ویب سائٹ دفتر رہبر معظم انقلاب اسلامی
دریافت:

نماز اور روزه کی احکام

  • نماز
    • واجب نمازیں
    • یومیہ نمازیں
    • نماز صبح کا وقت
    • نماز ظہر و عصر کا وقت
    • نماز مغرب و عشاء کا وقت
    • احکام اوقات نماز
    • نمازوں کی ترتیب
    • مستحب نمازیں
    • قبلہ
    • نماز میں بدن کا ڈھانپنا
    • نماز پڑھنے والے کی جگہ کی شرائط
    • احکام مسجد
    • اذان و اقامہ
    • واجبات نماز
    • قنوت
    • تعقیبات نماز
    • نماز کا ترجمہ
    • مبطلات نماز (وہ چیزیں جو نماز کو باطل کرتی ہیں)
    • شكيّات نماز
      • 1۔ خود نماز میں شک
      • 2۔ نمازکے اجزاء میں شک
        پرنٹ  ;  PDF
         
        2۔ نمازکے اجزاء میں شک

         

        مسئلہ347۔ اگر کسی کو نماز کی حالت میں شک ہوجائے کہ نماز کے واجب کاموں میں سے کسی کو انجام دیا ہے یا نہیں، چنانچہ اس کے بعد کے جز ءمیں داخل نہ ہوا ہو تو اس کو بجالائے اور اگر بعد کے جزء میں(اگرچہ وہ جزء مستحب ہی کیوں نہ ہو ) داخل ہوچکا ہو تو اپنے شک کی پروا نہ کرے۔
        مسئلہ348۔ اگر قرائت کو شروع کرنے سے پہلے بلکہ "اعوذ باللَّه من الشیطان الرجیم" سے پہلے شک کرے کہ تکبیرہ الاحرام کہی ہے یا نہیں تو ضروری ہے کہ تکبیرہ الاحرام کہے۔
        مسئلہ349۔ اگر شک کرے کہ سورہ حمد پڑھا ہے یا نہیں چنانچہ بعد کے جزء میں (اگرچہ مستحب ہی کیوں نہ ہو )داخل نہ ہوا ہو مثلاً " الحمد للہ رب العالمین" نہ پڑھا ہو تو ضروری ہے کہ سورہ حمد کو پڑھے۔
        مسئلہ350۔ اگر شک کرے کہ سورہ پڑھا ہے یا نہیں چنانچہ بعد کے جزء میں داخل نہ ہوا ہو تو اس کو پڑھے اور اگر سورہ کے بعد رکوع، قنوت یا مستحب اذکار میں مشغول ہوچکا ہو تو اپنے شک کی پروا نہ کرے۔
        مسئلہ351۔ اگر سجدے کے لئے جھکنے سے پہلے شک کرے کہ رکوع بجالایا ہے یا نہیں توضروری ہے کہ رکوع بجالائے۔
        مسئلہ352۔ اگر دوسری اور چوتھی رکعت کے لئے اٹھنے سے پہلے یا تشہد سے پہلے شک کرے کہ ایک سجدہ بجالایا ہے یا دو سجدے تو مزید ایک سجدہ بجالائے ۔ اسی طرح اگر کھڑے ہوتے ہوئے (پوری طرح قیام میں پہنچنے سے پہلے) شک کرے تو سجدہ بجالائے۔
        مسئلہ353۔ اگر کھڑے ہونے سے پہلے شک کرے کہ تشہد پڑھا ہے یا نہیں تو ضروری ہے کہ تشہد پڑھے لیکن اگر کھڑے ہوتے وقت شک کرے کہ اسے پڑھا ہے یا نہیں تو اپنے شک کی پروا نہ کرے ، نیز اگر بعد کے جزء میں داخل ہوا ہو اگرچہ مستحب ہی کیوں نہ ہو تو شک کی پروا نہ کرے۔
        مسئلہ354۔ اگر شک کرے کہ نماز کا سلام پڑھا ہے یا نہیں چنانچہ تعقیبات نماز یا دوسری نماز میں مشغول ہو یا کسی کام کی وجہ سے نماز کی حالت سے خارج ہوا ہو مثلاً قبلے سے رخ پھیر لیا ہو تو اپنے شک کی پروا نہ کرے اور اگر ان کاموں کو انجام دینے سے پہلے شک کرے تو ضروری ہے کہ سلام پڑھے۔
        مسئلہ355۔ اگر کوئی آیت پڑھتے وقت شک کرے کہ اس سے پہلی آیت پڑھی ہے یا نہیں یا آیت کا آخری حصہ پڑھتے ہوئے شک کرے کہ پہلا حصہ پڑھا ہے یا نہیں تو اپنے شک کی پروا نہ کرے۔
        مسئلہ356۔ اگر نماز کا کوئی عمل انجام دینے کے بعد شک کرے کہ اس کو صحیح طور پر انجام دیا ہے یا نہیں تو اپنے شک کی پروا نہ کرے اگرچہ بعد کے جزء میں داخل نہ ہوا ہو۔
        مسئلہ357۔ اگر نماز کے کسی جزء میں شک کرے جبکہ بعد کے جزء میں داخل نہ ہوا ہو اور اس کو انجام دے تاہم بعد میں یاد آئے کہ اس جزء کو دوبار انجام دیا ہے چنانچہ وہ جزء ارکان نماز میں سے نہ ہو تو نماز باطل نہیں ہے۔
        مسئلہ358۔ اگر کسی جزء میں شک کرے جبکہ بعد کے جزء میں داخل ہوچکا ہو اور اپنے شک کی پروا نہ کرے تاہم اس کے بعد یاد آئے کہ اس جزء کو بجا نہیں لایا ہے تو اگر بعد کے رکن میں مشغول نہ ہوا ہو تو اس جزء کو بجالائے اور پہلے جو غلطی سے پڑھا ہے دوبارہ پڑھے اور اگر بعد کے رکن میں مشغول ہوچکا ہو تو چنانچہ ترک ہونے والا جزء رکن ہو تو نماز باطل ہے اور اگر رکن نہیں تو نماز صحیح ہے۔ اگر ترک ہونے والا جزء ایک سجدہ یا تشہد ہے تو نماز کے بعد سجدے کی قضا اور احتیاط واجب کی بناپر تشہد کی قضا بجالائے اور اس کے بعد دو سجدہ سہو بھی انجام دے۔

         

      • 3۔ نماز کی رکعتوں میں شک
      • نماز احتیاط
      • وہ شکوک جن کی پروا نہیں کرنی چاہئے
    • سجدہ سہو
    • بھولے ہوئے سجدے اور تشہد کی قضا
    • مسافر کی نماز
    • قضا نماز
    • نماز کے لئے اجیر بنانا
    • والدین کی قضا نماز
    • نماز آیات
    • نماز عید فطر و عید قربان
    • نماز جماعت
    • نماز جمعہ
  • روزہ
700 /