ویب سائٹ دفتر رہبر معظم انقلاب اسلامی
دریافت:

استفتاآت کے جوابات

    • تقلید
    • احکام طهارت
    • احکام نماز
    • احکام روزہ
    • خمس کے احکام
    • جہاد
    • امر بالمعروف و نہی عن المنکر
    • حرام معاملات
    • شطرنج اور آلات قمار
    • موسیقی اور غنا
    • رقص
    • تالی بجانا
    • نامحرم کی تصویر اور فلم
    • ڈش ا نٹینا
    • تھیٹر اور سینما
    • مصوری اور مجسمہ سازی
    • جادو، شعبدہ بازی اور روح و جن کا حاضر کرنا
    • قسمت آزمائی
    • رشوت
    • طبی مسائل
    • تعلیم و تعلم اور ان کے آداب
    • حقِ طباعت ، تالیف اور ہنر
    • غیر مسلموں کے ساتھ تجارت
    • ظالم حکومت میں کام کرنا
    • لباس کے احکام
    • مغربی ثقافت کی پیروی
    • جاسوسی، چغلخوری اور اسرار کا فاش کرنا
    • سگریٹ نوشی اور نشہ آور اشیاء کا استعمال
    • داڑھی مونڈنا
    • محفل گناہ میں شرکت کرنا
    • دعا لکھنا اور استخارہ
    • دینی رسومات کا احیاء
    • ذخیرہ اندوزی اور اسراف
    • تجارت و معاملات
      • شرائطِ عقد
      • خرید ار اور فروخت کرنے والے کے شرائط
      • بیع فضولی
      • اولياء تصرّف
      • خرید و فروخت میں شے اور اسکے عوض کے شرائط
        پرنٹ  ;  PDF
         
        خرید و فروخت میں شے اور اسکے عوض کے شرائط
         
        س1518: کیا انسا ن کسی خاص عضو کے محتاج انسان کو اپنے جسم کے اعضاء فروخت کر سکتا ہے مثلاً گردہ وغیرہ؟
        ج: اگر عضو ایسا نہ ہو کہ جسکے بدن سے جدا کرنے میں دینے والے کیلئے قابل توجہ ضرر یا خطرہ ہو تو کوئی حرج نہیں ہے ۔
         
        س1519: ایسی چیزیں کہ جن کی عام لوگوں کے نزدیک کوئی اہمیت اور فائدہ نہیں ہے لیکن ایک خاص طبقے کے نزدیک اس کی اہمیت اور قیمت ہوتی ہے مثلاً حشرات اور شہد کی مکھی و غیرہ کہ جن پریونیورسٹی اور تحقیقی مراکز میں تحقیقات کی جاتی ہیں اس وجہ سے وہاں پر انکی قیمت ہے تو کیا ایسی اشیا کی مالیت ہے اور ان پر مالیت رکھنے والی اشیاء کے احکام جاری ہوں گے جیسے انکا مالک ہونا، خرید و فروخت اور ضائع کرنے کی صورت میں ضمانت وغیرہ؟
        ج: جو چیز اپنے حلال منافع کی خاطر عقلا کی رغبت کا باعث ہو اگر چہ انکے ایک طبقے کی وہ ما لیت رکھتی ہے اور مذکورہ شے پر مال کے سب اثرات اور احکام جاری ہوں گے جیسے اس کا مالک ہونا، اسکی خرید و فروش کا جواز اور ید یا اتلاف کی وجہ سے اس پر ضمان کا مترتب ہونا سوائے ان احکام و اثرات کے کہ جنکے شرعی اعتبار سے مترتب نہ ہونے پر دلیل ہو اگر چہ احوط یہ ہے کہ شہد کی مکھی اور حشرات جیسی چیزوں کے سلسلے میں معاوضہ کرتے وقت عوض انکے حق اختصاص اور ان سے دست بردار ہونے کے مقابلے میں قرار دیا جائے۔
         
