ویب سائٹ دفتر رہبر معظم انقلاب اسلامی
دریافت:

مناسک حج

    • حج کی فضيلت اور اہمیت
    • حج ترک کرنے کا حکم
    • حج اور عمرہ کے اقسام
    • حج تمتع اور عمرہ تمتع کا اجمالی ڈھانچہ
    • حج اِفراد اورعمرہ مفردہ
    • حج قِران
    • حج تمتع کے کلی احکام
    • پہلا حصه حَجة الاسلام اورنيابتي حج
    • دوسرا حصه عمرہ کے اعمال
    • تیسرا حصہ حج کے اعمال
    • حج اور عمرہ کے استفتائات
      • استطاعت
      • نیابتی حج
      • حج اِفراد اور عمرہ مفردہ
      • مکہ سے خارج اور اس میں داخل ہونا
      • میقات
        پرنٹ  ;  PDF

        میقات

          سوال 45: جو شخص مکہ میں ہے اور وہ عمرہ تمتع بجالاناچاہتا ہے لیکن احرام باندھنے کے لئے میقات جانے سے معذور ہے، تو  کیا ادنی   ٰالحِلّ سے احرام باندھنا اس کے لئے کافی ہے؟
          جواب:ادنی الحِل سے احرام باندھے۔  
         
         سوال 46:اگر کوئی احرام باندھے بغیر میقات سے گزر جائے ، چاہے وہ عمرہ تمتع کا احرام ہو یا عمرہ مفردہ کا،  اس کا وظیفہ کیا ہے؟ اور اگر اس میقات کے بعد ایک اور میقات ہو تو ایسی صورت میں حکم کیا ہے؟
          جواب: اگر دامنِ وقت میں گنجائش ہے تو ایسی صورت میں واجب ہے کہ جس میقات سے گزراہے وہاں پر واپس جاکر احرام باندھے،  چاہے اس میقات کے بعد کوئی میقات ہو یا نہ ہو۔

          سوال 47: جو شخص مکہ سے ۱۶  فرسخ کے اندر کے فاصلے میں رہتا ہے  ،  کیا اسے اپنے گھر سے احرام باندھنا ہے یا وہ اپنے  شہر کے حدود میں کہیں سے بھی احرام باندھ سکتا ہے؟
          جواب: اپنے شہر میں کہیں سے بھی احرام باندھ سکتا ہے اگر چہ اولیٰ اور احوط یہ ہے کہ اپنے گھر سے احرام باندھے۔
         

        سوال 48: اگر کوئی عورت استحاضہ کے گمان سے میقات پر احرام باندھے  اور مستحاضہ کے وظائف کو انجام دے کر عمرہ تمتع کے اعمال بجالائے لیکن اعمال کو انجام دینے کے بعد اسے پتہ چلے کہ وہ حائض تھی تو ایسی صورت میں عمرہ اور حج کے اعمال کی نسبت اس کا وظیفہ کیا ہے ؟
          جواب:اگر وہ اعمال عمرہ کو تدارک کرنے کے بعد احرام حج نہ باندھ سکے اور میقات پہ احرام باندھنے سے پہلے اسے عادت ہوئی ہو تو  اسکا حج،  حج  اِفراد میں بدل جائے گا اور اس کو چاہئے کہ اعمال حج انجام دینے کے بعد عمرہ مفردہ بجالائے ، لیکن اگر میقات پہ احرام باندھنے کے بعد  ماہانہ عادت عارض ہوئی ہو تو ایسی صورت میں اس کا عمرہ تمتع صحیح ہے صرف طواف اور نماز طواف باطل ہے اور عرفات،  مشعر،  منیٰ اور وہاں کے اعمال سے فارغ ہونے کے بعد عمرہ کا طواف اور نماز طواف بجالائے۔
         
        سوال 49:کیا میقات سے پہلے ہی احرام باندھنے کی نذر کی جاسکتی ہے جب کہ نذر کرنے والا جانتا ہے کہ ایسی صورت میں چلتے ہوئے چھتوں یا سایہ دار جگہوں کے نیچے  سے گزرنا ہے جیسے کوئی اپنے شہر سے احرام باندھنے کی نذر کرے اور اس کے بعد جہاز میں سوار ہوجائے ؟
          جواب:میقات سے پہلے احرام کی نذر کرنا اور پھر اس غرض سے  میقات سے قبل احرام باندھنا صحیح ہے اور دن میں چھت یا سایہ دار جگہ کے نیچے آنا حرام ہے اور ہر مسئلے کا حکم دوسرے مسائل میں جاری نہیں ہوتاہے۔
         

