ویب سائٹ دفتر رہبر معظم انقلاب اسلامی
دریافت:

نداي رهبري

  • قومی اتحاد اور اسلامی انسجام
  • پیغمبر اسلام(ص)
  • عبادی اور سیاسی حج
  • فلسطين
  • اسلامى انقلاب
    • اسلامي انقلاب ہدايت کا سرچشمہ
    • اسلام کے سیاسی نظام کو عملی جامہ پہنانا
    • اسلامی انقلاب ایرانی قوم کی عزت و عظمت کا مظہر
      پرنٹ  ;  PDF

      اسلامی انقلاب ایرانی قوم کی عزت و عظمت کا مظہر

      انقلاب اسلامی نے ایرانی قوم کو عزت و عظمت عطا کی۔

      رہبر معظم نے ایرانی قوم کے رنج و الم اور قاچاری وپھلوی سلطنتوں کے دور میں غیروں کے ایرانی قوم پر تسلط کویاد کرتے ہوئے فرمایا: انقلاب اسلامی کی کامیابی نے قوم کو ذلت و رسوائی کی زنجیروں سے نجات دلائی اور اس کوحقیقی اقتدار اور عزت و عظمت سے سرافرازکیا۔ رہبر معظم نے اس بات پر تاکید فرمائی کہ امام خمینی علیہ الرحمہ اس قومی عزت اور اقتدار کے حقیقی مظہر اور روح رواں تھے ۔ جس دور میں دنیا کی بڑی بڑی طاقتیں امریکہ اور روس سے ہراساں رہتی تھیں اس دور میں امام خمینی علیہ الرحمہ نے فرمایا: " امریکہ ہمارا کچھ نہیں بگاڑسکتا "۔
      رہبر معظم نے فرمایا : امام خمینی رضوان اللہ تعالی علیہ کی استقامت و پائداری خداوند متعال پر پختہ ایمان اوربھر پوراعتماد کا نتیجہ تھی اور اگر ایرانی قوم بھی حقیقی عزت اور اقتدار کی خواہاں ہے تو اسے بھی ہمیشہ خداوند متعال ایمان و یقین رکھتے ہوئےاپنے مستقبل کے سلسلے میں خوش اور پر امید رہنا چاہیے ۔
      رہبر معظم نے ایرانی قوم کی موجودہ عزت اور اقتدار کو بےمثال قراردیتے ہوئےفرمایا: ایرانی قوم کے پاس ایٹم بم نہیں ہے اور نہ ہی وہ اس کے حصول کا ارادہ رکھتی ہے اور پوری دنیا ایرانی عوام کی عزت و سربلندی پرگواہ ہے کیونکہ ایرانی قوم کی عزت و اقتدار ، اسکے آہنین عزم و ارادہ و نیک کردار ، ایمان اور واضح اہداف پر استوار ہے ۔
      رہبر معظم نے سپاہ پاسداران کو اسلامی انقلاب اور قومی عزت و اقتدار کا محافظ بتایا اور یاددلایا کہ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی بھی اپنی قوت ایمانی کی بدولت سرافراز اور سربلند ہے اور یہ کہنا بےجا نہیں ہوگا کہ اسلامی انقلاب بھی سپاہ کا محافظ و پاسبان ہے ۔

      سپاہ پاسداران سے خطاب،09/09/2007

    • ایران کا اسلامی انقلاب فلسطین کا حامی
700 /