ویب سائٹ دفتر رہبر معظم انقلاب اسلامی
دریافت:

استفتاآت کے جوابات

    • تقلید
    • احکام طهارت
    • احکام نماز
    • احکام روزہ
    • خمس کے احکام
    • جہاد
    • امر بالمعروف و نہی عن المنکر
    • حرام معاملات
    • شطرنج اور آلات قمار
    • موسیقی اور غنا
    • رقص
    • تالی بجانا
    • نامحرم کی تصویر اور فلم
    • ڈش ا نٹینا
    • تھیٹر اور سینما
    • مصوری اور مجسمہ سازی
    • جادو، شعبدہ بازی اور روح و جن کا حاضر کرنا
    • قسمت آزمائی
    • رشوت
      • مأمورِخریدو فروخت
        پرنٹ  ;  PDF
         
        مأمورِخریدو فروخت
         
        س1251: بعض بیچنے والے اپنی چیزیں فروخت کرنے کے لئے کمپنی یا اداروں کی طرف سے خریداری کیلئے معین کئے گئے نمائندوں کو اشیاء کی اصل قیمت پر اضافہ کیئے بغیر فقط رابطہ کرانے کی خاطرکچھ مال دیتے ہیں بیچنے اور خریدنے والے نمایندے کے لئے مذکورہ مال دینے اور لینے کا کیا حکم ہے ؟
        ج: فروخت کرنے والے کے لئے وہ مال دینا اورنمائندے کے لئے لینا جائز نہیں ہے اور وہ تمام مال جو نمائندہ لیتا ہے واجب ہے کہ اسے اس دفتر یا کمپنی کے سپرد کرے کہ جس کی طرف سے یہ خریداری کے لئے نمائندہ ہے ۔
         
        س1252: سرکاری یا پرائیویٹ کمپنی کا ملازم کہ جوکمپنی کی طرف سے ضروری اشیاء کی خریداری کے لئے مامور ہے آیا اس کے لئے جائز ہے کہ وہ بیچنے والے پر شرط لگائے کہ خریدی ہوئی اشیاء کے منافع کا کچھ فی صد وہ اس نمائندے کو دے گا؟ اور کیا اس کیلئے مذکورہ منافع لینا جائز ہے؟ اور اگر اس سے بالاتر آفیسر کی طرف سے مذکورہ عمل انجام دینے کی اجازت ہو تو کیا حکم ہے؟
        ج: اس نمائندے کی طرف سے مذکورہ شرط لگانا صحیح نہیں ہے لہذا اس کے لئے مقررکردہ فی صد لینا جائز نہیں ہے اورمافوق آفیسر بھی اجازت دینے کا مجاز نہیں ہے اور اس کی اجازت کی کوئی حیثیت نہیں ہے۔
         
        س1253: کمپنی یا کسی ادارے کی طرف سے خریداری کیلئے معین کیا گیا نماءندہ اگر کسی شے کو بازار کی معین قیمت سے زیادہ قیمت پر خریدے تاکہ فروخت کرنے والا اس کی مالی معاونت کرے توکیا یہ خریداری صحیح ہے؟ اور اس کیلئے بیچنے والے سے مالی کمک لینا جائز ہے؟
        ج: اگر اشیاء کو بازار کی عادلانہ قیمت سے زیادہ قیمت پر خریدے یا یہ مذکورہ اشیاء کو کم قیمت پر خریدسکتا تھا تو یہ معاملہ جو کہ زیادہ قیمت پر کیا گیا ہے فضولی ہے اور متعلقہ قانونی آفیسر کی اجازت پر موقوف ہے بہر حال اس کے لئے فروخت کرنے والے سے اس سے خرید نے کی وجہ سے کوئی چیز لینا جائز نہیں ہے۔
         
