ویب سائٹ دفتر رہبر معظم انقلاب اسلامی
دریافت:

استفتاآت کے جوابات

  • تقلید
  • احکام طهارت
  • احکام نماز
  • احکام روزہ
  • خمس کے احکام
  • جہاد
  • امر بالمعروف و نہی عن المنکر
  • حرام معاملات
  • شطرنج اور آلات قمار
  • موسیقی اور غنا
  • رقص
  • تالی بجانا
  • نامحرم کی تصویر اور فلم
  • ڈش ا نٹینا
  • تھیٹر اور سینما
  • مصوری اور مجسمہ سازی
  • جادو، شعبدہ بازی اور روح و جن کا حاضر کرنا
  • قسمت آزمائی
  • رشوت
  • طبی مسائل
  • تعلیم و تعلم اور ان کے آداب
  • حقِ طباعت ، تالیف اور ہنر
  • غیر مسلموں کے ساتھ تجارت
  • ظالم حکومت میں کام کرنا
  • لباس کے احکام
  • مغربی ثقافت کی پیروی
  • جاسوسی، چغلخوری اور اسرار کا فاش کرنا
  • سگریٹ نوشی اور نشہ آور اشیاء کا استعمال
  • داڑھی مونڈنا
  • محفل گناہ میں شرکت کرنا
  • دعا لکھنا اور استخارہ
  • دینی رسومات کا احیاء
  • ذخیرہ اندوزی اور اسراف
  • تجارت و معاملات
  • سود کے احکام
  • حقِ شفعہ
  • اجارہ
  • ضمانت
  • رہن
  • شراکت
  • ہبہ
  • دین و قرض
  • صلح
  • وکالت
  • صدقہ
  • عاریہ اور ودیعہ
  • وصیّت
  • غصب کے احکام
  • بالغ ہونے کے علائم اور حَجر
  • مضاربہ کے احکام
  • بینک
  • بیمہ (انشورنس)
  • سرکاری اموال
  • وقف
    • وقف کے احکام
      پرنٹ  ;  PDF
       
      وقف کے احکام
       
      س 1995: کیا وقف کے صحیح ہونے کے لئے اس کے صیغہ کا جاری کرنا شرط ہے ؟ اور اگر ایسا ہے تو کیا اس کا عربی میں ہونا شرط ہے ؟
      ج: وقف میں انشاء لفظی شرط نہیں ہے کیونکہ یہ معاطات کے ذریعہ بھی ممکن ہے۔ اسی طرح وقف کو لفظ کے ساتھ انشاء کرنے میں بھی صیغہ کا عربی میں ہونا شرط نہیں ہے۔
       
