ویب سائٹ دفتر رہبر معظم انقلاب اسلامی
دریافت:

استفتاآت کے جوابات

    • تقلید
    • احکام طهارت
    • احکام نماز
    • احکام روزہ
      • حاملہ اور دودھ پلانے والی عورت کے احکام
      • بیماری اور ڈاکٹر کی طرف سے ممانعت
      • مبطلات روزہ
      • حالت جنابت پر باقی ر ھنا
        پرنٹ  ;  PDF
         
        حالتِ جنابت پر باقی رہنا
         
        س 772: اگر کوئی شخص بعض مشکلات کی وجہ سے صبح کی اذان تک جنابت کی حالت پر باقی رہے تو کیا اس کیلئے اس دن کا روزہ رکھنا جائز ہے؟
        ج: ماہ رمضان اوراس کی قضاکے روزوں کے علاوہ دیگر روزوں میں کوئی مضائقہ نہیں ہے، لیکن ماہ رمضان کے روزے یا اس کی قضا کے لئے (اگر صبح کی اذان تک) کسی عذر کی وجہ سے غسل جنابت نہ کر سکے تو اس پر تیمم کرنا واجب ہے، اور اگر تیمم بھی نہ کرے تو اس کا روزہ صحیح نہیں ہے البتہ ماہ رمضان میں مغرب تک روزے کو باطل کرنے والے کاموں سے اجتناب کرنا ضروری ہے۔
         
        س 773: اگر کوئی شخص نہ جانتا ہو کہ جنابت سے پاک ہونا روزے کے صحیح ہونے کیلئے شرط ہے اور اسی حالت میں چند روزے بھی رکھ لے تو کیا جو روزے اس نے جنابت کی حالت میں رکھے ہیں،ان کا کفارہ بھی واجب ہے یا صرف قضا ہی کافی ہے؟
        ج: مذکورہ فرض میں صرف قضا کافی ہے۔
         
        س ٧۷۴: کیا مجنب کیلئے جائز ہے کہ وہ طلوع آفتاب کے بعد غسل جنابت کر کے قضا کا یا مستحبی روزہ رکھ لے؟
        ج: اگر طلوع فجر تک جان بوجھ کر جنابت کی حالت پر باقی رہے تو ماہ رمضان اور اس کی قضا کا روزہ صحیح نہیں ہے لیکن مستحب روزے میں کوئی اشکال نہیں ہے۔
         
        س 775: ایک شخص، ماہ رمضان میں ایک صاحب کے ہاں مہمان ہوا اور رات کو انہیں کے گھر پر سویا، آدھی رات کو اسے احتلام ہوگیا چونکہ وہ مہمان تھا اسلئے اسکے پاس زائد لباس نہیں تھا، لہذا اس نے روزے سے بچنے کے لئے طلوع فجر کے بعد سفر کا ارادہ کر لیا اور اذان صبح کے بعد کچھ کھائے پئے بغیر سفر پر نکل پڑا، اب سوال یہ ہے کہ قصد سفر اس شخص کو کفارہ سے بچا سکتا ہے یا نہیں؟
        ج: اگر جنابت کی حالت میں بیدار ہو اور اسے معلوم تھا کہ مجنب ہے اور اذان صبح سے قبل غسل یا تیمم نہیں کیا تو پھر نہ رات میں قصد سفر کفارہ سے بچا سکتا ہے اور نہ ہی دن میں سفر کرنے سے کفارہ ساقط ہو سکتا ہے۔
         
        س 776: جس شخص کے پاس پانی نہ ہو یا تنگی وقت کے علاوہ کوئی اور عذر ہو کہ جس کی وجہ سے وہ غسل جنابت نہ کر سکتا ہو تو کیا ماہ مبارک رمضان کی راتوں میں جان بوجھ کر اپنے آپ کو مجنب کر سکتا ہے؟
        ج: اگر اس کا فریضہ تیمم ہو اور اپنے آپ کو مجنب کرنے کے بعد تیمم کیلئے وقت بھی ہو تو اس کے لئے ایسا کرنا جائز ہے۔
         
        س 777: ایک شخص ماہ رمضان کی راتوں میں اذان صبح سے پہلے بیدار ہوا، مگر متوجہ نہیں ہوا کہ وہ محتلم ہے، لہذا پھر سو گیا پھر اذان کے دوران جب اس کی آنکھ کھلی تو اپنے کو محتلم پایا اور یہ بھی یقین ہو گیا کہ اذان فجر سے قبل محتلم ہوا ہے تو ایسی صورت میں اس کے روزے کا کیا حکم ہے؟
        ج: اگر اذان فجر سے قبل احتلام کی طرف متوجہ نہیں تھا تو اس کا روزہ صحیح ہے۔
         
        س 778:اگر انسان اذان صبح سے پہلے بیدار ہو اور اپنے آپ کو محتلم پائے اور اس امید سے کہ غسل کیلئے بیدار ہو جائیگا اذان صبح سے پہلے دوبارہ سوجائے اور طلوع آفتاب کے بعد تک سویار ہے اور اذان ظہر تک غسل نہ کرے اور اذان ظہر کے بعد غسل کر کے ظہر و عصر کی نماز پڑھے تو اسکے روزے کا کیا حکم ہے ؟
        ج: مذکورہ صورت میں کہ جس میں پہلی نیند ہے اس کا روزہ صحیح ہے لیکن اگر دوبارہ سوجائے اور صبح تک بیدار نہ ہو تو ضروری ہے کہ اس دن کی قضا کرے۔
         