        سوال 50: جو شخص مدينہ منورہ يا اسکے مضافات ميں رہتاہو وہ عمرہ انجام دینا چاہےتو کيا اس کيلئے جائز ہے کہ وہ مکہ مکرمہ سے ہوتا ہوا جدہ چلا جائے اور پھروہاں سے  احرام کيلئے ادني الحل مثلاً مسجد تنعيم جا کر مُحرم ہوجائے؟
          جواب: اگر وہ مدينہ سے نکلتے وقت عمرہ کا قصد رکھتاہو تو اس پر لازم ہے کہ مسجد شجرہ سے احرام باندھے اور  بغير احرام کے ميقات سے آگے نہيں جاسکتا ہے اگرچہ  مکہ مکرمہ جاتے ہوئے جدہ سے گزرنے کا ارادہ ہی کیوں نہ رکھتاہو اور اگر مدینہ سے جدہ جانے کی نیت سے  احرام باندھے بغیر ميقات سے گزر کرجدہ پہنچ جائے پھر جدہ پہنچ کر عمرہ کا ارادہ کرے تو اس پر واجب ہے کہ وہ احرام باندھنے کيلئے کسي ميقات پر جائے اور اس کيلئے جدہ اور ادني الحل سے احرام باندھنا کافی نہيں ہے ۔
         
        سوال 51: مدينہ سے مکہ جانے کے دو راستے ہیں ایک راستہ حجفہ کے قريب سے گزرتاہے کہ جسکے لئے ثابت ہے کہ وہ محاذات کے بالکل سامنے ہے اور دوسرا ہائی وے ہے اور وہ بھی جحفہ  سے سے گزرتا ہے ليکن وہ جحفہ سے سو کيلوميٹر سے بھي زيادہ دور ہے اور سيدھا راستہ بھی نہيں ہے تو کيا اسے بھي محاذات (مقابل) شمار کيا جائيگا يا نہيں؟
          جواب: محاذات اور مقابل سے مراد يہ ہے کہ مکہ مکرمہ کي طرف جانے والا شخص راستے ميں ایک ايسے مقام پر پہنچ جائے کہ جسکي دائيں يا بائيں جانب ميقات ہو اس بناپر محاذات کے اعتبار سے دو راستوں کے درميان کوئي فرق نہيں ہے۔
         

        سوال 52: پچھلے سوال میں اگر دوسرا راستہ محاذات کے سامنے نہ ہو تو جو شخص اس راستے سے جارہاہے کيا اس کيلئے جائز ہے کہ وہ ادني الحل جاکر وہاں سے عمرہ مفردہ يا حج کا احرام باندھے ؟
          جواب: ميقات اور اسکي بالمقابل جگہ سے بغير احرام کے نہيں گزر سکتا ہے ۔
         
        سوال 53: جس شخص کو میقات پر احرام باندھنے میں اپنے اوپریا اپنے اہل و عیال کے بارے ميں خوف و  ہراس ہو۔ کیا اس کيلئے میقات سے گزر کر ادني الحل سے احرام باندھنا جائز ہے؟
          جواب: اگر میقات سے احرام باندھنے میں کوئی عذر در پیش ہو اور وہ عذر میقات سے عبور کرنے کے بعد برطرف ہو جائے تو اگر امکان ہو احرام کے لئے  اس میقات پر واپس پلٹنا  واجب ہے لیکن اگر اسکے لئے امکان نہ ہو اور اس کے بعد کوئی دوسرا میقات بھی نہ آئے اور نہ ہی وہ کسی اور میقات پر پہنچنے کی قدرت رکھتا ہو تو اسے چاہیے کہ جہاں پر موجود ہے وہیں سے احرام باندھ لے۔
         
        سوال 54: آیا احرام باندھنے کے لئے مسجد شجرہ کے اطراف میں واقع کھلے صحن مسجد کے حکم میں آتے ہیں؟ یا مسجد سے مراد فقط وہ جگہ ہے جہاں نماز پڑھی جاتی ہے؟ آیا حائض عورت مسجد شجرہ کے صحن میں داخل ہو کر مسجد کے سامنے دائیں یا بائیں جانب احرام باندھ سکتی ہے؟ اور مسجد کے پیچھے والے صحن میں احرام باندھنے کا کیا حکم ہے؟
          جواب:مسجد شجرہ کا میقات صرف مسجد کا داخلی حصہ ہے اگرچہ وہ حصہ بعد میں ہی تعمیر  کیا گیا ہو اور جس عورت کو شرعی عذر درپیش ہے وہ مسجد کے صحن میں احرام نہیں باندھ سکتی۔ اسے چاہیے کہ مسجد کے ایک دروازے سے داخل ہوکر دوسرے دروازے سے باہر نکلے اور مسجد سے عبور کرتے ہوئے احرام باندھے۔ یا نذر کے ذریعے مسجد سے پہلے احرام باندھ لے یا جحفہ کے میقات کے سامنے سے یا خود جحفہ کے میقات سے احرام باندھے۔
      • احرام اور اسکا لباس
      • محرمات احرام
      • طواف اور اسکی نماز
      • سعی
      • مشعر (مزدلفہ)
      • حلق و تقصیر
      • ذبح اور قربانی
      • منیٰ میں رات گزارنا اور وہاں سے کوچ کرنا
      • رمی جمرات
      • متفرقہ مسائل
700 /