        س1254: اگر سرکاری یا نجی ادارے یا کمپنی کا ملازم اسکی طرف سے ضروری اشیاء کی خریداری کیلئے نمائندہ ہو اور وہ مختلف مراکز کے موجود ہونے کے باوجود صرف اپنے واقف کے پاس جاتا ہے اور اس پر شرط لگاتا ہے کہ اگر میں تم سے اشیاء خریدوں تو اسکے منافع میں سے کچھ فیصد کا شریک قرار پاؤں گا۔
        ١) اس شرط کا شرعی حکم کیا ہے؟
        ٢) اس بارے میں ادارے کے سربراہ یامافوق آفیسر کی جانب سے اجازت نامہ ہونے کی صورت میں اسکا شرعی حکم کیا ہے ؟
        ٣)اگر مذکورہ شے کی قیمت کہ جس کی معاملہ کی دوسری طرف کی جانب سے ادارے یا کمپنی کو پیشکش کی گئی ہے بازار کی نسبت زیادہ ہو لیکن اسی کو طے کرلیاجائے تو کیا حکم ہے؟
        ٤) بعض فروخت کرنے والے اداروں کی جانب سے خریداری کے نمائندے کو رسید میں درج رقم سے ہٹ کر جو رقم دی جاتی ہے اس کا فروخت کرنے والے اور نمائندے کیلئے کیا حکم ہے ؟
        ٥) اگر مذکورہ شخص ادارے کی نمائندگی کے علاوہ ایک دوسری کمپنی کی طرف سے فروخت کرنے کیلئے مارکیٹنگ کا نمائندہ ہوتو اگر وہ اپنی کمپنی کے لیے مذکورہ کمپنی کی مصنوعات خریدے تو اس صورت میں کیا وہ منافع میں سے کچھ فی صد لے سکتاہے؟
        ٦) اگر کوئی شخص مذکورہ طریقوں سے نفع حاصل کرتاہے تو اس نفع کی نسبت اس فرد کی شرعی ذمہ داری کیا ہے؟
        ج:
        ١) اسکی کوئی شرعی صورت نہیں ہے اور باطل ہے۔
        ٢) ادارے کے سربراہ یا افسر بالا کی جانب سے اجازت کی کوئی شرعی و قانونی حیثیت نہیں ہے۔لہذا یہ معتبر نہیں ہے۔
        3) اگر بازار کی عادلانہ قیمت سے زیادہ ہو، یا اس سے کم قیمت میں اس شے کا حاصل کرنا ممکن ہو تو طے شدہ معاملہ نافذ نہیں ہے۔
        ٤) جائز نہیں ہے اور خریداری کا نمائندہ جو کچھ وصول کرے اسے متعلقہ ادارے کہ جس کی جانب سے یہ خریداری کیلئے نمائندہ ہے تک پہنچانا ضروری ہے۔
        ٥) کسی بھی فیصد کے لینے کا حق نہیں رکھتا، اور جو کچھ دریافت کرے اسے متعلقہ ادارے کے حوالے کرنا ہوگا اور اگر ایسا معاملہ انجام دے جو ادارے کی منفعت اور مصلحت کے خلاف ہو تو وہ ابتدا سے ہی باطل ہے۔
        ٦) جو کچھ بھی ناجائز طریقے سے وصول کیا ہے اسے اس ادارے کوکہ جسکی جانب سے یہ خریداری کیلئے نمائندہ ہے دینا ضروری ہے۔
    • طبی مسائل
    • تعلیم و تعلم اور ان کے آداب
    • حقِ طباعت ، تالیف اور ہنر
    • غیر مسلموں کے ساتھ تجارت
    • ظالم حکومت میں کام کرنا
    • لباس کے احکام
    • مغربی ثقافت کی پیروی
    • جاسوسی، چغلخوری اور اسرار کا فاش کرنا
    • سگریٹ نوشی اور نشہ آور اشیاء کا استعمال
    • داڑھی مونڈنا
    • محفل گناہ میں شرکت کرنا
    • دعا لکھنا اور استخارہ
    • دینی رسومات کا احیاء
    • ذخیرہ اندوزی اور اسراف
    • تجارت و معاملات
    • سود کے احکام
    • حقِ شفعہ
    • اجارہ
    • ضمانت
    • رہن
    • شراکت
    • ہبہ
    • دین و قرض
    • صلح
    • وکالت
    • صدقہ
    • عاریہ اور ودیعہ
    • وصیّت
    • غصب کے احکام
    • بالغ ہونے کے علائم اور حَجر
    • مضاربہ کے احکام
    • بینک
    • بیمہ (انشورنس)
    • سرکاری اموال
    • وقف
    • قبرستان کے احکام
700 /