        س1520: اگرفروخت ہونے والی شے کے لئے عین ہونا شرط ہو جیسا کہ بہت سارے فقہاء کی رائے یہی ہے آیاٹیکنا لوجی کا فروخت کرنا صحیح ہے؟ جیسا کہ آج کل ملکوں کے درمیان ٹیکنالوجی کے تبادلے اسی کی بنیاد پر ہوتے ہیں؟
        ج: مصالحت کے ذریعے انکا تبادلہ کرنے میں اشکال نہیں ہے۔
         
        س1521: ایسے شخص کو زمین یا کوئی اور چیز فروخت کرنے کا کیا حکم ہے جسکے بارے میں مشہور ہو کہ وہ چوریاں کرتا ہے اور احتمال ہو کہ جو رقم وہ فروخت کرنے والے کوقیمت کے عنوان سے دے رہا ہے وہ چوری کی ہو؟
        ج: ایسے شخص کے ساتھ جو حرام کے ذریعے کسب مال کرنے میںمشہور ہے صرف مذکورہ احتمال کی بنا پر لین دین کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے لیکن اگر فروخت کرنے والے کو یقین ہوکہ جو مال وہ اسے دے رہا ہے وہ حرام کا مال ہے تو اس کا لینا جائز نہیں ہے۔
         
        س1522: میرے پاس زرعی اراضی کا ایک قطعہ ہے جو مہر کے طور پر مجھے ملا تھا چندروز قبل میں نے اسے فروخت کر دیا۔ لیکن اب ایک شخص دعویٰ کر رہا ہے کہ یہ زمین 200 سال سے زیادہ عرصے سے وقف ہے۔میرا فروخت کرنا کیا حکم رکھتا ہے؟ میرے شوہر کی کیا ذمہ داری ہے جس نے مذکورہ زمین بعنوان مہر مجھے دی تھی؟اس شخص کی کیا ذمہ داری ہے جس نے مجھ سے یہ زمین خریدی ہے؟
        ج: جب تک زمین کے وقف ہونے کا مدعی شرعی عدالت میں یہ ثابت نہیں کرتا کہ مذکورہ زمین وقف ہے اور وہ بھی ایسا وقف جس کا فروخت کرنا ممنوع ہے اس وقت تک وہ تمام معاملات جو زمین پر انجام پائے ہیں صحیح ہیں۔اور اگر مذکورہ دونوں امر ثابت ہو جائیں تواس پر ہونے والے تمام معاملات کے بطلان کا حکم لگایاجائیگا اور آپ پر واجب ہے کہ اس کی قیمت خریدار کوواپس کر دیں اور زمین وقف پر پلٹ جائے گی اور آپ کا شوہر آپ کے مہر کا ضامن ہے۔
         
        س1523: خلیجی ممالک کے قریب واقع ایرانی جزیروں سے ان ممالک میں کثرت سے بھیڑ بکریاں اور دیگر مویشی لائے جاتے ہیں اورتجارکے در میان مشہور ہے کہ مذکورہ مویشیوں کا ایران سے برآمد کرنا ممنوع ہے اور انہیں غیر قانونی طور پر اسمگل کرکے لایا جاتا ہے بنا بر ایں کیا ان مویشیوں کا ان ممالک کے بازار سے خریدنا جائز ہے؟
        ج: غیر قانونی طور پراور اسلامی حکومت کے قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بھیڑ بکری اور دیگر مویشیوں کو برآمد کرنا ممنوع ہے ۔
         