      س 1996: ایک شخص نے اپنے باغ کو اس صورت میں وقف کیا کہ اس کے منافع سے پچاس سال تک واقف (وقف کرنے والا)کی قضا نمازیں اور روزے ادا کئے جائیں اور پچاس سال کے بعد اس کے منافع کو قدر کی راتوں میں خرچ کیا جائے اور اس نے اپنے چاربیٹوں کو وقف کا متولی بنایا ہے۔ اس وقت باغ برباد ہورہاہے اور بالکل استفادے کے قابل نہیں ہے لیکن اگر اسے بیچ دیا جائے تو اس کے پیسے سے واقف کیلئے دو سو سال تک نمازیں پڑھوائی اور روزے رکھوائے جاسکتے ہیں اور اسکے چاروں بیٹے اس کام پر راضی ہیں کیا ایسی صورت میں مذکورہ باغ کو فروخت کرنا جائز ہے اور اسکے پیسے کو اس کام میں خرچ کیا جاسکتاہے؟
      ج: اگر مذکورہ صورت میں وقف سے واقف کا ارادہ یہ تھا کہ باغ کو بالترتیب اپنے اور دوسروں کیلئے وقف کرے تو اس کا اپنی نسبت وقف باطل ہے اور دوسروں کی نسبت وقف منقطع الاول ہے کہ جس کا صحیح ہونا اشکال سے خالی نہیں ہے اور اگر واقف کا قصد یہ ہو کہ اس باغ کے منافع کو پچاس سال تک اپنے لئے مستثنیٰ کرے تو اس کے صحیح ہونے میں شرعاً کوئی اشکال نہیں ہے لہذا مذکورہ وقف کے صحیح ہونے کی بناپر جب تک باغ کو محفوظ رکھ کے اس کے منافع کووصیت اور وقف میں خرچ کرنا ممکن ہو اگر چہ باغ کے منافع کو بڑھانے اور اسکی حفاظت کے لئے اس کی آمدنی کا کچھ حصہ خرچ کرنے کے ساتھ یا اس طرح کہ اس کی زمین کو عمارت و غیرہ بنانے کیلئے کرایہ پر دے دے اور اس سے حاصل ہونے والی آمدنی کو وقف اور وصیت کے مطابق خرچ کرے تو اس کا بیچنایا تبدیل کرنا جائز نہیں ہے اور اگر ایسا نہ ہو تو پھر اسے فروخت کرکے اسکی رقم سے وقف اور وصیت پر عمل کرنے کی نیت سے اچھی زمین خریدلینے میں کوئی اشکال نہیں ہے ؟
       
      س1997: خداوند عالم کی توفیق اور اس کے فضل سے میں نے اپنے گاؤں میں مسجد کی نیت سے ایک عمارت تعمیر کی ہے لیکن چونکہ اس گاؤں میں دو مسجدیں موجود ہیں اور اس میں کوئی تعلیمی ادارہ نہیں ہے لہذا مذکورہ گاؤں کو فی الحال مسجد کی ضرورت نہیں ہے اور ابھی تک مسجد کے عنوان سے وقف کا صیغہ بھی جاری نہیں کیا گیااور "مسجد میں نماز "کے طور پر ابھی تک دو رکعت نماز بھی ادا نہیں کی گئی اگر کوئی شرعی اشکال نہ ہو تو میں نیت تبدیل کرکے وہ عمارت وزارت تعلیم کے اختیار میں دینا چاہتاہوں۔اس مسئلہ کے بارے میں کیا حکم ہے؟
      ج: اگر کوئی شخص صرف مسجد کی نیت سے عمارت تعمیر کرے تو جب تک وقف کا صیغہ جاری نہ کرے یا اسے نماز پڑھنے کیلئے نمازگزاروں کی تحویل میں نہ دے دے اس وقت تک وقف مکمل نہیں ہوگا بلکہ وہ عمارت مالک کی ملکیت میں باقی رہے گی اور اسے ہر قسم کے تصرف کا حق حاصل ہے لہذا اس عمارت کو وزارت تعلیم کی تحویل میں دینے میں کوئی اشکال نہیں ہے۔
       
      س 1998: کیا وہ مال جو امام بارگاہ کا سامان خریدنے کیلئے بخش دیا جاتاہے وقف کا حکم رکھتاہے یا وہ سامان جو اس مال سے خریدا جاتاہے اس کے لئے صیغہ وقف کا جاری کرنا ضروری ہے؟
      ج: فقط مال کا جمع کرنا وقف شمار نہیں ہوگا لیکن ان اموال سے امام بارگاہ کا سامان خریدنے اورپھر اسے امام بارگاہ میں استعمال کیلئے رکھنے سے معاطاتی وقف ہوجاتاہے اور اس میں صیغہ وقف جاری کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔

       

    • وقف کے شرائط
    • متولی وقف کے شرائط
    • عین موقوفہ کے شرائط
    • موقوف علیہ کے شرائط
    • وقف کی عبارات
    • احکام وقف
    • حبس کے احکام
    • وقف کا بیچنا اور اسے تبدیل کرنا
  • قبرستان کے احکام
700 /