ویب سائٹ دفتر رہبر معظم انقلاب اسلامی
دریافت:

استفتاآت کے جوابات

  • تقلید
  • احکام طهارت
  • احکام نماز
  • احکام روزہ
  • خمس کے احکام
  • جہاد
  • امر بالمعروف و نہی عن المنکر
  • حرام معاملات
  • شطرنج اور آلات قمار
  • موسیقی اور غنا
  • رقص
  • تالی بجانا
  • نامحرم کی تصویر اور فلم
  • ڈش ا نٹینا
  • تھیٹر اور سینما
  • مصوری اور مجسمہ سازی
  • جادو، شعبدہ بازی اور روح و جن کا حاضر کرنا
  • قسمت آزمائی
  • رشوت
  • طبی مسائل
  • تعلیم و تعلم اور ان کے آداب
  • حقِ طباعت ، تالیف اور ہنر
  • غیر مسلموں کے ساتھ تجارت
  • ظالم حکومت میں کام کرنا
  • لباس کے احکام
  • مغربی ثقافت کی پیروی
  • جاسوسی، چغلخوری اور اسرار کا فاش کرنا
  • سگریٹ نوشی اور نشہ آور اشیاء کا استعمال
  • داڑھی مونڈنا
  • محفل گناہ میں شرکت کرنا
  • دعا لکھنا اور استخارہ
  • دینی رسومات کا احیاء
  • ذخیرہ اندوزی اور اسراف
  • تجارت و معاملات
    • شرائطِ عقد
    • خرید ار اور فروخت کرنے والے کے شرائط
    • بیع فضولی
    • اولياء تصرّف
    • خرید و فروخت میں شے اور اسکے عوض کے شرائط
    • عقد کے ضمن میں شرط
    • خريد و فروخت کے متفرقہ احکام
    • احکام خيارات
      • ١۔ خیار مجلس
      • 2- خیار عیب
      • 3۔ خیار تاخیر
      • 4- خیارِ شرط
      • 5۔ خیارِ رؤیت
      • 6۔ خیارِ غبن
      • 7۔ بیع خیاری ( بیع شرط)
      • ٨ ۔ شرط کی مخالفت کرنے کا خیار
        پرنٹ  ;  PDF
         
        8۔ شرط کی مخالفت کرنے کا خیار
         
        س1567: ایک شخص نے دوسرے سے اس شرط پر کچھ سامان خریدا کہ دو ماہ کے دوران اس کی پوری قیمت ادا کر دے گا اور یہ کہ مذکورہ مدت میں خریدار کو معاملہ فسخ کرنے کا اختیار ہوگا۔ لیکن خریدار نے معاملہ کی تاریخ کے سات ماہ بعد وہ مال فروخت کرنے والے کو واپس کردیا اور فروخت کرنے والے نے اس شرط پر قبول کر لیا کہ فسخ کو مقررہ وقت سے تاخیر کرنے کی وجہ سے جو خسارہ ہوا ہے اسکی وجہ سے قیمت میں کچھ فی صد کمی کی جائیگی کیونکہ اگر فسخ مقررہ وقت پر انجام پاتا تو فروخت کرنے والا اسی وقت اسے کسی اور کو فروخت کر دیتا اور اس کی قیمت سے کسی اور تجارت میں استفادہ کرتا۔ اب سوال یہ ہے آیا خیار کی مدت گزرنے کے بعد خریدار کو معاملہ فسخ کرنے کا حق ہے؟ اور فروخت کرنے والے پر قبول کرنا واجب ہے؟ اور آیا فروخت کرنے والے کو یہ حق ہے کہ فسخ کے قبول کرنے کو سامان کی قیمت میں چند فی صد کمی کے ساتھ مشروط کرے؟
        ج: خیار کی مدت گزرنے کے بعد صاحب خیار کو فسخ کرنے کاحق نہیں ہے اور نہ ہی سامان کے واپس کرنے کا حق ہے اسی طرح وہ فروخت کرنیوالے کو قبول کرنے پرمجبور نہیں کر سکتا۔ہاں دونوں اقالہ کرنے پر توافق کر سکتے ہیں لیکن فروخت کرنے والے کوحق نہیں ہے کہ قبول اقالہ کو قیمت میں چند فیصد کی کمی کے ساتھ مشروط کرے اور اگر خریدار کی رقم میں کمی کرنے کے ساتھ اقالہ کرے تو یہ اقالہ باطل ہے۔
         