        س1524: میرے والد نے پانی کے اپنے حصے میں سے ایک گھنٹہ اور اسکے تابع زمینیں زرعی اصلاحات کے قانون کی بناپر کہ جو اسے انکے بیچنے کا پابند کرتا ہے زارع کو بیچ دیں۔ اور اس کے عوض کوئی چیز نہیں لی جیسا کہ خریدار نے اعتراف کیا ہے اور ہمارے والد سے یہ بھی نہیں سنا گیا کہ انہوں نے یہ اسے ہبہ کی ہوں کیا ہمارے لئے جائز ہے کہ خریدار سے قیمت کا مطالبہ کریں؟
        ج: کلی طور پر اگر آبیاری کا حق اوراس سے متعلقہ زمین شرعا فروخت کرنے والے کی ملکیت ہو تو خود اس کے لئے اور اس کے مرنے کے بعد ورثاء کے لئے خریدار سے اسکی قیمت کے مطالبے کا حق ہے لیکن زرعی اصلاحات والی زمینوں کا معاملہ مجلس شورائے اسلامی اور مجمع تشخیص مصلحت نظام کے قانون کے تابع ہے۔
         
        س1525: جس شخص کو چیمبر آف کامرس یا مال درآمد کرنے کا لائسنس ملا ہو کیاوہ اس کے ذریعے کوئی کام کئے بغیر اسے آزاد بازار میں فروخت کرسکتاہے؟
        ج: مذکورہ عمل بذات خود صحیح ہے اگر حکومت اسلامی کے قوانین کے خلاف نہ ہو۔
         
        س1526: کیا حکومت کی طرف سے جاری کردہ تجارت کے لائسنس کو فروخت کرنا یا کرایہ پر دینا جائز ہے؟
        ج: مفت یا معاوضہ کے بدلے اس لائسنس سے استفادہ کرنے کا حق کسی دوسرے کی طرف منتقل کرنا حکومت اسلامی کے قوانین کے تابع ہے۔
         
        س1527: ایسا مال جسے قانونی طور پر نیلام عام کی صورت میں فروخت ہوناہے اگر اسے نیلام کے لئے پیش کیا جائے تو کیا اسے اس قیمت سے کم پر فروخت کرنا جائز ہے جو اس کے ماہر نے لگائی ہے جب اس قیمت پر اسے خریدنے والا نہ ملے؟
        ج: قیمت لگانے والے ماہرکی قیمت نیلامی میں فروخت کرنے کے لئے معیار نہیں ہے لہذا اگر مال قانونی اور شرعی اعتبارسے صحیح طریقے سے نیلام کیلئے پیش کیا جائے تو نیلامی میں سب سے زیادہ قیمت دینے والے کو فروخت کرنا صحیح ہے۔
         
        س1528: ہم نے مجہول المالک زمین پر گھر تعمیر کیا ہے آیا اس زمین کو اس گھر سمیت فروخت کرنا جائز ہے؟ جبکہ خریدارراضی ہو اور یہ بھی جانتا ہو کہ زمین مجہول المالک ہے اور یہ کہ فروخت کرنے والا فقط عمارت کا مالک ہے؟
        ج: اگر مجہول المالک زمین میں حاکم شرع کی اجازت سے عمارت تعمیر کی گئی ہے تو عمارت کا مالک صرف عمارت کو بیچ سکتا ہے اور زمین فروخت کرنے کا حق نہیں رکھتا۔
         
        س1529: میں نے ایک شخص کو اپنا گھر فروخت کیا اور اس نے قیمت کے ایک حصے کے طور پر مجھے ایک چیک دیا لیکن بینک نے اس کے اکاؤنٹ میں رقم نہ ہونے کی وجہ سے چیک کو کیش نہیں کیا جبکہ روز بروز پیسے کی قیمت گر رہی ہے اور گھر کی قیمت زیادہ ہو رہی ہے اور خریدار سے چیک کی رقم لینے میں قانونی مراحل طے کرتے کرتے کچھ مدت گذر جائے گی۔ آیا مجھے فقط چیک کی رقم لینے کا حق ہے یا چیک کی رقم وصول کرنے کے دن تک پیسے کی قیمت کم ہونے کی شرح کا مطالبہ بھی کرسکتا ہوں۔
        ج: بیچنے والے کو مال کی تعیین کردہ قیمت سے زیادہ کے مطالبے کا حق نہیں ہے لیکن اگر خریدار کے رقم کی ادائیگی میں کوتاہی کی وجہ سے بیچنے والے کی قوت خرید اور پیسے کی قیمت میں کمی آئی ہواور اسے ضرر ہو تو احوط یہ ہے کہ اس تفاوت کی نسبت خریدار کے ساتھ مصالحت کرے ۔
         
