ویب سائٹ دفتر رہبر معظم انقلاب اسلامی
دریافت:

مناسک حج

    • حج کی فضيلت اور اہمیت
    • حج ترک کرنے کا حکم
    • حج اور عمرہ کے اقسام
    • حج تمتع اور عمرہ تمتع کا اجمالی ڈھانچہ
      پرنٹ  ;  PDF

      حج تمتع اور عمرہ تمتع کا اجمالی ڈھانچہ

        مسئلہ ۱۲۔  حج تمتع دو عمل کا مرکب ہے: ۱۔ عمرہ تمتع ۲۔ حج تمتع۔ عمرہ تمتع حج پر مقدم ہے اور ان دونوں کے اپنے مخصوص اعمال ہیں کہ جن کی جانب اشارہ کیا جائے گا۔
       
      مسئلہ ۱۳۔  عمرہ تمتع کے اعمال مندرجہ ذیل ہیں:
          1. کسی بھی ایک میقات پر احرام باندھنا،  
          2. کعبہ کا طواف،  
          3. نماز طواف،  
          4. صفا و مروہ کے درمیان سعی،  
          5. تقصیر (تھوڑے سے بال یا ناخن  کاٹنا)
       
       مسئلہ ۱۴۔  حج تمتع کے اعمال مندرجہ ذیل ہیں:
          1. مکہ مکرمہ میں احرام باندھنا،
          2. ۹ ذی الحجہ کی ظہر سے غروب شرعی تک عرفات میں وقوف،
          3. ۱۰ ذی الحجہ کی رات کو سورج طلوع ہونے تک مشعر الحرام میں وقوف،
          4. ۱۰ ذی الحجہ (عید قربان کے دن) کو جمرہ عقبہ کو کنکریاں مارنا،
          5. قربانی،
          6. سرمنڈوانا یا تقصیر کرنا،
          7. طواف حج،  
          8. نماز طواف،
          9. صفا و مروہ کے درمیان سعی،
         10. طوافِ نساء،
         11. نماز طواف نساء،
         12. ۱۱ ذی الحجہ  کی رات کو منیٰ میں بیتوتہ ( رات گزارنا)کرنا،
         13. ۱۱ ذی الحجہ کے دن تینوں جمرات پر کنکریاں مارنا
         14. ۱۲ ذی الحجہ کی رات کو منیٰ میں بیتوتہ کرنا،
         15. ۱۲ ذی الحجہ کے دن تینوں جمرات  کنکریاں مارنا۔
    • حج اِفراد اورعمرہ مفردہ
    • حج قِران
    • حج تمتع کے کلی احکام
    • پہلا حصه حَجة الاسلام اورنيابتي حج
    • دوسرا حصه عمرہ کے اعمال
    • تیسرا حصہ حج کے اعمال
    • حج اور عمرہ کے استفتائات
700 /