ویب سائٹ دفتر رہبر معظم انقلاب اسلامی
دریافت:

مناسک حج

    • حج کی فضيلت اور اہمیت
    • حج ترک کرنے کا حکم
    • حج اور عمرہ کے اقسام
    • حج تمتع اور عمرہ تمتع کا اجمالی ڈھانچہ
    • حج اِفراد اورعمرہ مفردہ
    • حج قِران
    • حج تمتع کے کلی احکام
    • پہلا حصه حَجة الاسلام اورنيابتي حج
    • دوسرا حصه عمرہ کے اعمال
    • تیسرا حصہ حج کے اعمال
    • حج اور عمرہ کے استفتائات
      • استطاعت
      • نیابتی حج
      • حج اِفراد اور عمرہ مفردہ
      • مکہ سے خارج اور اس میں داخل ہونا
      • میقات
      • احرام اور اسکا لباس
      • محرمات احرام
      • طواف اور اسکی نماز
      • سعی
        پرنٹ  ;  PDF

        سعی

          سوال 93: صفا و مروہ کی سعی کے دوران بہت سارے لوگ صفا و مروہ پر جمع ہو جاتے ہیں،  اور انکے جمع ہونے کی وجہ سے چلنے والوں کو دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ کیا جو شخص سعی انجام دے رہا ہے اسے چاہئے کہ وہ ہر چکر میں ان پہاڑوں پر پہنچنا چاہیے،  یا  پتھروں کی ابتدائی سیڑھی{ان  ناتوان افرادکا سعی شروع کرنے کی جگہ جو چلنے پھرنے کی طاقت نہیں رکھتے ہیں } تک پہنچنا کافی ہے؟
          جواب: صفا اور مروہ کی پہاڑیوں کے اوپر جانا اتنا کہ پہاڑیوں پر پہنچنا اور دو پہاڑیوں کا درمیانی فاصلہ طے کرنا صادق آ جائے کافی ہے۔
         
        سوال 94: سعی کی جگہ میں جو توسیع کی گئی ہے اسکی وجہ سے سعی کا پرانا مقام مکمل طور پر نئے مقام کے ایک جانب آ گیا ہے،  اور دوسری جانب سعی اس حصے میں کی جاتی ہے کہ جو نیا شامل کیا گیا ہے۔ اب اگر کوئی شخص یہ تشخیص نہ دے پائے کہ توسیع دی ہوئی جگہ صفا اور مروہ کے درمیان ہے یا نہیں یا وہ احتمال دے کہ دونوں پہاڑوں سے اگے ہے یا دونوں میں سے ایک پہاڑ سے آگے ہے تو اسکے لئے کیا حکم ہے؟
          جواب: اس جگہ سعی انجام دینا صحیح اور کافی ہے۔
         
         سوال 95: ان افراد کے لئے جو نچلے طبقے پر سعی انجام نہیں دے سکتے مثلا معذور افراد وغیرہ،  بالائی طبقے پر سعی کرنے کے سلسلے میں کیا حکم ہے جو اس وقت دونوں پہاڑیوں سے اونچا ہے۔
          جواب: صفا اور مروہ سے اونچے مقام پر سعی انجام دینا جائز نہیں ہے،  ایسے افراد جو وہیل چیئر وغیرہ پر بیٹھ کر بھی سعی انجام نہیں دے سکتے انہیں چاہئے کہ اس عمل کے لئے کسی کو اپنا نائب بنائیں۔
         
        سوال 96: اگر کوئی شخص سعی کرنے کے بعد متوجہ ہو کہ اس نے نماز طواف میں جس  سورہ کو اپنے اعتقاد کے مطابق صحیح تلاوت کی تھی اُسے اس نے غلط پڑھا تھا،  اسکے لئے کیا حکم ہے؟کیا وہ طواف،  نماز طواف اور سعی  کو دوبارہ انجام دے گا یا صرف نماز طواف کو دوبارہ پڑھے گا یا ضروری نہیں کہ کچھ انجام دے ؟
          جواب: ضروری نہیں ہے کہ کوئی عمل انجام دے،  بلکہ نماز طواف میں غلط سورہ کی سہواً  تلاوت کے بعد  جو عمل اس نے انجام دیا وہ صحیح کے حکم میں ہے۔

          سوال  97: اگر کوئی شخص وہیل چیئر پر بیٹھ کر سعی کرے اور اس میں کسی اور کی مدد لے حالانکہ وہ خود اپنی وہیل چیئر کو چلانے کے قابل ہو تو ایسے شخص کے لئے کیا حکم ہے؟
          جواب: اگر وہ خود اپنی وہیل چیر چلا سکتا ہے تو کسی اور کی مدد سے انجام دینا  کافی نہیں ہے۔
         
         سوال  98: اگر کوئی شخص حکم بھول کر یا  نا جاننے کی وجہ سے سعی میں چودہ چکر انجام دے تو اسکے لئے کیا حکم ہے؟
          جواب: اگر ابتدا سے  اس کی نیت سات چکر لگانے کی تھی تو اسکی سعی صحیح ہے۔
      • مشعر (مزدلفہ)
      • حلق و تقصیر
      • ذبح اور قربانی
      • منیٰ میں رات گزارنا اور وہاں سے کوچ کرنا
      • رمی جمرات
      • متفرقہ مسائل
700 /