        س1530: میں نے ایک شخص سے اس شرط کے ساتھ رہائشی عمارت خریدی کہ وہ اسے ایک معین مدت میں میرے حوالے کردیگا اور ہم نے معاہدے کے ضمن میں اس بات پر اتفاق کیا کہ گھر کی قیمت 15% مزید بڑھ سکتی ہے لیکن بیچنے والے نے یک طرفہ طور پر قیمت میں٣١ فیصد اضافہ کردیا ہے اور اس نے کہا ہے کہ عمارت کو تیار کرنا اور اس کا قبضہ دینا اس مقدار کے ادا کرنے کے ساتھ مشروط ہے آیا اس کے لئے ایسا کرنا جائز ہے؟
        ج: اگر عقد جاری کرتے وقت آخری قیمت معین نہیں کی گئی تھی یا تعین قیمت کو قبضہ لینے والے دن کی قیمت کاملا خطہ کرنے پر چھوڑدیا گیا تھا تو معاملہ باطل ہے اور بیچنے والا فروخت کرنے سے انکار کر سکتا ہے اور جتنی چاہے قیمت معین کرسکتا ہے۔ اور دونوں کا صرف بعد میں قبضہ دینے والے دن کی قیمت پر راضی ہو جانا معاملے کے صحیح ہونے کے لئے کافی نہیں ہے۔
         
        س1531: میں نے پلاسٹک کی ایک فیکٹری کا پانچواں حصہ بطور مشاع ایک معین قیمت پر خریدا اور اس قیمت کا ایک چوتھائی حصہ میں نے نقداً دے دیا اور تین چوتھائی رقم کے برابر تین چیک دے دیئے۔جن میں سے ہر چیک ایک چوتھائی قیمت کے برابر تھا جبکہ فیکٹری، رقم اور چیک سب بیچنے والے کے ہاتھ میں ہیں۔آیا شرعی طورپر اس سے خرید و فروخت والا معاملہ ہوجاتاہے اور مجھے کارخانہ کے منافع میں سے اپنے حصے کے مطالبے کا حق ہے ؟
        ج: خرید و فروخت کے معاملہ کے صحیح ہونے کے لئے بیچنے والے کو پوری قیمت کی بطور نقد ادائیگی اور خریدار کا مذکورہ شے کو قبضہ میں لینا شرط نہیں ہے۔ لہذا اگر مالک شرعی یا اسکے وکیل یا اس کے ولی سے پانچواں حصہ صحیح طریقے سے خرید لیا گیا ہے تو خریدار پانچویں حصے کا مالک ہے اور اس پر ملکیت کے اثرات جاری ہوں گے اوراسے فیکٹری کی آمدنی سے اپنے حصے کے مطالبے کا حق ہے۔

         

      • عقد کے ضمن میں شرط
      • خريد و فروخت کے متفرقہ احکام
      • احکام خيارات
      • مبیع ( بیچی گئی چیز) کے توابع
      • مبیع کو سپرد کرنا اور قیمت ادا کرنا
      • نقد اورادھار خرید و فروخت
      • بیع سَلَفْ
      • سونے چاندی اور کرنسی کی خرید و فروخت
      • تجارت کے متفرقہ مسائل
    • سود کے احکام
    • حقِ شفعہ
    • اجارہ
    • ضمانت
    • رہن
    • شراکت
    • ہبہ
    • دین و قرض
    • صلح
    • وکالت
    • صدقہ
    • عاریہ اور ودیعہ
    • وصیّت
    • غصب کے احکام
    • بالغ ہونے کے علائم اور حَجر
    • مضاربہ کے احکام
    • بینک
    • بیمہ (انشورنس)
    • سرکاری اموال
    • وقف
    • قبرستان کے احکام
700 /