ویب سائٹ دفتر رہبر معظم انقلاب اسلامی
دریافت:

استفتاآت کے جوابات

    • تقلید
    • احکام طهارت
    • احکام نماز
    • احکام روزہ
    • خمس کے احکام
    • جہاد
    • امر بالمعروف و نہی عن المنکر
    • حرام معاملات
    • شطرنج اور آلات قمار
    • موسیقی اور غنا
    • رقص
    • تالی بجانا
    • نامحرم کی تصویر اور فلم
    • ڈش ا نٹینا
    • تھیٹر اور سینما
    • مصوری اور مجسمہ سازی
    • جادو، شعبدہ بازی اور روح و جن کا حاضر کرنا
    • قسمت آزمائی
    • رشوت
    • طبی مسائل
    • تعلیم و تعلم اور ان کے آداب
    • حقِ طباعت ، تالیف اور ہنر
    • غیر مسلموں کے ساتھ تجارت
    • ظالم حکومت میں کام کرنا
    • لباس کے احکام
    • مغربی ثقافت کی پیروی
    • جاسوسی، چغلخوری اور اسرار کا فاش کرنا
    • سگریٹ نوشی اور نشہ آور اشیاء کا استعمال
    • داڑھی مونڈنا
    • محفل گناہ میں شرکت کرنا
    • دعا لکھنا اور استخارہ
    • دینی رسومات کا احیاء
    • ذخیرہ اندوزی اور اسراف
    • تجارت و معاملات
      • شرائطِ عقد
      • خرید ار اور فروخت کرنے والے کے شرائط
      • بیع فضولی
      • اولياء تصرّف
      • خرید و فروخت میں شے اور اسکے عوض کے شرائط
      • عقد کے ضمن میں شرط
      • خريد و فروخت کے متفرقہ احکام
      • احکام خيارات
      • مبیع ( بیچی گئی چیز) کے توابع
      • مبیع کو سپرد کرنا اور قیمت ادا کرنا
        پرنٹ  ;  PDF
         
        مبیع کو سپرد کرنا اور قیمت ادا کرنا

         

        س1586: میرے ایک عزیز کا ایک گردہ فیل ہو گیا ہے۔ ایک شخص نے کہا کہ وہ معین رقم کے بدلے اپنا گردہ اسے دینے کےلئے تیار ہے لیکن میڈیکل ٹیسٹ کرانے کے بعد ظاہر ہوا کہ اس کا گردہ مریض کو پیوند لگانے کے قابل نہیں ہے ۔ آیا مذکورہ شخص اس بناپر کہ وہ چند دن بیکار رہا مریض سے طے شدہ رقم کا مطالبہ کر سکتا ہے؟
        ج: اگر طے شدہ رقم گردے کے عوض ہو اور گردے کا مریض کو پیوند لگانے کے قابل نہ ہونا گردے کے کاٹنے اورگردہ دینے والے کے بدن سے نکال لینے کے بعد ہو تو اسے مذکورہ تمام قیمت کے مطالبے کا حق ہے۔اگرچہ بیمار اس گردے سے استفادہ نہ کرے۔ اور اگر گردہ اس کے بدن سے کاٹنے اور الگ کرنے سے پہلے یہ معلوم ہو جائے اور مریض اسے اس کی اطلاع بھی دے دے تواسے مریض سے کسی چیز کے مطالبہ کا حق نہیں ہے۔
         
        س١٥٨7: میں نے اپنا رہائشی گھر ایک سادہ وثیقہ کے ساتھ فروخت کر دیا اور قیمت کا کچھ حصہ خریدار سے لے لیا اور طے پایا کہ باقیماندہ رقم خریدار کے نام رجسٹری کراتے وقت اس سے لوں گا لیکن میں اب اپنا گھر فروخت کرنے پر نادم ہوں جبکہ خریدار گھر خالی کرنے کے لئے اصرا رکر رہا ہے۔ حکم بیان فرمائیں؟
        ج: اگر شرعاً صحیح طور پر معاملہ انجام پا گیا تھا تو جب تک فروخت کرنے والا حق فسخ نہ رکھتا ہو تو صرف اس سے نادم ہونے اور گھر کا نیازمند ہونے کی وجہ سے گھر خریدار کے حوالے کرنے سے انکار نہیں کرسکتا۔
         
        س1588: میں نے محکمہ معدنیات سے معدنی پتھر حاصل کرنےکا  ایک اجازت نامہ لیا اور   پتھرحاصل کرلینے  کے بعد اس بات کا انکشاف ہوا کہ  پتھروں کی حتمی قیمت معین نہیں کی گئی۔ میں نے قیمت کے تعین کے لئے ان کے ادارے سے  رجوع کیا تو انہوں نے مجھے کہا جلد ہی ان کی حتمی قیمت کا تھوڑے سے فرق کے ساتھ متعلقہ ادارے کی جانب سے اعلان کر دیا جائے گا لیکن جب انہوں نے قیمت کا اعلان کیا تو اعلان شدہ قیمت گذشتہ قیمت سے  کئی گنا زیادہ تھی اور میں نے اسے قبول نہیں کیا اس چیز کے پیش نظر کہ اس وقت میں پتھر تراش کر فروخت کر چکا ہوں اس مسئلے کا حکم کیا ہے؟
        ج: معاملہ کی صحت کی شرائط میں سے یہ ہے کہ مبیع اور قیمت اس طرح معین ہو جس سے غرر اورجہالت رفع ہو جائے لہٰذا اگر پتھر تحویل میں لینے کے دن صحیح شرعی طور پر معاملہ انجام نہ پایا ہو تو خریدار مذکورہ پتھروں کی اس دن کی قیمت کا ضامن ہے جس دن اس نے انہیں تراشا اور فروخت کیا ہے۔
         
