ویب سائٹ دفتر رہبر معظم انقلاب اسلامی
دریافت:

مناسک حج

  • حج کی فضيلت اور اہمیت
  • حج ترک کرنے کا حکم
  • حج اور عمرہ کے اقسام
  • حج تمتع اور عمرہ تمتع کا اجمالی ڈھانچہ
  • حج اِفراد اورعمرہ مفردہ
  • حج قِران
  • حج تمتع کے کلی احکام
  • پہلا حصه حَجة الاسلام اورنيابتي حج
  • دوسرا حصه عمرہ کے اعمال
    • پہلي فصل :احرام باندھنے کےمیقات
    • دوسري فصل :احرام
    • تیسری فصل: طواف اور اس کی نماز
      • طواف کے شرائط
      • طواف کے واجبات
        • طواف کو ترک کرنے اور طواف میں شک کے بارے میں چند مسائل
        • نماز طواف
          پرنٹ  ;  PDF

          نماز طواف     
           
           مسئلہ ۳۳۴۔ عمرہ کے واجبات ميں سے تيسرا و اجب نماز طواف ہے۔

          مسئلہ ۳۳۵۔  طواف کے بعد دو رکعت نماز طواف واجب ہے اور اسے جہر (بلند) یا اخفات (آہستہ)سے پڑھنے میں اختيار ہے اورطواف کی طرح اس کی نیت میں اس کی قسم کا ذکر کرنا ضروری ہے اور اسے  قربت و اخلاص کی نیت سے انجام دے ۔
            مسئلہ ۳۳۶۔  طواف اور نماز طواف کے درميان فاصلہ ایجاد  نہیں ہونا چاہیے اور فاصلہ ایجاد ہونے یا نہ ہونے کا معیارعرف ہے۔

          مسئلہ ۳۳۷۔  نماز طواف ،  نماز صبح کي طرح ہے اور حمد کے بعد قرآن کی کوئی بھی سورہ ، سوائے واجب سجدے والے چار سوروں کے ،  پڑھے اور مستحب ہے کہ پہلي رکعت ميں حمد کے بعد سورہ توحيد اور دوسري رکعت ميں حمد کے بعد سورہ کافرون  پڑھے۔

            مسئلہ ۳۳۸۔  واجب ہے کہ نماز مقام ابراہيم عليہ السلام کے پيچھے اور دوسروں کے زحمت ایجاد نہ ہوتی ہو تو مقام ابراہیم کے نزدیک پڑھے اوراگر اس پر قادر نہ ہو تو مسجدالحرام ميں مقام ابراہيم کے پيچھے اور اس سے کچھ دوری پر نماز ادا کرے۔

          مسئلہ ۳۳۹۔  اگر جان بوجھ کر نمازطواف کو ترک کرے یہاں تک کے اس کے تدارک کا وقت گزر جائے تو اس کا حج باطل ہے ليکن اگر بھول کر ترک کرے اور  اگر  مکہ مکرمہ سے خارج ہونے سے پہلے ياد آجائے اورمسجد الحرام کی طرف لوٹ آنا حرج نہ ہو تو  مسجد کی طرف پلٹے   ليکن اگر مکہ مکرمہ سے خارج ہونے کے بعد ياد آئے تو جہاں ياد آئے وہيں پر نماز پڑھ لے۔
           
          مسئلہ ۳۴۰۔  سابقہ مسئلہ ميں جاہل قاصر يا مقصر کا حکم وہي ہے جو بھولنے والے کا ہے۔

          مسئلہ ۳۴۱۔ اگر سعي کے کے دوران ياد آئے کہ اس نے نماز طواف نہيں پڑھي ہے تو سعي کو منقطع کر کے نماز کي جگہ پر جاکر نماز بجالائے۔ پھر واپس آئے اور جہاں سے سعي کو منقطع کيا تھا اسے وہيں سے جاري کرے۔

            مسئلہ۳۴۲۔  اگر مرد اور عورت ایک ساتھ کھڑے ہوکر نماز طواف انجام دیں یا عورت مردسے آگےکھڑی جائےتو  بھی ان کی نماز صحیح ہے۔

          مسئلہ ۳۴۳۔ نماز طواف کو جماعت کے ساتھ ادا کرنے کا جواز معلوم نہیں ہے۔

          مسئلہ ۳۴۴۔  ہر مکلف بالخصوص اس شخص پر جو حج پر جانا چاہتا ہے  واجب ہے کہ وہ نماز کو صحیح طریقے سے سيکھے تاکہ اپني ذمہ داري کو صحيح طرح سے انجام دے سکے۔
    • چوتھي فصل :صفا اور مروہ کے درمیان سعي
    • پانچويں فصل: تقصير
  • تیسرا حصہ حج کے اعمال
  • حج اور عمرہ کے استفتائات
700 /