ویب سائٹ دفتر رہبر معظم انقلاب اسلامی
دریافت:

احکام آموزشی

    • پہلا جلد
      • پہلی فصل: تقلید
      • دوسری فصل: طہارت
      • تیسری فصل: نماز
        • سبق 27: نمازوں کی اقسام
        • سبق 28: نماز پڑھنے والے کا لباس (1)
        • سبق 29: نماز پڑھنے والے کا لباس (2)
          پرنٹ  ;  PDF
           
          سبق 29: نماز پڑھنے والے کا لباس (2)
           
          نماز پڑھنے والے کے لباس کی شرائط ((2))۔ جن موارد میں نماز پڑھنے والے کا بدن یا لباس پاک ہونا لازم نہیں
           
          5۔ مرد کا لباس سونے کا نہ ہو
          1۔ جو لباس سونے سے بنایا گیا ہو یا اس میں سونا استعمال کیا گیا ہو ، مرد کے لئے اس کو پہننا حرام اور اس میں نماز باطل ہے لیکن عورت کے لئے( نماز اور دیگر) تمام حالات میں کوئی اشکال نہیں رکھتا۔
          2۔ مرد وں کے لئے سونے کی زنجیر، انگوٹھی اور ہاتھ کی گھڑی استعمال کرنا حرام ہے اوراحتیاط واجب کی بناپر اس کے ساتھ نماز باطل ہے۔
          3۔ اگر کوئی مرد نہیں جانتا ہو یا بھول جائے کہ اس کی انگوٹھی یا لباس سونے کا ہے اور اس کے ساتھ نماز پڑھے تو اس کی نماز صحیح ہے۔

          توجہ
          مردوں کے لئے سونے کا پہننا یا گلے میں ڈالنا حرام ہونے کا معیار یہ نہیں ہے کہ زینت کہا جائے بلکہ کسی بھی حالت میں اور کسی بھی نیت کے ساتھ استعمال کرنا حرام ہےاگرچہ انگوٹھی، چوڑی اور ہار وغیرہ زینت شمار نہ کیا جائے بلکہ عرف میں ازدواجی زندگی کے آغاز کی علامت ہو (تو بھی حرام ہے) اور اگرچہ دوسروں کی نگاہوں سے مخفی ہو، لیکن اس کو ہڈی کے آپریشن اور دندانسازی کے لئے استعمال کرنا کوئی اشکال نہیں رکھتا ہے۔
          مردوں کے لئے سونا پہننا حرام ہونے میں کوئی فرق نہیں ہے کہ اس کی مدت کم ہو مثلا نکاح کے دوران یا زیادہ ہو۔
          سفید سونا اگر زرد سونا ہو جو کسی مادے کے ساتھ مخلوط کرنے کی وجہ سے سفید ہوا ہو تو زرد سونے کا حکم رکھتا ہے لیکن اگر اس میں سونے کا عنصر اتنا کم ہو کہ عرف میں سونا نہ کہا جائے تو کوئی مانع نہیں ہے۔
          پلاٹینم سونا نہیں اور اس کا حکم نہیں رکھتا ہے بنابراین اس کو استعمال کرنے میں کوئی اشکال نہیں ہے۔
           
          6۔ مرد کا لباس خالص ریشم کا نہ ہو
          مرد کا لباس یہاں تک کہ وہ لباس بھی جس سے شرم گاہ کو چھپایا نہ جائے مثلا گول والی ٹوپی، جوراب وغیرہ بھی خالص ریشم کا ہوا تو اس کے ساتھ نماز باطل ہے اور مرد کے لئے نماز کے علاوہ بھی اس کو پہننا حرام ہے لیکن اگر ریشم کا رومال وغیرہ نماز پڑھنے والے کے ہمراہ مثلا جیب میں ہوتو کوئی اشکال نہیں ہے اور نماز باطل نہیں ہوتی ہے۔
           
          تمرین
          1۔ کیا مردوں کے لئے زینت کی نیت کے بغیر اس طرح کہ دوسرے نہ دیکھیں، سونے کا استعمال جائز ہے؟
          2۔ مردوں کے لئے سفید سونے کی جنس سے بنی انگوٹھی استعمال کرنے کا کیا حکم ہے؟
          3۔ اگر نماز پڑھنے والا نماز کے دوران متوجہ ہوجائے کہ اس کا بدن یا لباس نجس ہے تو اس کی نمازکا کیا حکم ہے؟
           
           
        • سبق 30: نماز پڑھنے والے کی جگہ (1)
        • سبق 31: نماز پڑھنے والے کی جگہ (2)
        • سبق 32: مسجد کے احکام (1)
        • سبق 33: مسجد کے احکام (2)
        • سبق 34: قبلہ
        • سبق 35: یومیہ نمازیں (1)
        • سبق 36: یومیہ نمازیں (2)
        • سبق 37: یومیہ نمازیں (3)
        • سبق 38: یومیہ نمازیں (4)
        • سبق 39: یومیہ نمازیں (5)
        • سبق 40: یومیہ نمازیں (6)
        • سبق 41: یومیہ نمازیں (7)
        • سبق 42: یومیہ نمازیں (8)
        • سبق 43: یومیہ نمازیں (9)
        • سبق 44: یومیہ نمازیں (10)
        • سبق 45: یومیہ نمازیں (11)
        • سبق 46: یومیہ نمازیں (12)
        • سبق 47: یومیہ نمازیں (13)
        • سبق 48: یومیہ نمازیں (14)
        • سبق 49: یومیہ نمازیں (15)
        • سبق 50: یومیہ نمازیں (16)
        • سبق 51: یومیہ نمازیں (17)
        • سبق 52: یومیہ نمازیں (18)
        • سبق 53: یومیہ نمازیں (19)
        • سبق 54: یومیہ نمازیں (20)
        • سبق 55: نماز آیات۔ عید فطر اور عید قربان کی نماز
        • سبق 56: نماز جماعت (1)
        • سبق 57: نماز جماعت (2)
      • چوتھی فصل: روزه
      • پانچویں فصل: خمس
      • چھٹی فصل: انفال
      • ساتھویں فصل: جہاد
      • آٹھویں فصل: امر بالمعروف اور نہی از منکر
700 /