ویب سائٹ دفتر رہبر معظم انقلاب اسلامی
دریافت:

مناسک حج

  • حج کی فضيلت اور اہمیت
  • حج ترک کرنے کا حکم
  • حج اور عمرہ کے اقسام
  • حج تمتع اور عمرہ تمتع کا اجمالی ڈھانچہ
  • حج اِفراد اورعمرہ مفردہ
  • حج قِران
  • حج تمتع کے کلی احکام
  • پہلا حصه حَجة الاسلام اورنيابتي حج
    • فصل اول : حجة الاسلام
    • دوسري فصل :نيابتي حج
      • نائب کے شرائط
        پرنٹ  ;  PDF

        نائب کے شرائط

          مسئلہ ۷۹۔ مندرجہ ذیل شرائط کا نائب میں پایا جانا ضروری ہے:
          1: بلوغ  (احتیاط واجب کی بنا پر)،  پس نابالغ شخص  کی نیابت،  حجۃ الاسلام بلکہ کوئی بھی واجب حج کے لئے کافی نہیں ہے ۔
          2: عقل ،  پس مجنون اگر جنون کی حالت میں نیابت صحیح نہیں ہے چاہے اسکا جنون دائمی ہو یا اسے کبھی کبھار دورے پڑتے ہوں۔
          3: ايمان (یعنی شیعہ اثنا عشری ہونا)احتیاط واجب کی بناپر ، پس غیر مؤمن کي نیابت کافی نہیں ہے۔
          4:  حج کے اعمال اور احکام سے واقف ہونا،  اس طرح سے کہ اعمال حج کو صحيح طور پر انجام دينے پر قادر ہو اگرچہ عمل انجام دیتے وقت دوسروں  کي راہنمائي سے  ہی انجام دے سکے ۔
          5: نائب کے ذمہ اس سال  واجب حج نہ ہو ہاں اگر نائب  اپنے اوپر حج واجب ہونے سے بے خبر ہو تو اسکا نيابتي حج صحيح ہونا بعيد نہيں ہے۔
          6: نائب،  حج کے افعال میں سے بعض کو انجام دینے سے معذور  نہ ہو ۔ اس شرط کی وضاحت اور اس سے مربوط  احکام،  بعد میں بیان ہونگے(1)۔
         
         مسئلہ ۸۰۔ حج نیابتی پر اکتفا کرنے کے لئے اس بات کا اطمینان حاصل ہوناضروری ہے کہ نائب نے منوب عنہ کی طرف سے حج انجام دے چکا ليکن يہ جان لينے کے بعد کہ اس نے حج انجام دے ديا ہے اس بات کا وثوق شرط نہيں ہے کہ اس نے حج کو صحيح طور پر انجام ديا ہے بلکہ اس کے عمل کو صحیح ہونے پر حمل کیا جائے۔


        1 . مسئلہ نمبر ۹۰ اور اس کے بعد کے
      • منوب عنہ کي شرائط
      • حج کی نیابت سے مربوط مسائل
  • دوسرا حصه عمرہ کے اعمال
  • تیسرا حصہ حج کے اعمال
  • حج اور عمرہ کے استفتائات
700 /