        س1589: ایک شخص نے اپنی بیٹی سے ایک عمارت خریدی جو اس کے شوہر کے تصرف میں ہے۔باپ نے بیٹی کو قیمت ادا کر دی لیکن شوہر نے بیٹی کو جان بوجھ کر تنگ کرنے کے لئے  دھمکی دی کہ اگر اس نے معاملے کا انکار نہ کیا تو اسے طلاق دے دے گا جس کی وجہ سے عمارت کا تحویل میں دینا مشکل ہوگیا ہے۔ آیا اس کا تحویل میں دینا یا قیمت کا خریدار کو واپس کرنا فروخت کرنے والی عورت کی ذمہ داری ہے یا اس کے شوہر کی ؟
        ج: عمارت تحویل میں دینا یا اس کی رقم واپس کرنا خود فروخت کرنے والے پر واجب ہے ۔
         
        س1590: میں نے ایک سادہ تحریر کے ساتھ اس شرط پرگھر خریدا کہ فروخت کرنے والا سرکاری دفتر میں آ کر گھر کو قانونی طور پر میرے نام کر ے گا  لیکن فروخت کرنے والے نے اپنے وعدے پر عمل نہیں کیا اور گھر میری تحویل میں نہیں دیا اورمیرے نام نہیں کیا۔ آیامجھے اس کے مطالبے کا حق ہے؟
        ج: آپ  کے مابین جو چیز انجام پائی ہے اور جس کے سلسلے میں ایک سادہ وثیقہ تیار کیا گیا ہے اگر وہ صحیح اور شرعی طور پر گھر کی خرید و فروخت تھی تو فروخت کرنے والے کو معاملے سے عدول کرنے اور اس پر عمل نہ کرنے کا حق نہیں ہے بلکہ شرعی طور پر وہ اس بات کا پابند ہے کہ گھر آپ کی تحویل میں دے اور رجسٹری آپ کے نام منتقل کرنے کے لئے تمام لازمی اقدامات انجام دے اور آپ کو اس سے معاملہ کے مطابق عمل کے مطالبے کا حق ہے۔
         
        س1591: بیچنے والے اور خریدار کے مابین ہونے والے تجارتی معاملے کی بنیاد پرخریدار اس بات کا پابند ہوا کہ اس نے جو چیز خریدی اور تحویل میں لے لی ہے ہر ہفتے اس کی رقم کا کچھ حصہ اسے ادا کرے گا چنانچہ جو کچھ بیچنے والے کو ادا کرتا اسے اپنی ڈائری میں نوٹ کرلیتا اور بیچنے والا بھی جو رقم اس سے لیتا اسے اپنے رجسٹر میں درج کرلیتا اور اس کی ڈائری میں ہر ادا کردہ رقم کے نیچے دستخط کرتا۔چار ماہ کے بعد جب خریدار کی اداکردہ رقم کا حساب کیا گیاتو معلوم ہوا کہ جتنی رقم خریدار کے ذمے ہے اس میں اختلاف ہے۔ خریدار دعویٰ کر رہا ہے کہ اس نے وہ مقدار اداکر دی ہے لیکن مالک انکار کر رہا ہے اور مورد اختلاف رقم دونوں کی ڈائریوں میں درج نہیں ہے اس مسئلے کا حکم کیا ہے؟
        ج: اگر یہ ثابت ہو جائے کہ خریدار جس چیز کے بارے میں دعویٰ کرتا ہے کہ اس نے وہ فروخت کرنے والے کو دے دی ہے تو اس کے ذمے کوئی شے نہیں ہے ورنہ فروخت کرنے والے کا قول مقدم ہے کہ جو اس رقم کے وصول کرنے کا منکر ہے۔
      • نقد اورادھار خرید و فروخت
      • بیع سَلَفْ
      • سونے چاندی اور کرنسی کی خرید و فروخت
      • تجارت کے متفرقہ مسائل
    • سود کے احکام
    • حقِ شفعہ
    • اجارہ
    • ضمانت
    • رہن
    • شراکت
    • ہبہ
    • دین و قرض
    • صلح
    • وکالت
    • صدقہ
    • عاریہ اور ودیعہ
    • وصیّت
    • غصب کے احکام
    • بالغ ہونے کے علائم اور حَجر
    • مضاربہ کے احکام
    • بینک
    • بیمہ (انشورنس)
    • سرکاری اموال
    • وقف
    • قبرستان کے احکام
700 /