ویب سائٹ دفتر رہبر معظم انقلاب اسلامی
دریافت:

استفتاآت کے جوابات

  • تقلید
  • احکام طهارت
  • احکام نماز
  • احکام روزہ
  • خمس کے احکام
  • جہاد
  • امر بالمعروف و نہی عن المنکر
  • حرام معاملات
  • شطرنج اور آلات قمار
  • موسیقی اور غنا
  • رقص
  • تالی بجانا
  • نامحرم کی تصویر اور فلم
  • ڈش ا نٹینا
  • تھیٹر اور سینما
  • مصوری اور مجسمہ سازی
  • جادو، شعبدہ بازی اور روح و جن کا حاضر کرنا
  • قسمت آزمائی
  • رشوت
  • طبی مسائل
  • تعلیم و تعلم اور ان کے آداب
  • حقِ طباعت ، تالیف اور ہنر
  • غیر مسلموں کے ساتھ تجارت
  • ظالم حکومت میں کام کرنا
  • لباس کے احکام
  • مغربی ثقافت کی پیروی
  • جاسوسی، چغلخوری اور اسرار کا فاش کرنا
  • سگریٹ نوشی اور نشہ آور اشیاء کا استعمال
  • داڑھی مونڈنا
  • محفل گناہ میں شرکت کرنا
  • دعا لکھنا اور استخارہ
  • دینی رسومات کا احیاء
  • ذخیرہ اندوزی اور اسراف
  • تجارت و معاملات
    • شرائطِ عقد
    • خرید ار اور فروخت کرنے والے کے شرائط
    • بیع فضولی
    • اولياء تصرّف
    • خرید و فروخت میں شے اور اسکے عوض کے شرائط
    • عقد کے ضمن میں شرط
    • خريد و فروخت کے متفرقہ احکام
    • احکام خيارات
    • مبیع ( بیچی گئی چیز) کے توابع
    • مبیع کو سپرد کرنا اور قیمت ادا کرنا
    • نقد اورادھار خرید و فروخت
    • بیع سَلَفْ
      پرنٹ  ;  PDF
       
      بیع سَلَفْ
       
      س1597: میں نے ہاؤسنگ سوسائٹی سے سلف کی صورت میں ایک رہائشی فلیٹ خریدا اور اقساط کی صورت میں کچھ رقم ادا کرکے رسید لے لی اور ابھی بھی باقیماندہ رقم کی نسبت اس کا مقروض ہوں لیکن اس کے بعد ہاؤسنگ سوسائٹی نے وہ رہائشی فلیٹ بینک کو فروخت کر دیا اور مقرر کردیا کہ میں ان سے آج کی قیمت کے ساتھ کہ جو اسکی سابقہ قیمت کے چار برابر ہے ایک اورفلیٹ تحویل میں لوں۔ مسئلہ کاکیا حکم ہے؟
      ج: مذکورہ فلیٹ کو قسطوں پر خریدنا سرے سے باطل ہے۔ اس لئے کہ سلف کی صورت میں ہونے والی خرید و فروخت کے صحیح ہونے کی شرائط میں سے ایک یہ ہے کہ معاملے کے مقام پر ہی اس کی پوری قیمت بصورت نقد فروخت کرنے والے کو ادا کردی جائے لہٰذا اگر وہ فلیٹ سلف کی صورت میں خریدا گیا ہو اور معاملے کے مقام پر ہی اس کی پوری قیمت بصورت نقد ادا کی گئی ہو تو فروخت کرنے والے کے لئے ضروری ہے کہ جس پر بیچی گئی چیز اپنے تمام اوصاف کے ساتھ صدق کرتی ہے اسے خریدار کے حوالے کرے اور اس بیچی گئی چیز کے مصداق کو حوالے کرنے کیلئے اسے مزید کسی چیز کے مطالبے کا حق نہیں ہے اسی طرح وہ چیز اس کی تحویل میں نہیں دے سکتا جو بیچی گئی چیز کا مصداق نہیں ہے اور خریدار بھی اسے قبول کرنے کا پابند نہیں ہے اگر چہ اسے اسی قیمت پر دے چہ جائیکہ اس سے زیادہ قیمت کا مطالبہ کرے۔
       
