ویب سائٹ دفتر رہبر معظم انقلاب اسلامی
دریافت:

استفتاآت کے جوابات

    • تقلید
    • احکام طهارت
    • احکام نماز
    • احکام روزہ
      • حاملہ اور دودھ پلانے والی عورت کے احکام
      • بیماری اور ڈاکٹر کی طرف سے ممانعت
      • مبطلات روزہ
      • حالت جنابت پر باقی ر ھنا
      • استمناء
        پرنٹ  ;  PDF
         
        استمنا
         
        س 784: اگر انسان ماہ رمضان میں حرام جنسی آمیزش ، استمناء یا حرام چیز کھا ، پی کر اپنا روزہ باطل کرے تو اس کا حکم کیا ہے؟
        ج: مذکورہ فرض میں ضروری ہے کہ ساٹھ روزے رکھے یا ساٹھ مسکینوں کو کھانا کھلائے اور احتیاط مستحب یہ ہے کہ دونوں کام انجام دے۔
         
        س785: اگر مکلف جانتا ہو کہ استمناء سے روزہ باطل ہوجاتا ہے اس کے باوجود وہ جان بوجھ کر اس کا مرتکب ہو، تو کیا ا س پر دوہرا کفارہ واجب ہے؟
        ج: اگر جان بوجھ کر استمناء کرے اور منی بھی خارج ہوجائے تو دوہرا کفارہ (کفارہ جمع) واجب نہیں ہے لیکن احتیاط مستحب یہ ہے کہ دوہرا کفارہ ادا کرے ۔
         
        س786: میں رمضان المبارک میں ایک نامحرم عورت سے فون پر بات کر رہا تھا، گفتگو کے دوران طاری ہونے والی حالت کی وجہ سے بے اختیار میری منی خارج ہوگئی جبکہ اسکے ساتھ گفتگو لذت و شہوت کی نیت سے نہیں کی گئی تھی۔ براہ مہربانی یہ فرمائیے کہ میرا روزہ باطل ہے یا نہیں؟ اور اگر باطل ہے تو کیا مجھ پر کفارہ بھی واجب ہے یا نہیں؟
        ج: اگر بے اختیار روزے دار کی منی نکل آئے تو روزہ باطل نہیں ہوتا۔
         
        س787: ایک شخص برسوں سے ماہ مبارک رمضان میں اور اس کے علاوہ استمناء کا مرتکب رہا ہے، اس کی نماز اور روزوں کا کیا حکم ہے؟
        ج: استمناء ہر صورت میں حرام ہے اور اگر اس کے ذریعہ منی خارج ہو جائے تو غسل جنابت واجب ہے اور اگرماہ رمضان میں روزہ کی حالت میں استمناء کرے تو وہ جان بوجھ کر حرام چیز سے روزہ توڑنے کے حکم میں ہے۔اور اگر وہ غسل جنابت یا تیمم کے بغیر نمازاور روزہ انجام دے تو یہ باطل ہیں اور دونوں کی قضا واجب ہے۔
         
        س788: کیا شوہر کے لئے بیوی کے ذریعے استمناء کرانا حرام استمناء و الا حکم رکھتاہے؟
        ج: یہ عمل، حرام استمنا نہیں ہے۔
         
        س789: اگر کسی غیر شادی شدہ سے ڈاکٹر میڈیکل ٹیسٹ کے لئے اسکی منی مانگے اور منی کا نکالنا بغیر استمناء کے ممکن نہ ہو تو کیا وہ استمناء کرسکتا ہے؟
        ج: اگر علاج اس پر موقوف ہو تو اس میں کوئی مضائقہ نہیں ہے۔
         
        س٧۹۰: بعض طبی مراکز مرد سے استمناء کا مطالبہ کرتے ہیں تاکہ وہ طبی تحقیقات کے ذریعہ یہ بتا سکیں کہ یہ شخص بچہ پیداکرسکتا ہے یا نہیں؟ تو کیا اس کے لئے استمناء جائز ہے؟
        ج: استمناء جائز نہیں ہے خواہ قوت تولید کا پتہ لگانے کی خاطر ہی کیوں نہ ہو، مگر جب مجبوری کے پیش نظر یہ ضروری ہو ۔
         
        س٧۹۱: شہوت کو برانگیختہ کرنے کیلئے بیوی یا اجنبی عورت کاتخیل کرنا کیا حکم رکھتا ہے ؟
        ج: بیوی کا تخیل کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے بشرطیکہ یہ حرام پر منتج نہ ہو اور احتیاط یہ ہے کہ اجنبی عورت کا تخیل کرنے سے اجتناب کرے۔
         