        س 779: اگر انسان ماہ مبارک رمضان میں اذان صبح سے پہلے شک کرے کہ محتلم ہے یا نہیں، لیکن اپنے شک کو اہمیت نہ دیتے ہوئے دوبارہ سوجائے، اور جب اذان صبح کے بعد اٹھے تو اس بات کی طرف متوجہ ہو کہ اذان فجر سے پہلے وہ محتلم ہوا ہے، تو اس کے روزے کا کیا حکم ہے؟
        ج: اگر پہلی مرتبہ اٹھنے کے بعد احتلام کی کوئی علامت نہ دیکھے اور اسے صرف احتلام کااحتمال ہو اور اس کا انکشاف نہ ہو اور دوبارہ سوجائے اور اذان کے بعد اٹھے تو ایسی صورت میں اس کا روزہ صحیح ہے، خواہ بعد میں اس کے لئے یہ ثابت ہی کیوں نہ ہو جائے کہ وہ اذان سے قبل محتلم ہوا تھا۔
         
        س 780: اگر ماہ مبارک میں کسی نے نجس پانی سے غسل کیا ہو اور ایک ہفتہ بعد اسے پانی کی نجاست کا پتا چلے تو اس مدت میں اس کی نمازوں اور روزوں کا کیا حکم ہے؟
        ج: اس کی نماز باطل ہے اس کی قضا کرے گا، لیکن اس کا روزہ صحیح ہے۔
         
        س781: ایک شخص مسلسل پیشاب کے قطرے ٹپکنے کی بیماری میں مبتلا ہے اور پیشاب کے بعد گھنٹہ بھر یا اس سے زیادہ دیر تک پیشاب کے قطرے ٹپکتے رہتے ہیں، یہ شخص بعض راتوں کو جنب ہو جاتا ہے اور اذان سے ایک گھنٹہ قبل بیدار ہو جاتا ہے لیکن یہ احتمال رہتا ہے کہ اس کے بعد پیشاب کے قطروں کے ساتھ منی بھی خارج ہو ایسے میں اسکے روزے کا کیا حکم ہے ؟ نیز وقت روزہ میں طہارت کے ساتھ داخل ہونے کی نسبت اس کی ذمہ داری کیا ہے ؟
        ج: اگر اذان صبح سے قبل غسل جنابت یا تیمم کر لے تو اس کا روزہ صحیح ہے، اگرچہ اس اذان کے بعد بلا اختیار منی خارج ہوجائے۔
         
        س 782: اگر کوئی شخص اذان صبح سے قبل یا اس کے بعد سو جائے اور جب اذان کے بعد بیدار ہو تو اپنے کو محتلم پائے تو یہ شخص کب تک غسل میں تاخیر کر سکتا ہے؟
        ج: مفروضہ صورت میں جنابت اس دن کے روزہ کے لئے مضر نہیں ہے، لیکن نماز کے لئے غسل واجب ہے، لہذا وقت نماز تک تاخیر کر سکتا ہے۔
         
        س 783: اگر ماہ رمضان یا کسی اور روزے کیلئے غسل جنابت بھول جائے اور دن میں کسی وقت اسے یاد آئے تو اس کے روزے کا کیا حکم ہے؟
        ج: اگر ماہ رمضان میں غسل جنابت کرنا بھول جائے اور جنابت کی حالت میں صبح ہوجائے تو اس دن کا روزہ صحیح ہے لیکن  اگر یہ فراموشی کئی روز طول پکڑلے تو فراموشی کے ایام کے روزوں کی قضا ضروری ہے البتہ ہر حالت میں نمازیں باطل ہیں۔

         

      • استمناء
      • روزے کو باطل کرنے والی چیزوں کے احکام
      • روزہ کا کفارہ اور اس کی مقدار
      • روزوں کی قضا
      • روزے کے متفرق مسائل
      • رؤیت ہلال
    • خمس کے احکام
    • جہاد
    • امر بالمعروف و نہی عن المنکر
    • حرام معاملات
    • شطرنج اور آلات قمار
    • موسیقی اور غنا
    • رقص
    • تالی بجانا
    • نامحرم کی تصویر اور فلم
    • ڈش ا نٹینا
    • تھیٹر اور سینما
    • مصوری اور مجسمہ سازی
    • جادو، شعبدہ بازی اور روح و جن کا حاضر کرنا
    • قسمت آزمائی
    • رشوت
    • طبی مسائل
    • تعلیم و تعلم اور ان کے آداب
    • حقِ طباعت ، تالیف اور ہنر
    • غیر مسلموں کے ساتھ تجارت
    • ظالم حکومت میں کام کرنا
    • لباس کے احکام
    • مغربی ثقافت کی پیروی
    • جاسوسی، چغلخوری اور اسرار کا فاش کرنا
    • سگریٹ نوشی اور نشہ آور اشیاء کا استعمال
    • داڑھی مونڈنا
    • محفل گناہ میں شرکت کرنا
    • دعا لکھنا اور استخارہ
    • دینی رسومات کا احیاء
    • ذخیرہ اندوزی اور اسراف
    • تجارت و معاملات
    • سود کے احکام
    • حقِ شفعہ
    • اجارہ
    • ضمانت
    • رہن
    • شراکت
    • ہبہ
    • دین و قرض
    • صلح
    • وکالت
    • صدقہ
    • عاریہ اور ودیعہ
    • وصیّت
    • غصب کے احکام
    • بالغ ہونے کے علائم اور حَجر
    • مضاربہ کے احکام
    • بینک
    • بیمہ (انشورنس)
    • سرکاری اموال
    • وقف
    • قبرستان کے احکام
700 /