      س1598:  میں نے ایک ایسا رہائشی فلیٹ قسطوں پر خریدا کہ جس کی تعمیر ابھی مکمل نہیں ہوئی تھی اور پھر اس کے مکمل ہونے اور اپنے قبضے میں لینے سے پہلے اسے ایک اور شخص کو فروخت کر دیا ۔ آیا مذکورہ خرید و فروخت صحیح ہے؟
      ج: اگر خرید اہوا فلیٹ ایک مشخص اور معین فلیٹ ہو کہ جسے ادھار اور قسطوں کی صورت میں اس شرط پر خریدا گیا  ہوکہ فروخت کرنے والا اسے مکمل کرے گا تو تعمیر مکمل ہونے اور بیچنے والے سے تحویل میں لینے سے پہلے  اس کی  خریداور پھر فروخت میں کوئی اشکال نہیں ہے۔
       
      س1599: میں نے تہران میں منعقد ہونے والے کتابوں کے بین الاقوامی کتب میلہ سے سلف کی صورت میں بعض کتابیں خریدیں اور انہوں نے مجھ سے آدھی قیمت وصول کر لی ہے اور آدھی قیمت کتابیں تحویل میں دینے کے وقت ادا کی جائے گی اورادائیگی کا وقت بھی معین نہیں ہے آیا یہ معاملہ صحیح ہے؟
      ج: اگر ادا کردہ قیمت بیعانہ کےطور پر دی گئی ہو اور معاملہ کتابوں کے تحویل دینے اور باقیماندہ قیمت ادا کرنے کے وقت انجام پائے تو صحیح ہےلیکن اگر خرید و فروخت قیمت کی کچھ مقدار کی ادائیگی کے وقت سے اور ادھار کی صورت میں انجام پائے اور اس کی ادائیگی کاوقت بھی معین نہ ہو یا معاملہ سلف کی صورت میں ہو لیکن خرید و فروخت کے مقام میں پوری قیمت بصورت نقد ادا نہ کی جائے تو یہ معاملہ شرعاً باطل ہے البتہ سلف میں جتنی مقدار قیمت ادا کی گئی ہے اس میں معاملہ صحیح ہے لیکن فروخت کرنے والا اس کو بھی فسخ کرسکتا ہے۔
       
      س1600: ایک شخص نے کسی سے اس شرط پرکچھ سامان خریداکہ کچھ مدت کے بعد اسے تحویل میں لے گا لیکن مقررہ وقت آنے کے بعد اس سامان کی قیمت کم ہو گئی، کیا خریدار اسی سامان کا مستحق ہے یااس کی قیمت لے گا؟
      ج: اگر معاملہ صحیح شرعی معیار پر انجام دیا گیا ہو تو خریدارخود سامان کا مستحق ہے مگر یہ کہ اس کی مالیت بالکل ختم ہو جائے یہاں تک کہ عرف میں اسے تلف ہونا شمار کیا جائے تو اس کی وجہ سے بیع خودبخود فسخ ہوجاتی ہے اور فروخت کرنے والے کے لئے ضروری ہے کہ خریدار کو قیمت واپس کردے۔
    • سونے چاندی اور کرنسی کی خرید و فروخت
    • تجارت کے متفرقہ مسائل
  • سود کے احکام
  • حقِ شفعہ
  • اجارہ
  • ضمانت
  • رہن
  • شراکت
  • ہبہ
  • دین و قرض
  • صلح
  • وکالت
  • صدقہ
  • عاریہ اور ودیعہ
  • وصیّت
  • غصب کے احکام
  • بالغ ہونے کے علائم اور حَجر
  • مضاربہ کے احکام
  • بینک
  • بیمہ (انشورنس)
  • سرکاری اموال
  • وقف
  • قبرستان کے احکام
700 /