ویب سائٹ دفتر رہبر معظم انقلاب اسلامی
دریافت:

استفتاآت کے جوابات

  • تقلید
  • احکام طهارت
  • احکام نماز
  • احکام روزہ
  • خمس کے احکام
  • جہاد
  • امر بالمعروف و نہی عن المنکر
  • حرام معاملات
  • شطرنج اور آلات قمار
    • شطرنج
    • آلات ِ قمار
      پرنٹ  ;  PDF
       
      آلات ِ قمار

       

      س 1121: اگر لوگ شرط باندھے بغیر اورجوئے یا آمدنی کے حصول کے قصد کے بغیر محض کھیل تماشے اور مصروفیت کے لئے تاش کھیلیں تو کیا یہ افراد فعل حرام کے مرتکب ہوئے ہیں؟ نیز محض تفریح کی غرض سے ایسی محفلوں میں جانے کا کیا حکم ہے جہاں تاش کھیلا جارہا ہو؟
      ج: تاش کہ جو عرف ِعام میں جوئے کے آلات میں سے شمار کیا جاتا ہے سے کھیلنا مطلقاً حرام ہے اورایسی محفل میں اختیاراً شرکت کرنا جائز نہیں ہے کہ جہاں جوا کھیلا جائے یا اس کے آلات سے کھیلا جائے۔
       
      س 1122: کیا شرط لگائے بغیرایسے کارڈاستعمال کرنا جائز ہے جو محض فکری نوعیت کے ہوں، اور علمی و دینی معلومات کے حامل ہوں؟ ایسے کارڈسے کھیلنے کا کیا حکم ہے جنھیں ایک خاص ترتیب سے ملایا جائے تو بعض شکلیں وجود میں آتی ہیں جیسے موٹر سائیکل یا کار وغیرہ جبکہ ممکن ہے انہیں رقم لگا کر بھی استعمال کیا جائے ؟
      ج: ایسے پتوں کے ساتھ کھیلنا جائز نہیں ہے جو عرف میں آلاتِ قمار میں سے شمار ہوتے ہیں ہاں جو پتے عرف میں آلات قمار میں سے شمار نہیں ہوتے بغیر شرط باندھے انکے ساتھ کھیلنے میں کوئی حرج نہیں ہے۔ بطور کلی ہر وہ چیز جو مکلّف کی نظر میں قمار کے آلات میں سے شمار ہو یا اس میں شرط بندی کی جائے تو اس کے ساتھ کھیلنا کسی صورت میں بھی جائز نہیں ہے۔ اور کوئی بھی آلہ کہ جسے آلات قمار میں سے شمار نہ کیا جائے اسکے ساتھ شرط بندی کے بغیر کھیلنا اشکال نہیں رکھتا۔
       
      س 1123: اخروٹ اور انڈوں وغیرہ سے کھیلنے کاکیا حکم ہے جو کہ شرعاً مالیت کے حامل ہیں؟کیا بچوں کے لئے ایسے کھیل کھیلنا جائز ہیں؟
      ج: اگر کھیل جوئے کے عنوان سے ہویا شرط باندھ کر کھیلا جائے تو یہ شرعاً حرام ہے اور جیتنے والا جیتی ہوئی چیز کا مالک نہیں بنے گا لیکن اگر کھیلنے والے غیر بالغ ہوں تو وہ شرعی طور پر مکلف نہیں ہیں اور ان پر کوئی شرعی ذمہ داری نہیں ہے اگرچہ وہ بھی جیتی ہوئی چیز کے مالک نہیں بنیں گے۔
       
      س1124: کیا آلات قمار کے بغیر کسی کھیل پر پیسوں و غیرہ کی شرط باندھنا جائز ہے؟
      ج: کھیلوں پر شرط لگانا اگرچہ بغیر آلاتِ قمار کے ہو جائز نہیں ہے۔
       
      س 1125: کمپیوٹر پر تاش و غیرہ جیسے آلات قمار کے ساتھ کھیلنے کا کیا حکم ہے؟
      ج: اگر دو شخص آپس میں کھیلیں تو اسکا حکم بھی وہی ہے جو خود آلات قمار کے ساتھ کھیلنے کا ہے اور اگر تنہا کھیلتا ہے تو کوئی مفسدہ اور خرابی نہ ہونے کی صورت میں اشکال نہیں رکھتا۔
       
      س 1126: (UNO) او نو کے ساتھ کھیلنے کا کیا حکم ہے؟
      ج: اگر عرف عام میں اسے آلات قمار میں سے شمار کیا جاءے تو اس کے ساتھ کھیلنا جائز نہیں ہے اگرچہ شرط بندی کے بغیر ہو۔
       
      س 1127: اگر بعض آلات ایک شہرمیں آلات قمار شمار کئے جائیں لیکن دوسرے شہرمیں شمار نہ کئے جائیں توکیا ان سے کھیلنا جائز ہے؟
      ج: دونوں شہروں میں عرف کی رعایت کرنا ضروری ہے اس طرح سے کہ اگر ایک چیز ایک شہرمیں آلات قمار میں سے شمار کی جاتی ہے اور ماضی میں دونوں شہروں میں آلات قما رمیں سے تھی۔تو اب بھی اس کے ساتھ کھیلنا حرام ہے۔

       

  • موسیقی اور غنا
  • رقص
  • تالی بجانا
  • نامحرم کی تصویر اور فلم
  • ڈش ا نٹینا
  • تھیٹر اور سینما
  • مصوری اور مجسمہ سازی
  • جادو، شعبدہ بازی اور روح و جن کا حاضر کرنا
  • قسمت آزمائی
  • رشوت
  • طبی مسائل
  • تعلیم و تعلم اور ان کے آداب
  • حقِ طباعت ، تالیف اور ہنر
  • غیر مسلموں کے ساتھ تجارت
  • ظالم حکومت میں کام کرنا
  • لباس کے احکام
  • مغربی ثقافت کی پیروی
  • جاسوسی، چغلخوری اور اسرار کا فاش کرنا
  • سگریٹ نوشی اور نشہ آور اشیاء کا استعمال
  • داڑھی مونڈنا
  • محفل گناہ میں شرکت کرنا
  • دعا لکھنا اور استخارہ
  • دینی رسومات کا احیاء
  • ذخیرہ اندوزی اور اسراف
  • تجارت و معاملات
  • سود کے احکام
  • حقِ شفعہ
  • اجارہ
  • ضمانت
  • رہن
  • شراکت
  • ہبہ
  • دین و قرض
  • صلح
  • وکالت
  • صدقہ
  • عاریہ اور ودیعہ
  • وصیّت
  • غصب کے احکام
  • بالغ ہونے کے علائم اور حَجر
  • مضاربہ کے احکام
  • بینک
  • بیمہ (انشورنس)
  • سرکاری اموال
  • وقف
  • قبرستان کے احکام
700 /