        س ٧۹۲: ایک شخص ابتداء بلوغ میں روزے رکھتا تھا لیکن اس نے روزے کے دوران استمناء کے ذریعہ خود کو مجنب کر دیا اور چند دن تک اسی حالت میں روزے رکھتا رہا اور وہ نہیں جانتا تھا کہ روزہ کیلئے غسل جنابت ضروری ہے، تو کیا ان دنوں کے روزوں کی قضا ہی کافی ہے یا اس پر کچھ اور بھی واجب ہے؟
        ج: اگر یہ عمل روزے کی حالت میں انجام پایا ہو اور جانتا ہو کہ یہ روزے کو باطل کر دیتا ہے تو اس صورت میں اس پر قضا اور کفارہ دونوں واجب ہیں اور اگر یہ نہ جانتا ہو لیکن اتنا جانتا ہو کہ یہ عمل حرام ہے تو بنا بر احتیاط واجب ضروری ہے کہ قضا کے علاوہ کفارہ بھی دے لیکن اس کے بعد کے دنوں کے لئے کہ معلوم نہیں تھا چنانچہ یقین تھا کہ روزہ رکھنے کے لئے جنابت سے پاک ہونا لازم نہیں ہے، قضا اور کفارہ واجب نہیں اگرچہ بہتر ہے کہ احتیاط کرتے ہوئے روزے کی قضا بجالائے۔
         
        س ٧۹۳: ایک روزہ دارشخص نے ماہ رمضان میں شہوت انگیز منظر کو دیکھا جس سے وہ مجنب ہو گیا۔ کیا اس سے، اس کا روزہ باطل ہو جائے گا؟
        ج: اگر اس ارادہ سے دیکھے کہ منی خارج ہو جائے یا وہ اپنے بارے میں جانتا ہو کہ دیکھنے سے مجنب ہو جائے گا یا اس کی عادت یہ ہو کہ ایسا منظر دیکھنے سے مجنب ہو جاتا ہو اور جان بوجھ کردیکھے اور مجنب ہو جائے تو اس کا وہی حکم ہے جو جان بوجھ کر مجنب ہونے والے کا ہے یعنی اس پر قضا بھی واجب ہے اور کفارہ بھی۔
         
        س ٧۹۴: اگر روزہ دار شخص روزے کو باطل کرنے والے کسی کام کو ایک ہی دن میں ایک سے زیادہ مرتبہ انجام دے تو اسکی شرعی ذمہ داری کیا ہے؟
        ج: اس پر صرف ایک کفارہ واجب ہے لیکن اگر یہ کام جنسی آمیزش یااستمناء ہو تو احتیاط واجب یہ ہے کہ جتنی دفعہ جنسی آمیزش یا استمناء کا ارتکاب کرے اتنے ہی کفارے ادا کرے۔
         
      • روزے کو باطل کرنے والی چیزوں کے احکام
      • روزہ کا کفارہ اور اس کی مقدار
      • روزوں کی قضا
      • روزے کے متفرق مسائل
      • رؤیت ہلال
    • خمس کے احکام
    • جہاد
    • امر بالمعروف و نہی عن المنکر
    • حرام معاملات
    • شطرنج اور آلات قمار
    • موسیقی اور غنا
    • رقص
    • تالی بجانا
    • نامحرم کی تصویر اور فلم
    • ڈش ا نٹینا
    • تھیٹر اور سینما
    • مصوری اور مجسمہ سازی
    • جادو، شعبدہ بازی اور روح و جن کا حاضر کرنا
    • قسمت آزمائی
    • رشوت
    • طبی مسائل
    • تعلیم و تعلم اور ان کے آداب
    • حقِ طباعت ، تالیف اور ہنر
    • غیر مسلموں کے ساتھ تجارت
    • ظالم حکومت میں کام کرنا
    • لباس کے احکام
    • مغربی ثقافت کی پیروی
    • جاسوسی، چغلخوری اور اسرار کا فاش کرنا
    • سگریٹ نوشی اور نشہ آور اشیاء کا استعمال
    • داڑھی مونڈنا
    • محفل گناہ میں شرکت کرنا
    • دعا لکھنا اور استخارہ
    • دینی رسومات کا احیاء
    • ذخیرہ اندوزی اور اسراف
    • تجارت و معاملات
    • سود کے احکام
    • حقِ شفعہ
    • اجارہ
    • ضمانت
    • رہن
    • شراکت
    • ہبہ
    • دین و قرض
    • صلح
    • وکالت
    • صدقہ
    • عاریہ اور ودیعہ
    • وصیّت
    • غصب کے احکام
    • بالغ ہونے کے علائم اور حَجر
    • مضاربہ کے احکام
    • بینک
    • بیمہ (انشورنس)
    • سرکاری اموال
    • وقف
    • قبرستان کے احکام
700 /