ویب سائٹ دفتر رہبر معظم انقلاب اسلامی
دریافت:

استفتاآت کے جوابات

    • تقلید
    • احکام طهارت
    • احکام نماز
    • احکام روزہ
    • خمس کے احکام
    • جہاد
    • امر بالمعروف و نہی عن المنکر
    • حرام معاملات
    • شطرنج اور آلات قمار
    • موسیقی اور غنا
    • رقص
    • تالی بجانا
    • نامحرم کی تصویر اور فلم
    • ڈش ا نٹینا
    • تھیٹر اور سینما
    • مصوری اور مجسمہ سازی
    • جادو، شعبدہ بازی اور روح و جن کا حاضر کرنا
    • قسمت آزمائی
    • رشوت
    • طبی مسائل
      • حمل روکنا
        پرنٹ  ;  PDF
         
        حمل روکنا :
         
        س1255:
        ١۔ کیا صحت مند خاتون کے لئے وقتی طور پر مانع حمل طریقوں یا مواد کے ذریعے حمل کو روکنا جائز ہے؟
        ٢۔ ایسے مانع حمل آلے کے استعمال کرنے کا کیا حکم ہے کہ جس کے مانع حمل ہونے کی کیفیت پوری طرح ابھی تک معلوم نہیں ہوسکی ہے لیکن اے بطور مانع حمل پہچانا جاتا ہے۔
        ٣۔ کیا ایسی بیمار عورت جسے حمل سے خطرہ ہو ہمیشہ کے لئے حمل کوروک سکتی ہے ؟
        ٤۔ کیا ایسی عورتوں کے لئے دائمی طور پر حمل کو روکنا جائز ہے جن میں معیوب اور جسمانی و نفسیاتی موروثی بیماریوں کے حامل بچے پیدا کرنے کیلئے حالات سازگار ہوں؟
        ج:
        ١ ۔ شوہر کی اجازت کے ساتھ جائز ہے۔
        ٢۔ اگر رحم میں نطفے کے ٹھہرنے کے بعد اسقاط کا سبب بنے تو جائز نہیں ہے یا اگرحرام لمس یا نظر کرنے کا سبب ہو تو بھی جائز نہیں ہے۔
        ٣۔ مذکورہ فرض میں حمل روکناجائز ہے بلکہ اگر ماں کی جان کے لئے خطرہ ہو تو اختیاری طور پر حاملہ ہونا جائز نہیں ہے۔
        ٤۔ اگر غرض عقلا ئی کے ہمراہ ہو اور اس میں قابل توجہ ضرر بھی نہ ہو تو شوہر کی اجازت کے ساتھ جائز ہے۔
         
        س1256: مرد کے لئے منی والی نالی کو بندکرنے کا کیا حکم ہے؟
        ج: اگر عقلائی غرض کے تحت ہو تو بذاتِ خود مذکورہ عمل میں کوئی حرج نہیں ہے اس شرط کے ساتھ کہ قابل توجہ ضررنہ رکھتا ہو۔ لیکن آبادی میں اضافے کو روکنے کی غرض سے یہ کام مذموم ہے۔
         
        س1257: کیا ایسی صحت مند خاتون کے لئے جسے حمل سے کوئی نقصان نہیں ہے، عزل،چھلے کے استعمال، دوائیوں اور رحم کے راستے کو بند کرکے حمل روکنا جائز ہے یانہیں ؟کیا شوہرعزل کے علاوہ بیوی کودوسرے طریقوں سے حمل روکنے پر مجبور کرسکتا ہے؟
        ج: عزل کے ذریعہ حمل روکنے میں بذاتِ خودکوئی حرج نہیں ہے اوردیگر ذرائع سے استفادہ کرنا بھی اشکال نہیں رکھتا بشرطیکہ عقلائی غرض کے ساتھ ہو اور اس میںقابل توجہ ضرر بھی نہ ہو اور شوہر کی اجازت سے ہو نیز حرام لمس و نظر پر مشتمل نہ ہو لیکن شوہر کے لئے بیوی کو مذکورہ عمل پر مجبور کرنے کا حق نہیں ہے۔
         
        س1258: کیا جو حاملہ عورت اپنے رحم کے راستے کو بند کرنا چاہتی ہے اس کیلئے آپریشن کے ساتھ بچے کو پیدا کرنا جائز ہے تاکہ آپریشن کے دوران رحم کا راستہ بھی بند کردیاجائے؟
        ج: رحم کے بند کرنے کا حکم گزر چکاہے۔ آپریشن کا جواز ضرورت یا حاملہ عورت کی درخواست پر متوقف ہے بہر حال آپریشن اور رحم کے راستے کو بند کرنے کے دوران نامحرم کا لمس کرنا اور دیکھنا حرام ہے مگر ضرورت کے وقت۔
         
        س1259: کیا زوجہ کے لئے شوہر کی اجازت کے بغیر منع حمل کے طریقوں کا استعمال کرنا جائز ہے؟
        ج: اشکال رکھتا ہے۔
         
        س1260: چار بچوں کے با پ نے منی کی نالی کو بند کروالیا ہے اگر اس کی بیوی مذکورہ فعل سے راضی نہ ہوتو کیا وہ گناہ گار ہے؟
        ج: اس کام کا جواز زوجہ کی رضامندی پر موقوف نہیں ہے اور مرد کے ذمے کوئی چیز نہیں ہے۔

         

      • اسقاطِ حمل
      • مصنوعی حمل
      • تبديلى جنس
      • لاش کو چیرنا پھاڑنا اور اعضا کی پیوند کاری
      • طباعت کے متفرقہ مسائل
      • ختنہ
      • میڈیکل کی تعلیم
    • تعلیم و تعلم اور ان کے آداب
    • حقِ طباعت ، تالیف اور ہنر
    • غیر مسلموں کے ساتھ تجارت
    • ظالم حکومت میں کام کرنا
    • لباس کے احکام
    • مغربی ثقافت کی پیروی
    • جاسوسی، چغلخوری اور اسرار کا فاش کرنا
    • سگریٹ نوشی اور نشہ آور اشیاء کا استعمال
    • داڑھی مونڈنا
    • محفل گناہ میں شرکت کرنا
    • دعا لکھنا اور استخارہ
    • دینی رسومات کا احیاء
    • ذخیرہ اندوزی اور اسراف
    • تجارت و معاملات
    • سود کے احکام
    • حقِ شفعہ
    • اجارہ
    • ضمانت
    • رہن
    • شراکت
    • ہبہ
    • دین و قرض
    • صلح
    • وکالت
    • صدقہ
    • عاریہ اور ودیعہ
    • وصیّت
    • غصب کے احکام
    • بالغ ہونے کے علائم اور حَجر
    • مضاربہ کے احکام
    • بینک
    • بیمہ (انشورنس)
    • سرکاری اموال
    • وقف
    • قبرستان کے احکام
700 /