعی مسائل سے ناواقف ہوتے ہیں؟
        ج: اگر مریض کو ڈاکٹر کے قول سے یقین یا  اطمینان حاصل ہوجائے کہ روزہ اس کے لئے مضر ہے یا اس کے خبر دینے سے یا کسی اور معقول ذریعہ سے ضرر کا خوف حاصل ہوجائے تو اس پر روزہ رکھنا واجب نہیں ہے بلکہ جائز بھی نہیں ہے۔
         
        س 756: میرے گردوں میں پتھریاں بنتی ہیں اور ان سے بچنے کا واحد راستہ یہ ہے کہ میں مسلسل پانی اور جوس استعمال کرتا رہوں، اور چونکہ ڈاکٹروں کا نظریہ یہ ہے کہ روزہ رکھنا میرے لئے درست نہیں ہے، پس ماہ مبارک رمضان کے روزوں کے سلسلے میں میرا کیا فریضہ ہے؟
        ج: اگر پتھری سے بچنے کے لئے پورے دن میں پانی یا اس جیسی دیگر چیزوں کا استعمال ضروری ہے تو آپ پر روزہ رکھنا واجب نہیں ہے۔
         
        س 757: شوگر کے مریض مجبور ہوتے ہیں کہ روزانہ ایک یا دو مرتبہ انسولین کا انجکشن لگائیں اور کھانا کھانے میں تاخیر اور دیر نہ کریں چونکہ یہ چیز خون میں شوگر کی مقدار کے کم ہونے کا باعث بنتی ہے اور اس سے بے ہوشی اور تشنج کی کیفیت عارض ہوجاتی ہے، اس لئے بعض اوقات ڈاکٹر ایسے مریضوں کو دن میں چار بار کھانا کھانے کا مشورہ دیتے ہیں۔ ایسے افراد کے روزے کے سلسلے میں آپ کی کیا رائے ہے؟
        ج: اگر انہیں علم ہے کہ طلوع فجر سے غروب تک کھانے پینے سے پرہیز ان کیلئے ضرر کا باعث ہے یا اس سے ضرر کا خوف ہے تو ان پر روزہ رکھنا واجب نہیں ہے بلکہ جائز ہی نہیں ہے۔
      • مبطلات روزہ
      • حالت جنابت پر باقی ر ھنا
      • استمناء
      • روزے کو باطل کرنے والی چیزوں کے احکام
      • روزہ کا کفارہ اور اس کی مقدار
      • روزوں کی قضا
      • روزے کے متفرق مسائل
      • رؤیت ہلال
    • خمس کے احکام
    • جہاد
    • امر بالمعروف و نہی عن المنکر
    • حرام معاملات
    • شطرنج اور آلات قمار
    • موسیقی اور غنا
    • رقص
    • تالی بجانا
    • نامحرم کی تصویر اور فلم
    • ڈش ا نٹینا
    • تھیٹر اور سینما
    • مصوری اور مجسمہ سازی
    • جادو، شعبدہ بازی اور روح و جن کا حاضر کرنا
    • قسمت آزمائی
    • رشوت
    • طبی مسائل
    • تعلیم و تعلم اور ان کے آداب
    • حقِ طباعت ، تالیف اور ہنر
    • غیر مسلموں کے ساتھ تجارت
    • ظالم حکومت میں کام کرنا
    • لباس کے احکام
    • مغربی ثقافت کی پیروی
    • جاسوسی، چغلخوری اور اسرار کا فاش کرنا
    • سگریٹ نوشی اور نشہ آور اشیاء کا استعمال
    • داڑھی مونڈنا
    • محفل گناہ میں شرکت کرنا
    • دعا لکھنا اور استخارہ
    • دینی رسومات کا احیاء
    • ذخیرہ اندوزی اور اسراف
    • تجارت و معاملات
    • سود کے احکام
    • حقِ شفعہ
    • اجارہ
    • ضمانت
    • رہن
    • شراکت
    • ہبہ
    • دین و قرض
    • صلح
    • وکالت
    • صدقہ
    • عاریہ اور ودیعہ
    • وصیّت
    • غصب کے احکام
    • بالغ ہونے کے علائم اور حَجر
    • مضاربہ کے احکام
    • بینک
    • بیمہ (انشورنس)
    • سرکاری اموال
    • وقف
    • قبرستان کے احکام
700 /