ویب سائٹ دفتر رہبر معظم انقلاب اسلامی
دریافت:

استفتاآت کے جوابات

    • تقلید
    • احکام طهارت
    • احکام نماز
    • احکام روزہ
    • خمس کے احکام
    • جہاد
    • امر بالمعروف و نہی عن المنکر
    • حرام معاملات
    • شطرنج اور آلات قمار
    • موسیقی اور غنا
    • رقص
    • تالی بجانا
    • نامحرم کی تصویر اور فلم
    • ڈش ا نٹینا
    • تھیٹر اور سینما
    • مصوری اور مجسمہ سازی
    • جادو، شعبدہ بازی اور روح و جن کا حاضر کرنا
    • قسمت آزمائی
    • رشوت
    • طبی مسائل
    • تعلیم و تعلم اور ان کے آداب
    • حقِ طباعت ، تالیف اور ہنر
    • غیر مسلموں کے ساتھ تجارت
    • ظالم حکومت میں کام کرنا
    • لباس کے احکام
    • مغربی ثقافت کی پیروی
    • جاسوسی، چغلخوری اور اسرار کا فاش کرنا
    • سگریٹ نوشی اور نشہ آور اشیاء کا استعمال
    • داڑھی مونڈنا
    • محفل گناہ میں شرکت کرنا
    • دعا لکھنا اور استخارہ
    • دینی رسومات کا احیاء
    • ذخیرہ اندوزی اور اسراف
    • تجارت و معاملات
      • شرائطِ عقد
        پرنٹ  ;  PDF
         
        شرائطِ عقد
         
        س1470: کیا خرید و فروخت اور دیگر معاملات میں معاطاتی معاملہ، عقدی معاملہ کی طرح لازم ہے؟
        ج: لزوم کے اعتبار سے عقدی اور معاطاتی معاملے میں کوئی فرق نہیں ہے۔
         
        س1471: اگر مکان اور زمین کا معاملہ خرید و فروش یا مصالحہ کے ذریعے گھر کے افراد کے درمیان عام وثیقہ کے ساتھ انجام پائے جبکہ نہ اسے باقاعدہ طور پر ثبت کیا گیاہو اور نہ ہی کسی عالم دین نے صیغہ جاری کیا ہو۔ آیا ایسا معاملہ قانونی اور شرعی اعتبار سے صحیح ہے؟
        ج: شرعی طور پر انجام پانے کے بعدمعاملہ صحیح اور لازم ہوتا ہے۔ اوراس کا باقاعدہ طور پر ثبت نہ ہونا یا کسی عالم دین کا صیغہ جاری نہ کرنا معاملے کی صحت کے لئے مضر نہیں ہے۔
         
        س1472: ایسی ملک کہ جس کی باقاعدہ رجسٹری موجود ہے کیا اسے صرف معمولی تحریر کے ساتھ اور خریدار کے نام قانونی رجسٹری کے بغیر خریدنا شرعاً جائز ہے؟
        ج: خرید و فروخت کے انجام پانے کے لئے سرکاری و قانونی رجسٹری شرط نہیں ہے۔ بلکہ معیار یہ ہے کہ مالک، اسکے وکیل یا اسکے ولی کی طرف سے اس طرح نقل و انتقال انجام یاجائے کہ جو شرعاً صحیح ہے۔ اگرچہ اس خرید و فروخت کے بارے میں بالکل کوئی وثیقہ تحریر نہ کیا گیا ہو۔
         
        س1473: آیا خریدار اور فروخت کرنے والے کے درمیان ایک سادہ وثیقہ تحریر کرنا معاملہ انجام پانے کے لئے کافی ہے اور اسے معاملے کا وثیقہ شمار کیا جائے گا؟ اور آیا طرفین کا خرید و فروش کے انجام دینے کا قصد کرنا، خرید و فروش کے انجام پانے اور بیچنے والے کو قانونی وثیقہ تیار کرنے اور بیچی گئی چیز کو حوالے کرنے کا پابند بنانے کیلئے کافی ہے؟
        ج: فقط خرید و فروش کا قصد کرنا یا اس سلسلے میں سادہ تحریر لکھنامعاملہ انجام پانے اور مال کے خریدار کی ملکیت میں منتقل ہونے کے لئے کافی نہیں ہے اور جب تک معاملہ صحیح شرعی طریقے سے انجام نہ پائے خریدار کے نام قانونی طور پر وثیقہ تیار کرنا اور مالک کی طرف سے مال کا تحویل دینا لازم نہیں ہے ۔
         
        س1474: اگر دو شخص معاملہ کے بارے میں گفتگو کریں اور معاملہ پر ان کا توافق ہوجائے اور خریدار، فروخت کرنے والے کو کچھ بیعانہ بھی دے دے اور اس سلسلے میں ایک تحریری وثیقہ بھی تیار کرلیں کہ جس میں یہ شرط کریںکہ اگر کسی ایک نے معاملہ مکمل کرنے سے انکار کیا تو دوسرے کو اتنی رقم ادا کر ے گا۔ آیا فقط یہ تحریر خرید و فروش کاوثیقہ شمار ہوگی یعنی دونوں کا توافق اور خرید و فروخت کا ارادہ کرنا معاملہ کے واقع ہونے اور اسکے آثار مترتب ہونے کے لئے کافی ہے تا کہ اگر ان میں سے ایک معاملہ کو یقینی بنانے سے گریز کرے تو دوسرا اسے شرط پر عمل کرنے کا پابند بناسکے؟
        ج: صرف خرید و فروش کا قصد کرنا یا اس پر توافق کر لینا یا اسکے انجام دینے کا وعدہ کرنا اگرچہ اسکے ہمراہ تحریری وثیقہ بھی تیار کر لیا جائے خرید و فروش کے انجام پانے کے لئے کافی نہیں ہے اور اس وقت تک شرط کی کوئی حیثیت نہیں ہے جب تک وہ عقد اور معاملہ کے ضمن میں نہ ہویا جب تک شرط پر مشتمل عقد منعقد نہ ہوجائے اور جب تک معاملہ اور نقل و انتقال صحیح شرعی طریقے سے انجام نہ پائے دونوں میں سے کسی کو دوسرے پر گفتگو اورو عدے کی وجہ سے کوئی حق حاصل نہیں ہوگا۔

         

      • خرید ار اور فروخت کرنے والے کے شرائط
      • بیع فضولی
      • اولياء تصرّف
      • خرید و فروخت میں شے اور اسکے عوض کے شرائط
      • عقد کے ضمن میں شرط
      • خريد و فروخت کے متفرقہ احکام
      • احکام خيارات
      • مبیع ( بیچی گئی چیز) کے توابع
      • مبیع کو سپرد کرنا اور قیمت ادا کرنا
      • نقد اورادھار خرید و فروخت
      • بیع سَلَفْ
      • سونے چاندی اور کرنسی کی خرید و فروخت
      • تجارت کے متفرقہ مسائل
    • سود کے احکام
    • حقِ شفعہ
    • اجارہ
    • ضمانت
    • رہن
    • شراکت
    • ہبہ
    • دین و قرض
    • صلح
    • وکالت
    • صدقہ
    • عاریہ اور ودیعہ
    • وصیّت
    • غصب کے احکام
    • بالغ ہونے کے علائم اور حَجر
    • مضاربہ کے احکام
    • بینک
    • بیمہ (انشورنس)
    • سرکاری اموال
    • وقف
    • قبرستان کے احکام
700 /