ویب سائٹ دفتر رہبر معظم انقلاب اسلامی
دریافت:

استفتاآت کے جوابات

    • تقلید
    • احکام طهارت
    • احکام نماز
    • احکام روزہ
    • خمس کے احکام
    • جہاد
    • امر بالمعروف و نہی عن المنکر
    • حرام معاملات
    • شطرنج اور آلات قمار
    • موسیقی اور غنا
    • رقص
    • تالی بجانا
    • نامحرم کی تصویر اور فلم
    • ڈش ا نٹینا
    • تھیٹر اور سینما
    • مصوری اور مجسمہ سازی
    • جادو، شعبدہ بازی اور روح و جن کا حاضر کرنا
    • قسمت آزمائی
    • رشوت
    • طبی مسائل
    • تعلیم و تعلم اور ان کے آداب
    • حقِ طباعت ، تالیف اور ہنر
    • غیر مسلموں کے ساتھ تجارت
    • ظالم حکومت میں کام کرنا
    • لباس کے احکام
    • مغربی ثقافت کی پیروی
    • جاسوسی، چغلخوری اور اسرار کا فاش کرنا
    • سگریٹ نوشی اور نشہ آور اشیاء کا استعمال
    • داڑھی مونڈنا
    • محفل گناہ میں شرکت کرنا
    • دعا لکھنا اور استخارہ
    • دینی رسومات کا احیاء
    • ذخیرہ اندوزی اور اسراف
    • تجارت و معاملات
    • سود کے احکام
    • حقِ شفعہ
    • اجارہ
    • ضمانت
    • رہن
    • شراکت
    • ہبہ
    • دین و قرض
    • صلح
    • وکالت
    • صدقہ
    • عاریہ اور ودیعہ
    • وصیّت
    • غصب کے احکام
    • بالغ ہونے کے علائم اور حَجر
    • مضاربہ کے احکام
    • بینک
    • بیمہ (انشورنس)
    • سرکاری اموال
      • سرکاری اداروں میں ملازمت
      • سرکاری قوانین
      • چیمبر آف کامرس
      • مالیات اور ٹیکس
        پرنٹ  ;  PDF
         
        مالیات اور ٹیکس
         
        س 1990: بعض اشخاص ، کمپنیاں اور سرکاری و نجی ادارے ان ٹیکسوں کو ادا کرنے سے فرار اختیار کرتے ہیں جو حکومت کا حق ہیں اور مختلف طریقوں سے بعض حقائق کو چھپانے کی کوشش کرتے ہیں کیا ان کے لئے ایسا کرناجائز ہے؟
        ج: جمہوری اسلامی (ایران ) کے قوانین پر عمل کرنے سے فرار اختیار کرنا، ٹیکس ادا نہ کرنا اور حکومت اسلامی کے تمام قانونی حقوق ادا کرنے سے بچنا کسی شخص کے لئے جائز نہیں ہے۔
         
        س 1991: ایک شخص بینک کے ساتھ عقد مضاربہ کر کے پیسہ کماتا ہے اور طے شدہ معاہدے کے مطابق حاصل ہونے والی آمدنی میں سے کچھ مقدار بینک کو دیتاہے کیا ٹیکس وصول کرنے والے ادارے کیلئے جائز ہے کہ وہ اس سے مطالبہ کرے کہ حاصل ہونے والی آمدنی سے اپنے حصے کا ٹیکس ادا کرنے کے علاوہ بینک کے حصے کا ٹیکس بھی ادا کرے؟
        ج: یہ چیز آمدنی پر ٹیکس کے قوانین و ضوابط کے تابع ہے لہذا اگر کسی شخص کیلئے آمدنی سے صرف اپنے حصے کا ٹیکس ادا کرنا ضروری ہو تو وہ آمدنی سے اپنے شریک کے حصے کا ٹیکس ادا کرنے کا ضامن نہیں ہوگا۔
         
        س 1992: میں نے ایک شخص سے اس شرط پر گھر خریدا کہ گھر کی خرید و فروخت کا ٹیکس آدھا وہ ادا کرے گا اور آدھا میں، گھر بیچنے والے نے مجھ سے کہا کہ میں ٹیکس وصول کرنے والے ملازم کو گھر کی اصلی قیمتِ خرید سے کمتر قیمت بتاؤں تا کہ ٹیکس بھی کم ادا کرنا پڑے کیا گھر کی اصل قیمت اور جو قیمت میں نے ٹیکس وصول کرنے والے کو بتائی ہے ان کے درمیان جو فرق ہے اس کا ٹیکس ادا کرنا مجھ پرواجب ہے؟
        ج: آپ پر گھر کی اصلی قیمت کے ٹیکس سے باقی ماندہ اپنا حصہ ادا کرنا واجب ہے۔
         
        س 1993: ہمارے علاقہ والوں کے درمیان یہ بات مشہور ہے کہ وہ غیر اسلامی حکومت جو مسلمانوں کو اذیت پہنچانے کے درپے ہے ،اسے پانی اور بجلی کا بل ادا کرنا واجب نہیں ہے بالخصوص اگروہ اہلبیت ﴿علیہم السلام﴾ کے ماننے والوں اور دوسرے لوگوں کے درمیان امتیازی سلوک کی قائل ہو۔ کیا ایسی حکومت کو پانی اور بجلی کا بل ادا نہ کرنا جائز ہے؟
        ج: ایسا کرنا جائز نہیں ہے بلکہ جو شخص حکومت کے پانی اور بجلی سے استفادہ کرتاہے اس پر واجب ہے کہ وہ بل ادا کرے اگر چہ وہ حکومت غیر اسلامی ہو۔
         
        س1994: میرا شوہر وفات پاگیا ہے اور اس کے بینک اکاؤنٹ میں کچھ رقم موجود ہے اور بینک نے اس کی فوتگی سے آگاہ ہونے کے بعد اس کا اکاونٹ سیل کردیا ہے اور دوسری طرف بلدیہ نے اعلان کیا ہے کہ تعمیرات وغیرہ کے سلسلے میں اجازت نامہ جاری کرنے کے عوض اسے اپنی تجارتی جگہ کا ٹیکس ادا کرنا ہوگا اور ٹیکس ادا نہ کرنے کی صورت میں وہ ان جگہوں کو سِیل کردے گی ہمارے تمام بچے چھوٹے ہیں اور ہم ٹیکس ادا نہیں کرسکتے کیا مذکورہ ٹیکس کا ادا کرنا ہم پر واجب ہے ؟
        ج: بلدیہ کے ٹیکس اور دیگر قانونی ٹیکس سرکاری قوانین کے مطابق ادا کرنا ضروری ہیں اوراگر یہ ٹیکس میت کے ذمہ ہوں تو واجب ہے کہ اصل ترکہ سے تیسرا حصہ جدا کرنے اور میراث تقسیم کرنے سے پہلے ادا کئے جائیں اور اگر ٹیکس ورثاء کے ذمہ ہوں توواجب ہے کہ انکے اموال سے ادا کئے جائیں۔
    • وقف
    • قبرستان کے احکام
700 /