ویب سائٹ دفتر رہبر معظم انقلاب اسلامی
دریافت:

نداي رهبري

  • قومی اتحاد اور اسلامی انسجام
  • پیغمبر اسلام(ص)
  • عبادی اور سیاسی حج
    • پیغام حج 2009
    • حج خالص توحید کا مرکز و محور
      پرنٹ  ;  PDF

      حج خالص توحید کا مرکز و محور

      تمام بھائیوں اور بہنوں کے لئے سزاوار ہے کہ وہ اس عظيم و گرانقدر سرمایہ پر اپنی توجہ مبذول کریں اور اس فرصت سے بھر پور فائدہ اٹھائیں، اس معنوی مقام پر مادی زندگي کے بارے میں اپنے دلوں کو مشغول نہ کریں کیونکہ یہ تو ہمارا دائمی مشغلہ ہے۔اس مقام پر خدا کی یاد اس کی بارگاہ میں توبہ و استغفار ، تضرع و زاری ، پاک و پاکیزہ کردار، سچائی اور نیک فکرپر اپنا عزم بالجزم کریں اور خداوند متعال سے اس سلسلے میں مدد و نصرت طلب کریں اور اپنے دل کو توحید اور معنویب کی خالص فضا میں پرواز کا موقع فراہم کریں، خدا کی راہ و صراط مستقیم پر پائدار رہنے کے لئے توشہ فراہم کریں ۔
      یہاں حقیقی اور خالص توحید کا مرکز و محور ہے ۔ یہ وہی مقام ہے جہاں حضرت ابراہیم (ع)نے اپنے نفس پر غلبہ پیدا کرتے ہوئے توحید کا سبق دیا اور پروردگارکا حکم بجالانےاور اپنے پارہ جگر کو اس کی راہ میں قربان کرنے کے لئے منی میں حاضر کیا اور اپنے اس عمل کو عالمی تاریخ کے تمام موحدوں کے لئے یادگار بنادیا ،یہ وہی مقام ہے جہاں سرور کونین حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے طاقت و دولت کے نشے میں مخمور متکبروں کے سامنے توحید کا پرچم بلند کیا ۔اور خداوند متعال پر ایمان کے ساتھ طاغوتی طاقتوں سےبیزاری کو مسلمانوں کی نجات و رستگاری و فلاح و بہبود کی شرط قراردیا : فمن یکفر بالطاغوت و یؤمن باللہ فقداستمسک بالعروۃ الوثقی۔۔۔
      حج ان عظیم دروس کو یاد کرنے اور سمجھنے کا مقام ہے ۔ مشرکوں ، بتوں اور بت گروں سے بیزرای و نفرت ، مؤمنین کے حج کی روح رواں ہے مؤمنین کی طرف سے اپنے دل کو خدا کے سپرد کرنے کی تلاش وکوشش اور شیطان سے برائت و بیزاری، اس پر رمی کرنا اور اس کے مد مقابل محاذ قائم کرنا حج کے ہر مقام پرنمایاں ہے ۔ اور مسلمانوں کےدرمیان باہمی اتحاد و انسجام ویکجہتی اور حقیقی اخوت و برادری اور ایمانی طاقت کے جلوے اورقومی و قبائلی اور قدرتی واعتباری تفاوتوں کےختم ہونےکے آثار حج کے ہر مقام پر نظر آتے ہیں ۔
      یہ وہ دروس ہیں جو دنیا کے ہر خطے کے رہنے والے مسلمانوں کو یاد کرنا چاہیے اور ان دروس کی بنیاد پر اپنی زندگي اور اپنےمستقبل کے پروگراموں کو استوار کرنا چاہیے۔

      حجاج بیت اللہ الحرام کے نام پیغام ، 18/12/2007

    • حج میں شیطان کے خلاف مشترکہ رد عمل
    • پیغام حج 2008
    • پیغام حج 2007
    • پیغام حج 2006
  • فلسطين
  • اسلامى انقلاب
700 /