ویب سائٹ دفتر رہبر معظم انقلاب اسلامی
دریافت:

مناسک حج

    • حج کی فضيلت اور اہمیت
    • حج ترک کرنے کا حکم
    • حج اور عمرہ کے اقسام
    • حج تمتع اور عمرہ تمتع کا اجمالی ڈھانچہ
    • حج اِفراد اورعمرہ مفردہ
    • حج قِران
    • حج تمتع کے کلی احکام
    • پہلا حصه حَجة الاسلام اورنيابتي حج
    • دوسرا حصه عمرہ کے اعمال
    • تیسرا حصہ حج کے اعمال
    • حج اور عمرہ کے استفتائات
      • استطاعت
      • نیابتی حج
      • حج اِفراد اور عمرہ مفردہ
      • مکہ سے خارج اور اس میں داخل ہونا
      • میقات
      • احرام اور اسکا لباس
      • محرمات احرام
      • طواف اور اسکی نماز
      • سعی
      • مشعر (مزدلفہ)
      • حلق و تقصیر
      • ذبح اور قربانی
      • منیٰ میں رات گزارنا اور وہاں سے کوچ کرنا
      • رمی جمرات
        پرنٹ  ;  PDF

        رمی جمرات
         
        سوال ۱۲۴: رمی کے درمیان یا اس سے پہلے،  اگر ایک استعمال شدہ کنکر ہمارے تھیلے میں گر جائے اور ہمارے غیر استعمال شدہ کنکروں میں شامل ہو جائے،  کیا جمرہ کو وہ آٹھوں کنکر اس احتمال کے ساتھ مارنا کافی ہے کہ ان میں سے ایک وہ استعمال شدہ کنکر ہے جو تھیلے میں گر گیا تھا؟
          جواب: کنکروں کے غیر استعمال شدہ ہونے کی یقین کے ساتھ رمی صحیح اور کافی ہے۔
         
         سوال ۱۲۵: اگر کوئی شخص عید قربان کے دن ظہر کے بعد کہ اس وقت جمرہ عقبہ پر رش نہیں ہوتاہے اس وقت خود رمی کرسکتا ہے تو کیا وہ عید قربان کی صبح رمی کے لئے کسی کو نائب بنا سکتا ہے؟ کیونکہ اگر وہ عصر کے وقت رمی کرنا چاہے گا تو عید کے دن قربانی انجام نہیں دے سکے گا،  کیا عید کے دن قربانی کرسکنے کے لئے کسی کو صبح کے وقت رمی  جمرہ کے لئے اپنا نائب بنا سکتا ہے؟جبکہ عصر کے وقت وہ خود انجام دے سکتا ہے؟
          اسی طرح اگر کوئی شخص کئی سال تک عید قربان کی صبح رمی کے لئے کسی دوسرے کو اپنا نائب بناتا آیا ہو اس امکان کے ساتھ کہ وہ عصر کے وقت بذات خود رمی انجام دینے پر قادر تھا تو اب اسکے لئے کیا حکم ہے؟
          جواب: اگر کسی شخص کے لئے  خود رمی کرنا ممکن ہو اگر چہ دن کے کسی بھی وقت اگر چہ عصر کے وقت ہی کیوں نہ ہو تو رمی کے لئے نائب بنانا درست نہیں ۔ لیکن اگر وہ اس دن کے آخر تک اپنا عذر برطرف ہونے سے مایوس تھا اور اس لئے نائب بنایا تھا  اور اتفاق سے نائب کے عمل کے بعد عذر برطرف ہوجائے تو نائب کا عمل کافی ہے اور اعادہ لازم نہیں ہے،  اور پچھلے سالوں میں اگر نائب کو صحیح طریقے سے نہیں بنایا ہے تو اسکا تدارک کرے۔
         
         سوال ۱۲۶: جمرات میں توسعہ کے بعد، اگر جمرہ عقبہ کے ستون کا ایک حصہ یعنی ۲۴ میٹر والی دیوار، منی سے باہر نکل گئی ہو،لیکن پوری دیوار پر جمرہ کا اطلاق ہوتا ہو تو کیا اس حصے میں رمی انجام دینا درست ہے؟
          جواب: اگر اس بات کا یقین ہو جائے کہ توسیع کے بعد جمرہ کی دیوار کا کوئی حصہ منی سے باہر نکل گیا ہے تو ایسی صورت میں بنا بر احتیاط رمی ایسے حصے میں انجام دی جائے کہ جو منی سے باہر نہ نکلی ہو۔
         
        سوال ۱۲۷: جمرات میں حال ہی میں جو توسیع کی گئی ہے ، اگر کسی شخص کو اصلی حدود کا علم نہ ہو تو اسکے لئے کیا حکم ہے؟ کیا پوری جگہ کو رمی کرنا صحیح ہے؟
          جواب: اگر کسی زحمت اور پریشانی کے بغیر اس جگہ کو رمی کرسکتا ہے  جو سابقہ ستون کی جگہ پر قرار پایا ہے  تو اس پر واجب ہے کہ اسی پرانے مقام کو رمی کرے۔ اور اگر اس مقام کو ڈھونڈنے اور تلاش کرنے میں عسر اور مشقت ہو تو دیوار کے کسی بھی حصے کو رمی کرنا کافی ہے۔ان شا اللہ

          سوال ۱۲۸: خواتین چونکہ دسویں کی رات کو ہی رمی انجام دے سکتی ہیں۔ کیا ضروری ہے کہ وہ شب عید ہی ہو یا گیارہویں کی رات کو بھی جائزہے؟ اور اگر  ایسا کرنا جائز ہو تو ان خواتین کے لئے کیا حکم ہے کہ جو حج میں کسی کو اپنا نائب بناتی ہیں؟
          جواب: اگر امکان ہو تو عید کی رات کو ہی جمرہ عقبہ کو رمی کرنا چاہئے،  بالخصوص اگر انکا حج نیابتی حج ہو،  اور گیارہویں کی رات تک رمی کو موخر کرنا صحیح نہیں ہے،  لیکن اگر دسویں کے دن یعنی عید کے دن جمرہ عقبہ کو رمی کرے تو کوئی حرج نہیں ہے۔
         
         سوال ۱۲۹: کیا بھیڑ یا رش میں پھنسنے کے خوف سے خواتین تینوں جمرات  کو رات کے وقت رمی کر سکتی ہیں؟ کیا رات کو انکے لئے رمی کرنے کو متعین کر دیا گیا ہے یا وہ رات کو رمی کرنے کا انتظار کئے بغیر دن میں ہی کسی کو نائب بنا سکتی ہیں؟
          جواب: اگر رات کو رمی کر سکتی ہیں چاہے اگلی رات ہی کیوں نہ ہو،  رمی کے لئے کسی کو نائب بنانا صحیح نہیں ہے۔

      • متفرقہ مسائل
700 /