        س1568: آیا طرفین معاملہ میں سے ہر ایک کیلئے معاملے کی غرض یا مقصد پورا نہ ہونے کے دعویٰ کے ساتھ معاملہ فسخ کرنا جائز ہے؟
        ج: مقصد کا حاصل نہ ہونا جب تک عقد کے ضمن میں بصورت شرط ذکر نہ کیا جائے یا معاملہ کا انجام پانا اس پرمبنی نہ ہو اس وقت تک شرعاً خیار فسخ کے ثابت ہونے کا سبب نہیں ہے۔
         
        س1569: میں نے اپنی دوکان عام تحریری وثیقہ کے ذریعے چند شرائط کے ساتھ فروخت کی ان شرائط میں سے ایک شرط یہ تھی کہ اس کا ٹیکس خریدار ادا کرے گا لیکن اس نے ابھی تک ٹیکس ادا نہیں کیا آیا مجھے معاملہ فسخ کرنے کا حق ہے؟
        ج: اگر انہوں نے عقد کے ضمن میں صریح طور پر شرط کی ہو کہ اگر خریدارنے ٹیکس ادانہ کیا تو فروخت کرنے والے کو حق فسخ ہوگایا عقد اس شرط پر مبتنی واقع ہوا ہو تو فروخت کرنے والے کو فسخ کرنے کا حق ہے۔
         
        س1570: ایک شخص نے اس شرط پرایک پلاٹ خریدا کہ اگر سرکاری طورپر زمین اس کے نام نہ ہو سکی یا اس بات کا انکشاف ہوا کہ مذکورہ پلاٹ بلدیہ کے کسی پروجیکٹ میں شامل ہے تو وہ فسخ کرنے کاحقدار ہوگا۔ اور چونکہ خریدار اس زمین کیلئے بلدیہ سے تعمیر کی اجازت نہیں لے سکا ہے لہذا فروخت کرنے والے سے فسخ اور قیمت کی واپسی کی درخواست کر رہاہے لیکن اس شرط کے ساتھ کہ اگر آج سے دو سال تک بلدیہ اس زمین میں تعمیر کی اجازت دے دے تو فروخت کرنے والا اس سابقہ قیمت کے ساتھ دوبارہ یہ زمین اسے فروخت کر دیگا۔ آیا اس کی جانب سے مذکورہ شرط لگانا صحیح ہے؟
        ج: اگر چہ خریدارعقد کے ضمن میں اس شرط کی بنیاد پر کہ جسے طرفین نے قبول کیا ہے معاملہ کو فسخ کر کے زمین کی قیمت کا مطالبہ کرسکتا ہے لیکن فسخ کے ضمن میں فروخت کرنے والے پر کوئی شرط لگانے کا حق نہیں رکھتا۔
         
        س1571: بیچنے والے اور خریدار کے درمیان ان معین شرائط کے ساتھ خرید و فروخت کا معاملہ ہوا ہے کہ جن کا خریدار فروخت کرنے والے کے حق میں پابند ہوا ہے اور خریدارنے بیچنے والے کوبیعانہ کے طور پر کچھ قیمت بھی ادا کر دی لیکن خرید و فروخت کی دیگر شرائط پر عمل نہیں کر رہا تو کیا اس صورت میں اسے شرعا یہ حق ہے کہ وہ فروخت کرنے والے کو معاملہ مکمل کرنے پر پابند کرے؟
        ج: فروخت کرنیوالے نے جب تک شرط پر عمل نہ ہونے کی وجہ سے معاملہ فسخ نہیں کیا ہے اسوقت تک اسکی وفا کرنا ضروری ہے لیکن اگر اسے فسخ کرنے کا حق ہو اگر چہ خریدار کے بعض شرائط پر عمل نہ کرنے کی وجہ سے تو اسکے لئے معاملے کو فسخ کرنا جائز ہے اور اس صورت میں خریدار کو حق نہیں ہے کہ وہ فروخت کرنے والے کو اپنی طرف سے ادا کردہ رقم کے واپس کرنے کے علاوہ کسی اور چیز کا پابند کرے ۔
      • خيارات کے متفرق احکام
    • مبیع ( بیچی گئی چیز) کے توابع
    • مبیع کو سپرد کرنا اور قیمت ادا کرنا
    • نقد اورادھار خرید و فروخت
    • بیع سَلَفْ
    • سونے چاندی اور کرنسی کی خرید و فروخت
    • تجارت کے متفرقہ مسائل
  • سود کے احکام
  • حقِ شفعہ
  • اجارہ
  • ضمانت
  • رہن
  • شراکت
  • ہبہ
  • دین و قرض
  • صلح
  • وکالت
  • صدقہ
  • عاریہ اور ودیعہ
  • وصیّت
  • غصب کے احکام
  • بالغ ہونے کے علائم اور حَجر
  • مضاربہ کے احکام
  • بینک
  • بیمہ (انشورنس)
  • سرکاری اموال
  • وقف
  • قبرستان کے احکام
700 /